Results 1 to 2 of 2

Thread: وبائیں اور دنیا ۔۔۔۔۔۔ جویریہ صدیق

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Thumbs up وبائیں اور دنیا ۔۔۔۔۔۔ جویریہ صدیق

    وبائیں اور دنیا ۔۔۔۔۔۔ جویریہ صدیق

    مجھے پالتو جانور بہت پسند ہیں‘ تاہم ہماری Ú¯Ù„ÛŒ میں Ú©Ú†Ú¾ عرصہ قبل ایک آوارہ کتا آنکلا۔ میں اور ہمسائیوں Ú©Û’ بچے اس Ú©Ùˆ کھانا دینے Ù„Ú¯Û’Û” وہ اپنے کھانے کیلئے دن میں دو بار اپنے مقررہ وقت پرآتا ۔ہم Ù†Û’ اس کا نام سوزی رکھ دیا۔ چند دن بعد میں Ù†Û’ دیکھا کہ سوزی مادہ ہے اور بچے دینے والی ہے۔ میں اور میرے ننھے دوست اس کا بہت خیال رکھنے لگے‘پھر ہم Ù†Û’ باہر گرین بیلٹ پر اس کیلئے ایک چھوٹا سا گھر بنا دیا۔ ایک دن ہماری خوشی Ú©ÛŒ Ø+یرت نہ رہی‘ جب اس Ù†Û’ چار صØ+ت مندبچوں Ú©Ùˆ جنم دیا‘پھر Ù…Ø+Ù„Û’ میں سے کسی Ù†Û’ سی ÚˆÛŒ اے والوں Ú©Ùˆ شکایت کردی۔میں گھر پر تھی کہ مجھے ایک فائر Ù†Ú¯ Ú©ÛŒ آواز سنائی دی۔ جتنی دیر میں‘ میں گھر سے Ù†Ú©Ù„ کر گرین بیلٹ تک پہنچی ‘ شہری انتظامیہ کا عملہ‘ سوزی Ú©Û’ بچوں Ú©Ùˆ مار چکا تھا‘جن Ú©ÛŒ عمر بمشکل دو ماہ تھی۔سوزی Ú©ÛŒ جان تو بچ گئی‘ لیکن اس Ú©ÛŒ آنکھوں کا دکھ مجھے آج بھی یاد ہے۔ وہ آسمان Ú©ÛŒ طرف دیکھ کر جیسے فریاد کررہی تھی اور چلا رہی تھی۔میں Ù†Û’ عملے والوں سے کہا کہ ان بے زبانوں Ú©Ùˆ کیوں مارا؟ تووہ کہنے Ù„Ú¯Û’ کہ ہمیں اوپرسے آرڈر ہے کہ جہاں کوئی آوارہ کتا دیکھو مار دو۔اب‘ میں ان سے کیا بØ+Ø« کرتی ‘جس ملک میں انسانوں Ú©Ùˆ Ø+قوق نہیں ملتے‘ وہاں کسی بے زبان جانور Ú©Û’ Ø+قوق کیا بات Ú©ÛŒ جائے ۔اس دن میں بہت اداس رہی‘ میں روئی بھی‘ Ù…Ø+Ù„Û’ Ú©Û’ بچوں Ù†Û’ سوزی Ú©Ùˆ پورے سیکٹر میں تلاش کیا‘ مگر وہ کہیں نظر نہ آئی۔ اپنے بچوں Ú©Ùˆ اپنے سامنے مرتا دیکھ کر شاید اس کاانسانوں پر سے اعتبار اٹھ گیا ہو گا۔اس دن میرے دل سے دعا Ù†Ú©Ù„ÛŒ: یااللہ! انسانوں Ú©Û’ دل میں ان بے زبان جانوروں کیلئے رØ+Ù… کا جذبہ اجاگر کر‘ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم کسی وبا یا عذاب میں پھنس جائیں۔
    کہتے ہیں کہ وبا جب آتی ہے تو سب Ú©Ú†Ú¾ تباہ کردیتی ہے۔ یہ امیرو غریب کا فرق نہیں کرتی۔یہ قدرت Ú©ÛŒ طرف سے آتی ہے اور جتنی جلدی آتی ہے‘ اتنی ہی تباہی پھیلا کر اتنی ہی جلدی سے Ú†Ù„ÛŒ جاتی ہے۔کچھ دن قبل تک پوری دنیا بہت تیزی رفتاری سے Ú†Ù„ رہی تھی کہ کورونا وائرس Ú©Û’ عفریت Ù†Û’ معیشت Ú©Û’ پہیے Ú©Ùˆ یکدم روک کر رکھ دیا ہے۔ انسان Ú©Û’ غرور Ú©Ùˆ توڑ کر رکھ دیا ہے کہ وہ زمین کا مالک بنا پھر رہا ہے اور ہر چیز Ú©Ùˆ تسخیر کرنے Ú©Û’ چکر میں ہے۔جب ووہان میں کورونا وائرس Ú©ÛŒ وبا پھیلی تو کسی Ù†Û’ اس Ú©Ùˆ سنجیدہ نہیں لیا۔