برداشت
عورت کی سب سے قیمتی چیز چاہے جانے کا احساس ہے۔ وہ سب کچھ سہ لینے کا جگر رکھتی ہے مگر کوئی اس کی محبت اور وفا کو ٹھکرا دے، یہ برداشت سے باہر ہے۔ عورت کو سب سے زیادہ تسکین اس وقت حاصل ہوتی ہے جب کوئی اسے یہ احساس دلا دے کہ وہ اس کی نظر میں خاص اہمیت رکھتی ہے وہ عورت اپنے حسن و جمال ،کسب و کمال کو چندہ اہم نہیں دیتی۔ و ہ تو اپنی ذات کے حوالے سے اہمیت اور معتبر سمجھتی ہے و رنہ حسن و جمال ابھرتی ڈوبتی دھوپ ، کسب و کمال حسب و نسب قوس قزح کے جھلماتے رنگوں کی طرح عورت تو خوبصورت ہوتی ہے بس اسے اپنی نسوانیت کی توہین برداشت نہیں(بابا محمد یحییٰ خان )۔