Results 1 to 4 of 4

Thread: ٹوٹکے.......تحریر : نجف زہرا تقوی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel ٹوٹکے.......تحریر : نجف زہرا تقوی


    ٹوٹکے.......تحریر : نجف زہرا تقوی

    گھر میں مچھر بہت ہوں تو جہا ں پر آپ سوتے ہوں وہاں ذرا فاصلے پر کمرے کے اندر یا دالان میں ایک گہرا سیاہ رنگ کا کپڑا لٹکا دیں تو مچھر آپ کو ہر گز تنگ نہیں کریں گے اور سیاہ رنگ والے کپڑے پر بیٹھ جائیں گے۔
    زرد رنگ کی شے پر مچھر نہیں گرتے،اگر زرد رنگ کی چادر سوتے وقت اوڑھ لیں یا کوئی شال زرد رنگ کی اپنے اوپر لپیٹ لیں تو بھی مچھر نہیں آئیں گے۔
    بازو کے گول اور لمبے داغ صاف کرنے کے لیے پان کی جڑ کو پیس کر سفوف بنا لیں،اور پھر گلاب کے عرق میں ملا کر استعمال کیا جائے تو چند ہی روز میں داغ ختم ہو جائیں گے۔
    بھنوئوں کو گھنا کرنے کے لیے زیتون کا تیل لے کر تنکے کے ساتھ روئی سے لگائیں اور یہ عمل رات کو سونے سے پہلے کریں۔بھنویں گھنی ہو جائیں گی۔
    کمزور بچوں کو گاجر کا رس چار ماشہ گرم پانی میں ملا کر دن میں دو مرتبہ پلا دیا کریں،ساتھ ہی ماں بھی گاجر کھائے یا گاجروں کارس پیئے۔اسے عام بچوں کو بھی پلایا جائے تو ان کی صحت میں نمایاں طور پر بہتری آئے گی۔
    سخت گوشت کو گلانا ہو تو پکاتے وقت ڈھکن پر کافی وزن رکھ دیں ،تاکہ بھاپ باہر نہ نکل سکے یا ڈھکنے کے کناروں کو گیلے آٹے سے بند کر دیں۔
    خربوزے کا چھلکا باریک پیس کر ایک چٹکی کے برابر سالن میں ڈالیں ،گوشت جلدی گل جائے گاا ور ذائقے میں بھی فرق نہیں آئے گا۔
    سخت گوشت میں لہسن چھیل کر ڈالنے کی بجائے ڈنٹھل سمیت پوری گٹھی ڈال دیں گوشت گل جائے گا۔
    اگر فریج کا اندرونی حصہ میلا ہو جائے تو اسے صاف کرنے کے لیے صابن کو نیم گرم پانی میں ملا کرلیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک ڈال دیں اور فریج کو اندر سے دھوئیں بعد میں کسی سوتی کپڑے سے صاف کر لیں۔اس ترکیب پر عمل کرنے سے فریج کے اندر سے ہر قسم کی پیلاہٹ اور داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔
    گاجر کا مربہ بنانے کے لیے درمیانے سائز کی تازہ سرخ گاجریں لیں اور انہیں چھیل کر ان کے سرے کاٹ لیں۔کھولتے ہوئے پانی میں انہیں چھ سے آٹھ منٹ تک جوش دیں اور پھر کانٹے سے ان میں چھید کر لیں۔چینی مرحلہ دار ملائی جائے اور چینی کی مقدار گاجروں کی مقدار کے برابر ہونی چاہیے۔
    گرمی کے بعد بدلتے موسم میں چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے روزانہ دو،تین چمچ شہد دودھ میں ملا کر پیا کریں۔
    سیاہ تل،کالا زیرہ،درخت سرس کی چھال ،گائے کے دودھ میں پیس کر چھائیوں پر روزانہ رات کو ملیں اور صبح دھو لیں۔
    بیری کی لکڑی جلا کر اس کی راکھ بنائیں،یہ راکھ روزانہ چہرے پر ملیں بعد میں دھو لیں۔چند دن کے استعمال سے ہی جھائیاں دور ہو جائیں گی۔


    2gvsho3 - ٹوٹکے.......تحریر : نجف زہرا تقوی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ٹوٹکے.......تحریر : نجف زہرا تقوی

    2gvsho3 - ٹوٹکے.......تحریر : نجف زہرا تقوی

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: ٹوٹکے.......تحریر : نجف زہرا تقوی

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing

  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ٹوٹکے.......تحریر : نجف زہرا تقوی

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post


    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing
    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - ٹوٹکے.......تحریر : نجف زہرا تقوی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •