Results 1 to 4 of 4

Thread: مالٹا کھانے کے چند طبی فوائد

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel مالٹا کھانے کے چند طبی فوائد

    مالٹا کھانے کے چند طبی فوائد
    مالٹا جو کہ ہمارے ہاں بکثرت پایا جاتا ہے اور اسی تناسب سے استعمال بھی ہوتا ہے۔یہ نارنگی،سنگترہ اور جاپانی پھل کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔مالٹا مسمی کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ ترش ہوتا ہے۔پاکستان میں اس کی ایک اور قسم کی کاشت بھی خوب ہونے لگی ہے جو اندر سے سرخ اور چقندری رنگت کی ہوتی ہے۔اس حوالے سے یہ ریڈ بلڈ کہلاتی ہے۔مالٹا تمام عمر کے لوگ بڑی رغبت سے استعمال کرتے ہیں اور ہر عمر کے لوگوں کے لیے یکساں مفید ہیں۔مالٹے کے کیمیائی اجزاء میں سٹرک ایسڈاور وٹامن سی بکثرت ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ معدنی نمک مثلاً کیلشیئم،میگنیشیئم، فولاد، پوٹاشیم، فاسفورس، جست اور تانبا وغیرہ بھی ہوتے ہیں۔
    مالٹے کے پھول میں معدنی اجزاء کافی مقدار میں ہوتے ہیں یوں اس کا صرف رس ہی استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ پھوک بھی کھا لینا چاہیے۔اس طرح یہ پھل غذائیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ساتھ فائبر بھی فراہم کرتا ہے جو قبض کے لیے مفید ہے۔مالٹے کا رس مریضوں کے علاوہ ان کے لیے بھی فائدے مند ہے جو موٹاپے سے نجات چاہتے ہیں۔ مالٹے کا چھلکا جس قدر پتلا ہو گا اسی قدر غذائی اجزاء سے مئوثر ہو گا اور ذائقہ بھی اچھا ہو گا۔
    مالٹے کا جوس ہاضم ہوتا ہے ۔یہ قوت مدبرہ کی اصلاح کرتا ہے،دل و دماغ کو فرحت بخشتا ہے اور معدے کو قوت دیتا ہے۔صالح خون پیدا کرتا ہے جس سے رنگت صاف ہوتی او ر جلد نکھر جاتی ہے۔ شدت گرمی میں اس کا استعمال گرمی سے تسکین دیتا ہے۔یوں تو یہ موسمی شدتوں سے بچاتا ہے۔ ویسے بھی قدرتی نظام کے تحت پھل اپنے موسمی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔
    مالٹے کا استعمال مختلف انداز میں فائدہ پہنچاتا ہے۔یہ وہم اور وحشت میں فائدہ دیتا ہے، طبیعت میں چستی و فرحت پیدا کرتا ہے۔ مالٹا زود ہضم ہے اور حلق سے نیچے اترتے ہی خون میں شامل ہو جاتاہے۔
    مالٹے کا رس پینے سے جسم میں موجودLDLکولیسٹرول کم ہوتا ہے۔یہ کولیسٹرول دل کی کئی بیماریوں کا باعث ہوتا ہے۔اگر آپ کولیسٹرول کم کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ مالٹے کے جوس کا ایک گلاس ضرور پئیں۔
    مالٹے کا جوس جلد میں نئی خوشنمائی لاتا ہے۔یہ آپ کی جلد کو ہائیڈریٹڈ اور موئسچرائزڈ رکھتا ہے۔جھریوں سے بچاتا ہے،اور پھٹی خراب جلد سے محفوظ رکھتا ہے۔
    یہ بلڈ پریشر میں توازن لاتا ہے،اور نیا خون پیدا کرتا ہے۔ اس کے اندر پایا جانے والا ایک جزHerperidinبلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔مالٹے کا رس دل کی بیماریوں کے خطرات کوبھی کم کرتا ہے۔
    مالٹے کا رس جسم کو وافر مقدار میں وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔وٹامن سی جو ہمارے جسم کی کئی ضروریات پوری کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے، مالٹے کا رس پینے سے حاصل کیا جا سکتا ہے،روزانہ ایک سے دو گلاس جوس پینے سے آپ کے جسم میں وٹامن سی بڑی مقدار میں جسم کو ملتا ہے۔
    جب آپ زیادہ چکنائی یا میٹھے والی غذا کھاتے ہیں تو یہ جسم میں سوزش پیدا کرتی ہے۔جو ذیا بطیس اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔مالٹے کا جوس سوزش کم کر کے جسم کو کئی قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔



    2gvsho3 - مالٹا کھانے کے چند طبی فوائد

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: مالٹا کھانے کے چند طبی فوائد

    2gvsho3 - مالٹا کھانے کے چند طبی فوائد

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: مالٹا کھانے کے چند طبی فوائد

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing

  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: مالٹا کھانے کے چند طبی فوائد

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post


    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing
    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - مالٹا کھانے کے چند طبی فوائد

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •