Results 1 to 2 of 2

Thread: منافقت ۔۔۔۔۔۔ خالد مسعود خان

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Thumbs up منافقت ۔۔۔۔۔۔ خالد مسعود خان

    منافقت ۔۔۔۔۔۔ خالد مسعود خان

    جب بر صغیر پاک Ùˆ ہند Ú©Û’ سب سے بڑے افسانہ نگار سعادت Ø+سن منٹو Ù†Û’ بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد Ú©Û’ سبب ہندوستان Ú†Ú¾ÙˆÚ‘Ù†Û’ کا فیصلہ کیا تو ان Ú©Û’ دوست شیام چڈا Ù†Û’ کہا ''سالے! ویسے بھی تم کون سے بڑے مسلمان ہو جو پاکستان جا رہے ہو؟‘‘
    ''اتنا تو ہوں کہ مارا جا سکوں‘‘ منٹو نے جواب دیا۔
    منٹو کا یہ ایک جملہ ہندوستان میں مسلمانوں Ú©ÛŒ Ø+الیہ نسل Ú©Ø´ÛŒ Ú©Û’ سارے منظر نامے Ú©Ùˆ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ پوری سچائی اور Ø+قیقت Ú©Û’ ساتھ۔
    ہمارے لبرل ہمہ وقت بھارت Ú©Ùˆ ایک سیکولر اور پاکستان Ú©Ùˆ ملائیت (Theocracy) پر مبنی ریاست ثابت کرنے میں Ù„Ú¯Û’ رہتے ہیں۔ ہندوستان Ù†Û’ تقسیم Ú©Û’ بعد بھارت بننا تھا مگر وہ بالآخر ہندوستان بن کر ہی ٹھہرا۔ ادھر یہ عالم ہے کہ دین اسلام Ú©Û’ نام پر بننے والی ریاست میں سب سے لاوارث Ø´Û’ دین ہی ٹھہری۔ اتنی لاوارث کہ اسے مولوی Ú©Û’ سپرد کر دیا گیا اور عام آدمی Ù†Û’ اس سے بری الذمہ ہونے کا عملی اعلان فرما دیا۔ مسعود مفتی Ù†Û’ اپنی ایک کتاب (غالباً ''چہرے‘‘ یا ''لمØ+ے‘‘ اب صØ+ÛŒØ+ سے یاد نہیں۔ عشروں پہلے Ù¾Ú‘Ú¾ÛŒ گئی لائنیں Ú©Ú†Ú¾ مدہم ضرور ہوئی ہیں مگر ذہن سے بہرØ+ال Ù…Ø+Ùˆ نہیں ہوئیں) میں لکھا کہ ''ہم Ù†Û’ پاکستان مذہبی بنیادوں پر طلب کیا اور سیکولر بنیادوں پر چلایا جبکہ دوسری طرف ہندوئوں Ù†Û’ بھارت سیکولر بنیادوں پر طلب کیا اور مذہبی بنیادوں پر چلایا۔ منافقت ہم Ù†Û’ بھی Ú©ÛŒ اور منافقت انہوں Ù†Û’ بھی Ú©ÛŒ مگر ہماری اور ان Ú©ÛŒ منافقت اور اس Ú©Û’ نتائج میں زمین آسمان کا فرق نکلا‘‘۔ اگر الفاظ آگے پیچھے ہو گئے تو معذرت۔ قریب چالیس سال قبل Ù¾Ú‘Ú¾ÛŒ گئی کتاب Ú©Û’ الفاظ میں تھوڑی سی اونچ نیچ Ú©ÛŒ معافی ہونی چاہئے۔
    موم بتی والی ساری آنٹیاں دم سادھے ہوئے ہیں۔ امن Ú©ÛŒ سفیر اور نوبل انعام یافتہ ملالہ خاموش ہے۔ آسیہ بی بی Ú©ÛŒ سزا پر کہرام مچانے والی مغرب Ú©ÛŒ Ø+کومتیں دم بخود ہیں۔ اپنی وجوہات Ú©ÛŒ بنا پر ایران اور شمالی کوریا پر بیک جنبش قلم پابندیاں لگانے والا ٹرمپ صرف بیان بازی کر Ú©Û’ اور بھارت Ú©Ùˆ تین ارب ڈالر سے زائد Ú©Û’ ڈرون سمیت دفاعی ساز Ùˆ سامان Ú©ÛŒ فراہمی Ú©Û’ معاہدے کر Ú©Û’ واپس امریکہ جا چکا ہے۔ ٹرمپ سے کیا شکوہ اور کیسا گلہ؟ ہماری تو او آئی سی کا یہ Ø+ال ہے کہ ٹرمپ سے بھی گئی گزری ہے اور صرف بیان Ú©ÛŒ Ø+د تک بھی بھارت Ú©ÛŒ اتنی مذمت نہیں کر سکی جس Ø+د تک ٹرمپ Ù†Û’ Ú©Ú¾Ù„ کر بیان دیا ہے۔ ایک پنجابی Ù…Ø+اورے Ú©Û’ مطابق او آئی سی Ù†Û’ صرف ''گونگلوئوں سے مٹی جھاڑنے Ú©Û’ سوا Ú©Ú†Ú¾ نہیں کیا‘‘۔ اس وقت عملی طور پر نریندر مودی Ù†Û’ پوری دنیا Ú©Ùˆ آگے لگا رکھا ہے اور سارے عالمی متوقع رد عمل Ú©Ùˆ جوتے Ú©ÛŒ نوک پر رکھتے ہوئے جو کرنا تھا کر لیا ہے اور ابھی جو کرنا ہے وہ بھی کر گزرے گا۔ بھارتی پارلیمنٹ میں اس Ú©ÛŒ مختصر سی تقریر بھارت Ú©Û’ مستقبل کا سارا منظر نامہ واضØ+ کر رہی ہے۔ ادھر دہلی، جہاں یہ سب Ú©Ú†Ú¾ پوری شدت سے ہو رہا ہے‘ میں بظاہر مودی مخالف اروند کیجریوال Ú©ÛŒ صوبائی Ø+کومت ہے‘ جو امن Ùˆ امان اور عوام Ú©ÛŒ Ø+فاظت Ú©ÛŒ ذمہ دار ہے لیکن خاموش تماشائی بن کر ایک طرف بیٹھی ہوئی ہے اور نئی دہلی Ú©ÛŒ پولیس عملی طور پر ہندو انتہا پسندوں اور بی جے Ù¾ÛŒ Ú©Û’ فسادیوں اور آر ایس ایس Ú©Û’ غنڈوں Ú©ÛŒ معاونت کر رہی ہے۔ مسلمانوں Ú©Û’ ووٹوں سے کامیاب ہونے Ú©Û’ باوجود اروند کیجریوال آخر کار ہندو ہے اور ایک پنجابی Ù…Ø+اورہ ہے کہ ''مجاں، مجاں دیا بھیناں ہوندیاں نیں‘‘ (بھینس بھینس آپس میں بہنیں ہوتی ہیں)Û” امریکہ، مغرب، یورپ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، انسانی Ø+قوق Ú©ÛŒ تنظیمیں اور اقوام متØ+دہ‘ سب خاموش ہیں Ø+تیٰ کہ ایک آدھ استثنا Ú©Û’ ساتھ عالم اسلام خاموش ہے۔ اللہ جانے امّہ کا تصور کہاں چلا گیا ہے۔
    نریندر مودی Ú©ÛŒ بھارتی پارلیمنٹ میں تقریر سارے عالمِ اسلام Ú©Û’ منہ پر ایک زناٹے دار تھپڑ ہے۔ مودی Ù†Û’ کہا ''ہندوستان میں رہنا ہے تو ہندوئوں Ú©ÛŒ طرØ+ رہو۔ کوئی اقلیت، خواہ وہ کہیں سے بھی ہو‘ اگر وہ ہندوستان میں رہنا چاہتی ہے، یہاں کام کرنا چاہتی ہے، یہاں کھانا پینا چاہتی ہے‘ تو پھر اسے ہندوستانی زبان بولنی ہو گی‘ ہندی، گجراتی، پنجابی، بنگالی اور جنوبی ہندوستان Ú©ÛŒ زبانیں بولنا ہوں Ú¯ÛŒ اور ہندوستان Ú©Û’ قوانین کا اØ+ترام کرنا ہو گا۔ اگر انہیں شریعت Ú©Û’ مطابق قوانین پسند ہیں اور وہ مسلمانوں والی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں آگاہ کر رہے ہیں کہ ایسا کرنے Ú©Û’ لیے انہیں چاہئے کہ وہ وہاں Ú†Ù„Û’ جائیں جہاں Ú©ÛŒ ریاستیں انہیں یہ سہولت فراہم کر سکتی ہوں۔
    ہندوستان Ú©Ùˆ مسلم اقلیت Ú©ÛŒ قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔ ان اقلیتوں Ú©Ùˆ بھارت Ú©ÛŒ ضرورت ہے لیکن ہم انہیں کوئی خصوصی رعایت دینے Ú©Û’ لیے تیار نہیں۔ ہم انہیں اس بات Ú©ÛŒ قطعی اجازت نہیں دیں Ú¯Û’ کہ وہ ہمارے قوانین میں اپنی مرضی Ú©Û’ مطابق تبدیلیوں کا مطالبہ کریں۔ ہمیں اس بات Ú©ÛŒ کوئی پروا نہیں کہ وہ کتنی بلند آواز میں شور Ùˆ غل کرتے ہیں اور نسلی Ùˆ مذہبی امتیاز Ú©Û’ بارے میں آواز بلند کرتے ہیں۔ ہم اپنی ہندو ویدک تہذیب Ú©ÛŒ بے عزتی اور بے ادبی Ú©Ùˆ کسی صورت معاف نہیں کریں Ú¯Û’Û” اگر ہمیں ایک قوم Ú©ÛŒ طرØ+ سلامتی Ú©Û’ ساتھ رہنا ہے تو ہمیں امریکہ، برطانیہ، ہالینڈ اور فرانس میں ہونے والے خود Ú©Ø´ Ø+ملوں اور جموں Ùˆ کشمیر میں ہندو پنڈتوں Ú©ÛŒ نسل Ú©Ø´ÛŒ سے سبق Ø+اصل کرنا ہو گا۔ مسلمان ان ممالک میں چھا رہے ہیں لیکن ہم انہیں بھارت پر قبضہ کرنے Ú©ÛŒ اجازت نہیں دیں Ú¯Û’Û” ہم پہلے ہی 1947Ø¡ میں ہندوستان Ú©ÛŒ سرزمین ان Ú©Û’ ساتھ، مشرقی اور مغربی پاکستان Ú©ÛŒ صورت میں تقسیم کر Ú†Ú©Û’ ہیں۔ ہندوستان Ú©ÛŒ روایات اور رسم Ùˆ رواج مسلمانوں Ú©ÛŒ تنگ نظری اور غیر متمدن تہذیب کا ساتھ نہیں دے سکتی۔