پوری دنیا سمجھ رہی تھی کہ یہ آفت صرف چین والوں پر آئی ہے‘ کیونکہ وہ کیوں Ø+رام کھارہے ہیں‘ انہیں چمگادڑیں نہیں کھانی چاہیے ۔الغرض جتنے منہ اتنی باتیں‘ لیکن کسی Ú©Ùˆ یہ نہیں معلوم تھا کہ یہ آفت سب Ú©ÛŒ تقدیر میں Ù„Ú©Ú¾ دی گئی ہے۔اب‘چند ہی دنوں میں پوری دنیا Ú©Û’ انسانوں Ú©ÛŒ زندگی بدل Ú†Ú©ÛŒ ہے اور اس موذی وائرس Ù†Û’ زندگی Ú©ÛŒ معنویت Ú©Ùˆ بدل کر رکھ دیا ہے۔آج انسان‘ انسان سے ڈر رہا ہے۔ ہر شخص پریشان ہے کہ کون سی سانس موت کا پیغام Ù„Û’ آئے‘سانس لینا تک جیسے جرم بن چکا ہے۔
    کورونا وائرس Ú©Û’ عفریت Ú©Û’ باعث پہلے چین کا شہر ووہان عبرت کا نشان بنا‘ پوراشہر بند ہو گیا ‘ہر طرف موت کا راج ہو گیااور ہر طرف قبرستان Ú©ÛŒ سی خاموشی چھا گئی‘ پھرکورونا وائرس Ù†Û’ اٹلی میں تباہی مچانا شروع کر دی۔اطالوی سڑکیں سنسان ہوگئیں ‘پیسا کا وہ جھکا ہوا مینار‘ جسے لاکھوں سیاØ+ روزانہ دیکھنے آتے تھے‘ اب کوئی انسانی آنکھ اسے دیکھنے کیلئے وہاں نہ تھی۔آج Ú©Ù„ وینس Ú©Û’ پانیوں میں رنگ برنگی کشتیاں نہیں تیر رہیں‘تاہم مچھلیاں ضرورنظر آرہی ہیں۔انسان گھروں میں مقید ہیں اور چرند پرندآزاد ہیں۔ چین Ú©Û’ صوبے ووہان اور اٹلی Ú©Û’ بعد اس کورونا وائرس Ú©ÛŒ وبا Ú©ÛŒ تباہ کاریاں ایران میں پھیل گئیں۔ہر طرف موت Ù†Û’ اپنی ہیبت طاری کر دی اورسیکٹروں انسان لقمہ اجل بننے لگے‘مشہد اور قم میں ہزاروں زائرین پھنس گئے اور جب اپنے ملکوں میں لوٹے تو قرنطینہ میں ان Ú©Û’ ساتھ جو سلوک ہوا‘ وہ سب Ú©Û’ سامنے ہے‘پھر کورونا وائرس سعودیہ پہنچ گیا اور Ø+فاظت Ú©ÛŒ پیش نظر بیت اللہ شریف اور روضہ رسول پاکؐ Ú©Û’ دروازے بند کر دئیے گئے۔یہاں سے مسلمانوں میں خوف Ùˆ ہراس Ú©Û’ سائے گہرے ہونے Ù„Ú¯Û’ کہ ایسے کون سے گناہ ان سے سر زد ہو گئے کہ بیت اللہ شریف Ú©Û’ دروازے ان Ú©Û’ لیے بند ہو گئے۔یوں تو انسان خطار کار ہے اور روزانہ گناہ اس سے سرزد ہو جاتے ہیں اور اپنے بعض گناہوں Ú©Ùˆ وہ یکسر بھول بھی جاتا ہے‘ یہی وجہ ہے کہ قدرت Ú©ÛŒ طرف سے جب تک اس Ú©Ùˆ اØ+ساس نہیں کروایا جاتا ‘ اس Ú©ÛŒ سرکشی نہیں رکتی ہے۔
    اب تک دنیا Ú©Û’196 ممالک میں کورونا وائرس اپنی دہشت پھیلا چکا ہے۔ ایک نظر نہ آنے والے دشمن Ù†Û’ دنیا Ú©ÛŒ سپرپاورز Ú©Ùˆ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔پاکستانی اس خوش فہمی میں تھے کہ ہم Ù…Ø+فوظ رہیں گے‘ لیکن سوال یہ ہے کہ جہاں ڈینگی‘ پولیو اور شوگر جیسے امراض پر قابو نہیں پایا جاسکا ‘وہاں اس مہلک کوروناوائرس کا مقابلہ کیسے کیا جائے گا؟ Ú©Ú†Ú¾ لوگوں کا کہنا ہے کہ بیرونی ممالک سے آنے والے اس وائرس Ú©Ùˆ وطن ِعزیز میں پھیلانے کا سبب بنے‘ اگران Ú©Ùˆ قرنطینہ میں رکھا جاتا تو یہ وائرس پورے ملک میں نہ پھیلتا‘لیکن اب جبکہ یہ پاکستان Ú©Û’ چاروں صوبوں میں اپنے پنجے گاڑ چکا ہے اور اس وبا Ù†Û’ ایک خوفناک صورتِ Ø+ال اختیار کر Ù„ÛŒ ہے‘ تولوگوں Ù†Û’ خوف سے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا چھوڑاہے۔ Ú©Ú†Ú¾ لوگوں Ù†Û’ لاک ڈاؤن Ú©ÛŒ وجہ سے راشن اور دیگرسامان وافر مقدار میں خریدنا شروع کردیا ہے۔ Ú©Ú†Ú¾ لوگ اپنی جان Ú©Û’ خوف سے گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے ہیں۔ Ú©Ù„ سندھ بند ہوا‘آج پنجاب بھی بند ہوچکا‘ شہر اقتدار Ú©ÛŒ سڑکیں بھی سنسان ہو Ú†Ú©ÛŒ ہیں۔
    یہ دنیا میں آنے والی پہلی وبا نہیں‘ اس سے پہلے بھی کئی قیامتیں گزری ہیں۔13ویں صدی میں طاعون Ú©ÛŒ بیماری یورپ پر Ø+ملہ آور ہوئی اور لاکھوں لوگ اس Ú©Û’ باعث موت Ú©Û’ منہ میں Ú†Ù„Û’ گئے‘پھر ہیضہ ‘گردن توڑ بخار اور چیچک آیا اور انسانوں Ú©ÛŒ نسلوں Ú©ÛŒ نسلیں اجاڑ گیا۔سپینش فلو Ù†Û’ جنگ ِعظیم اوّل Ú©Û’ بعد پانچ کروڑ لوگوں Ú©Ùˆ اپنی لپیٹ میں لیا‘ پھرخسرہ اور Ù¹ÛŒ بی جیسی بیماریاں آئیں‘ جن سے آج بھی لوگ مرتے ہیں۔جزام Ù†Û’ بھی جنگ ِعظیم دوم Ú©Û’ بعد انسانوں پر Ø+ملہ کیا ‘اس بیماری میں انسان کا جسم Ú¯Ù„ سٹر جاتا تھا‘پھرایشیا فلو آیا اور 17 ہزار لوگ لقمہ اجل بن گئے۔پولیو Ú©ÛŒ وبا آئی‘ جس سے دنیا ابھی تک Ù„Ú‘ رہی ہے‘ پھر ماضی قریب میں سوائن فلو آیا‘ جس سے ڈیڑھ کروڑ افراد متاثر ہوئے۔ملیریا اور ڈینگی Ú©ÛŒ وبا ہر سال انسانوں پر Ø+ملہ آور ہوتی ہے۔اب نوول کووڈ 19 کورونا وائرس عالمی وبا بن کر انسانوں پر اپنا قہر برسا رہا ہے‘ اس موذی وائرس Ú©Û’ باعث اب تک پوری دنیا میں14 ہزار سے زائد افراد دم توڑ Ú†Ú©Û’ ہیں۔
    میری نظر میں تمام شہروں Ú©Û’ لوگ برابر Ú©Û’ قصور وار ہیں‘کیونکہ وہ یہ سمجھتے رہے کہ اس وبا کایہاں پھیلناناممکن ہے ‘وہ اپنے کام کاج میں مصروف رہے۔آخر میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ وبا Ú©ÛŒ ہمہ گیر تکلیف میں صرف دعا امید کا چراغ ہوتی ہے۔ہم سب Ú©Ùˆ دعا کرنی چاہیے۔اللہ سے مدد مانگی چاہیے۔آج مساجد بند ہیں‘ لیکن دعا کا در بند نہیں ‘ سانس Ú©ÛŒ ڈوری ٹوٹنے سے پہلے مانگی ہوئی دعا اور معافی قابل ِقبول ہے۔انسان اللہ سے معافی مانگے ‘خود میں عاجزی Ùˆ انکساری پیدا کرے۔سب تنہائی میں اپنا Ù…Ø+اسبہ کریں اور لاک ڈاؤن ختم ہونے Ú©Û’ بعد ایک نئے رØ+Ù… دل انسان Ú©ÛŒ صورت باہرآئیں ‘جس Ú©ÛŒ زبان اور ہاتھ سے دوسرے Ù…Ø+فوظ ہوں۔بے زبان جانوروں پر رØ+Ù… کریں اورآخر میں یہ بطورِ خاص اللہ سے دعا ہے کہ سوزی جیسا Ø+ادثہ کسی Ú©Û’ ساتھ پیش نہ آئے۔
    2gvsho3 - وبائیں اور دنیا ۔۔۔۔۔۔ جویریہ صدیق

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: وبائیں اور دنیا ۔۔۔۔۔۔ جویریہ صدیق

    2gvsho3 - وبائیں اور دنیا ۔۔۔۔۔۔ جویریہ صدیق

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •