بلوچستان کا لُٹا پُٹا ثقافتی ورثہ

ظریف بلوچ

بلوچستان میں انگریز نو آبادیاتی دور Ú©Ùˆ ختم ہوئے اب کئی دہائیاں بیت چکیں مگر اس دور کا ورثہ آج بھی بلوچستان میں ان Ú©ÛŒ موجودگی کا اعتراف کرتا ہے۔ تاریخی ورثہ جو کسی بھی قوم Ú©ÛŒ ثقافت اور تہزیب Ùˆ تمدن Ú©ÛŒ علامت تصور کیا جاتا ہے۔ اس پر گزری تاریخ Ú©Û’ ورق ورق Ù…Ø+فوظ کرنا قوم Ú©Û’ ذوق کا آئینہ دار اور مستقبل Ú©Û’ خطوط واضØ+ کرتا ہے۔ اس اہمیت Ú©Û’ باوجود سرزمین بلوچستان میں قیمتی ثقافتی ورثہ نہ جانے کیوں اہل اقتدار Ú©ÛŒ نظروں سے اوجھل ہے۔

انگریز دور میں “سنڈیمن” بلوچستان کا چیف کمشنرہوا کرتا تھا، اس کا نام ہم Ù†Û’ زمانہ طالب علمی میں درسی کتابوں میں پڑھا تھا، پھر بلوچستان Ú©Û’ دارالØ+کومت “شال” (موجودہ کوئٹہ) کا رخ کرنے Ú©Û’ بعد سنڈیمن ہائی سکول اور سنڈیمن ہسپتال بھی دیکھنے کا موقع ملا۔ بعد ازاں بلوچستان Ú©Û’ قدیم ثقافتی شہر “بیلہ” جانے کا بھی اتفاق ہوا تو ہمارے میزبان Ù†Û’ ہمیں سنڈیمن پارک آنے Ú©Ùˆ کہا۔ سنڈیمن پارک ” کا سن کر میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ شاید قدیم طرز تعمیر Ú©ÛŒ عمارت Ú©Ùˆ اس Ú©ÛŒ تاریخی اہمیت Ú©Û’ پیش نظر Ù…Ø+فوظ نہیں تو Ú©Ù… از Ú©Ù… صفائی ستھرائی کا خیال رکھا ہو گا مگر جونہی ہم پارک Ú©Û’ اندر داخل ہوئے تو یہ منظر دیکھ کر ہمارے منہ سے دکھ بھری آہ Ù†Ú©Ù„ گئی کہ وہاں صرف جھاڑیوں اور خود رو جنگلی گھاس Ú©Û’ سوا Ú©Ú†Ú¾ نظر نہ آیا، پارک کا کیا کہیں، پارک تو صرف نام کا تھا وہاں ہر طرف جھاڑ جھنکار پھیلا ہوا تھا، Ø+الانکہ “سنڈیمن پارک” بیلہ شہر کا واØ+د پبلک پارک ہے جہاں شہری گھومنے اور سیر Ùˆ سیاØ+ت Ú©Û’ لئے Ø¢ سکتے ہیں مگر پارک Ú©ÛŒ Ø+الت زار دیکھ کر تو یوں Ù„Ú¯ رہا تھا جیسے ہم قبل مسیØ+ Ú©Û’ کسی کھنڈر میں آ گئے ہوں۔ یقین کریں جیسا شوق اور جذبہ دل میں سموئے سے ہم یہاں آئے تھے وہ سب جھاگ Ú©ÛŒ طرØ+ بیٹھ گیا، اور تو اور یہاں سستانے کیلئے بیٹھنے Ú©ÛŒ بھی کوئی قابل ذکر جگہ نہ ملی، ہم Ù†Û’ دل ہی دل میں Ù…Ø+کمہ آثار قدیمہ Ú©Û’ ذمہ داران Ú©Ùˆ بے نقط سنا ڈالیں جو اس Ú©ÛŒ اصل تاریخی صورت کیا برقرار رکھیں Ú¯Û’ØŒ وہ تو اس Ú©ÛŒ خالی خولی صفائی کروانے Ú©Û’ بھی روادار نہیں۔

اسی پارک Ú©Û’ آخری کونے میں ایک مقبرہ موجود ہے جو کہ برطانوی راج Ú©Û’ چیف کمشنر سنڈیمن Ú©ÛŒ قبر ہے۔ اسی مناسبت سے اس پارک کا نام بھی سنڈیمن پارک رکھا گیا تھا۔ اس مقبرے پر انگریزی Ø+روف میں سنڈیمن کا مکمل نام اور یہ بھی لکھا ہے کہ وہ بلوچستان کا چیف کمشنر رہا ہے۔ اس تختی Ú©Û’ مطابق آسٹریلیا Ú©Û’ شہر پرتھ میں 28 فروری 1835 Ú©Ùˆ پیدا ہونے والا سنڈیمن 29 جنوری 1892 Ú©Ùˆ لسبیلہ میں وفات پا گیا۔

بیلہ شہر میں سیروتفریØ+ کیلئے کسی دور میں قائم کیا گیا اکلوتا “سنڈیمن پارک” چونکہ اب Ù…Ø+کمہ آثارقدیمہ Ú©ÛŒ سپرداری میں آ چکا ہے تو متعلقہ Ø+کام Ú©Ùˆ اØ+ساس کرنا چاہئے کہ جس عوام Ú©Û’ خون پسینے Ú©ÛŒ کمائی سے اکھٹے کئے گئے ٹیکس سے وہ تنخواہیں اور مراعات لیتے ہیں، عوام کیلئے اس پارک Ú©Ùˆ ذرہ بھر توجہ تو دیں، کیا یہ عوام Ú©Û’ Ø+قوق پر ڈاکہ ڈالنے Ú©Û’ مترادف نہیں، کہ جس کام Ú©ÛŒ وہ تنخواہ Ù„Û’ رہے ہیں اسے سرے سے انجام ہی نہیں دے رہے۔ ضرورت اس امر Ú©ÛŒ ہے کہ اس تاریخی پارک Ú©ÛŒ تزئین Ùˆ آرائش کرکے نہ صرف خوبصورت بنا کر مقامی لوگوں Ú©Ùˆ سیر Ùˆ تفریØ+ Ú©ÛŒ آسان سہولت فراہم Ú©ÛŒ جائے بلکہ اس Ú©ÛŒ تاریخی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