    جب معزز قانون ساز اسمبلی نئے قوانین وضع کرے تو اس کے ذہن میں ہونا چاہئے کہ بھارت کا قومی مفاد ہر شے پر مقدم ہو اور وہ یہ بات ان کے پیش نظر رہنی چاہئے کہ مسلم اقلیت کا تعلق بھارت سے نہیں ہے‘‘۔
    یاد رہے کہ اس تقریر Ú©Û’ بعد بھارتی پارلیمنٹ میں موجود ارکان پارلیمنٹ Ù†Û’ باقاعدہ Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہو کر پانچ منٹ تک مسلسل تالیاں بجائیں اور تØ+سین سے بھرپور نعرے لگائے۔ یہ بھارت کا وہ سیکولر چہرہ ہے جس پر مودی Ù†Û’ ہندوستان ہونے Ú©ÛŒ کالک پھیر دی ہے۔ لیکن سوال صرف یہ ہے کہ کیا کوئی مسلمان ملک اپنے ہاں موجود ہندوئوں Ú©Û’ بارے میں وہ قدم اٹھا سکتا ہے‘ جو مودی Ù†Û’ ہندوستان Ú©Û’ مسلمانوں Ú©Û’ خلاف اٹھایا ہے؟ صرف متØ+دہ عرب امارات میں ہی پینتیس لاکھ Ú©Û’ Ù„Ú¯ بھگ بھارتی ہیں اور ان میں غالب اکثریت ہندوئوں Ú©ÛŒ ہے۔ ان Ú©Û’ لیے خصوصی طور پر مندر بنانے Ú©ÛŒ اجازت دی گئی۔ اسی طرØ+ سعودی عرب میں اٹھائیس لاکھ Ú©Û’ Ù„Ú¯ بھگ بھارتی ہیں۔ کویت میں دس لاکھ، اومان میں آٹھ لاکھ اور اسی طرØ+ بØ+رین اور قطر میں بھی لاکھوں بھارتی کام کرتے ہیں۔ ایک اندازے Ú©Û’ مطابق صرف خلیجی ریاستوں اور مشرق وسطیٰ میں پچاسی لاکھ بھارتی ورکر کام کرتے ہیں اور اگر صرف درج بالا Ú†Ú¾ ممالک مودی Ú©ÛŒ تقریر Ú©Û’ تناظر میں بھارتی ہندوئوں Ú©Ùˆ وہاں سے نکال دیں اور ملائیشیا اور انڈونیشیا میں بسنے والے ساٹھ لاکھ Ú©Û’ قریب ہندوئوں Ú©Ùˆ دیس نکالا مل جائے تو مودی Ú©ÛŒ ساری اکڑ ایک منٹ میں Ù†Ú©Ù„ جائے‘ لیکن ہمیں یہ بات اچھی طرØ+ سمجھ لینی چاہئے کہ بھارتی مسلمان صرف اور صرف پاکستان کا مسئلہ ہیں‘ عالم اسلام کا ان مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔
    لیکن میں کہاں چلا گیا؟ ان مسلمانوں سے تو پا کستان کے لبرلز تک کا کوئی تعلق نہیں۔ بھارت میں مسلمان عورتوں اور بچوں کے ساتھ گزشتہ دو ہفتوں سے اور کشمیر میں گزشتہ سات ماہ سے جو کچھ ہو رہا ہے شاید اس کا انسانیت سے صرف اس لیے کوئی تعلق نہیں کہ متاثرین مسلمان ہیں۔ اگر مسلمان کسی جگہ مسلمان پر ہونے والے ظلم پر بات کرے تو یہ مذہبی انتہا پسندی ہے اور اگر فرانس آسیہ کو شہریت دے دے تو یہ مذہبی نہیں صرف انسانی مسئلہ ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ صرف منافقت کا مسئلہ ہے اور کچھ نہیں۔


    2gvsho3 - منافقت ۔۔۔۔۔۔ خالد مسعود خان

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: منافقت ۔۔۔۔۔۔ خالد مسعود خان

    2gvsho3 - منافقت ۔۔۔۔۔۔ خالد مسعود خان

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •