Results 1 to 6 of 6

Thread: پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چاروں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چاروں

    پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چاروں شانے چت


    Kabbadi1.jpg
    پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

    اتوار کو کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان معرکہ آرائی ہوئی۔ دونوں جانب سے سخت زور آزمائی کی گئی تاہم پاکستانی پہلوانوں کا پلہ بھاری رہا۔انہوں نے بھارتی پہلوانوں کو چاروں شانے چت کر دیا۔ کھیل ختم ہونے سے ایک منٹ قبل تک پاکستان نے مزید پوائنٹس حاصل کیے جس پر پاکستان کا سکور 43 اور بھارت کا 39 ہوگیا۔
    پاکستان کو پوائنٹس ملنے پر بھارتی پہلوان رونے لگے اور محض ایک منٹ رہ جانے پر بھارتی آفیشلز میدان میں آگئے اور اپنے کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے کا کہہ دیا۔
    بھارتی ٹیم نے ایک پوائنٹ پر اعتراض کیا اور کھیل کو گندا کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ کپ 2014ء اور ایشیا کپ 2016ء کی تاریخ دہرا دی، تاہم بھارتی اعتراضات کام نہ آسکے۔ کھیل ختم ہونے تک پاکستان کا سکور 43 اور بھارت کا سکور 41 رہا۔
    چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی کبڈی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہینتی پیغام میں صادق سنجرانی نے کہا کہ قومی کبڈی ٹیم نے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔ امید ہے ٹیم آئندہ بھی ایسی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ پاکستان کھیلوں کے لیے پرامن ملک ہے۔ امید ہے دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    Kabbadi2.jpg
    خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے بھی کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی دنیا میں کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کرینگے۔ ہم نے کھیلوں کے فروغ کے لئے صوبائی اور قومی سطح پر بہتری کے اقدامات تیز کیے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سپورٹس کی دنیا میں سب سے آگے ہوگا۔ ملک اور صوبے میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائینگے۔
    خیال رہے کہ گذشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت نے آسٹریلیا کو ٹف مقابلے کے بعد بیالیس، بتیس سے پچھاڑ دیا تھا۔ دوسرے میچ میں میزبان پاکستان نے ایران کو تیس کے مقابلے میں باون پوائنٹس سے ہرا کر آؤٹ کیا۔
    کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی کا سخت انتظام دیا گیا تھا۔ 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی پر مامور تھے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹیم روٹ اور سٹیڈیم کی کڑی نگرانی کی گئی۔
    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی ‏کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں کامیابی قوم کے لئے تحفہ ہے۔ کامیابی پر تمام کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ مبارکباد کی مستحق ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا۔ کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ بریکنگ فائنل مقابلے میں کھیل کا معیار بہت عمدہ تھا۔ فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

    2gvsho3 - پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چاروں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چ

    2gvsho3 - پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چاروں

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چ

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing
    ،

  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چ

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post


    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing
    ،
    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چاروں

  5. #5
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Pindi
    Age
    38
    Posts
    24,024
    Mentioned
    261 Post(s)
    Tagged
    6079 Thread(s)
    Rep Power
    21474875

    Default Re: پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چ

    thanks. keep up the good work.
    mera libas hai tu zps3e44c641 - پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چاروں

  6. #6
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چ

    Quote Originally Posted by DexteR View Post
    thanks. keep up the good work.
    شکریہ
    2gvsho3 - پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چاروں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •