آپ سگریٹ نوشی چھوڑ سکتے ہیں ؟
cig.jpg
آپ کا پورا حق ہے کہ اور لوگوں کی طرح آپ بھی اس طرح کے سوال کریں۔
سگریٹ نوشی ترک کرنے سے مجھے کیا حاصل ہوگا؟
٭ :شائد آپ اپنے آپ کو زیادہ صحتمند اور تازہ دم محسوس کریں۔
٭ ایسا کر نے سے آپ کی روزمرہ کی ادویات میں کمی ہونے کے زیادہ امکانات ہوں۔
٭ :درازی عمر اور اچھی صحت کا واحد راز۔
٭: اگر آپ روزانہ10 سگریٹ کم پیئںتو اس طرح آپ ایک ہزار(1000) پائونڈ تک کی سالانہ بچت کر سکتے ہیں۔
٭ :آپ زیادہ چست اور توانا ہو سکتے ہیں۔
اگر میں سگریٹ نوشی ترک نہ کروں تو؟
آپ ان لوگو ں میں سے ہوسکتے ہیں جن کی ہر سال سگریٹ نوشی کے باعث موت ہو جاتی ہے۔
قبل از وقت موت کے زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں۔
٭ :آپ کو سانس اور دل کی بیماریاں،شوگر کی بیماری اورنہ صرف پھیپھڑے بلکہ بہت سی دوسری اقسام کے سرطان ہونے کے زیادہ امکانات ہوں گے۔
٭ :نفسیاتی بیماریاں ہونے کے زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں۔
٭: بے چینی اور ڈپریشن ہو سکتا ہے۔
٭: مردوں میں جنسی کمزوری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
سگریٹ چھوڑنے کے طریقے
سگریٹ چھوڑنے کے بہت سے مختلف طریقے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنے لیے وہ طریقہ چنیں جو آپ کیلئے سب سے بہتر ہو۔
٭:اپنی مدد آپ کے بارے میں کوئی کتاب پڑھیں۔
٭: باقاعدگی سے ورزش کریں۔
٭ :جب سگریٹ پینے کا خیال دل میں آئے تو4 باتیں یاد رکھیں۔ کچھ اور کرنا یا سوچنا شروع کر دیں اور اپنے آپ کو مصروف رکھیں۔کچھ پینا شروع کردیں، جوس، پانی یاشربت ۔
تھوڑا نتظار کریں۔اس سے خواہش خود بخود ختم ہوجائے گی۔
لمبے لمبے سانس لیں۔
٭: اپنے ڈاکٹر،نرس یا صحت کے شعبے سے منسلک کسی شخص سے مشورہ کریں۔ہو سکتا ہے آپ کیلئے صرف یہی مشورہ کافی ہو۔
٭: اپنے علاقے کی ترک سگریٹ نوشی کی مہم سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے مدد حاصل کریں۔
٭: آپ کسی بھی ایسے شخص،گروپ،دوست یا شعبۂ صحت سے منسلک لوگوں سے مدد لے سکتے ہیں جو خود بھی سگریٹ چھوڑ رہے ہوں۔
ادویات
نکوٹین رپلیسمنٹ تھیراپی(این آر ٹی) (NRT)
سگریٹ چھوڑنے سے آپکوسگریٹ پینے کی شدید تکلیف دہ خواہش پیدا ہوتی ہے جس کو ختم کرنے کیلئے،سگریٹ پیئے بغیر، اس طریقے سے نکوٹین آپ کے جسم میں داخل کی جا سکتی ہے۔ اس کی 3 مختلف قسمیں ہیںجیسے کے سکن پیچ، چیونگم اور انحیلرز۔
بیوپروپیونBUPROPION (ZYBAN)
یہ دوائی سگریٹ پینے کی شدید خواہش کو بہت حد تک کم کر دیتی ہے مگر اس کے استعمال سے نیند کم ہو جاتی ہے۔ اگر کسی کو مرگی (دورے پڑنا) کا مرض ہے یا'' بائی پولر ڈس اوڈر‘‘ ہے تو اس دوائی کا استعمال منع ہے۔
ویرنی کلینVarenicline(Champix)
یہ دوائی نہ صرف آپ کی سگریٹ پینے کی شدید خواہش کم کرتی ہے بلکہ سگریٹ پینے کا صحیح لطف بھی بہت کم ہوجاتاہے۔ لیکن اس کے استعمال سے آپ بہت بے چینی،نیند کی کمی اورطبیعت میں اداسی وغیرہ محسوس کرسکتے ہیں۔
اچانک ،مکمل طور پر سگریٹ چھوڑنا ضروری نہیںہے بلکہ پہلے مرحلے میں۔ روزانہ پینے والے سگریٹس کی تعداد میںکمی کر لیں
٭: ایک ڈائری بنائیں۔ اس میں آپ دن بھرمیں پیئے گئے سگریٹس کی تعداد،کب،کہاں اور کس کے ساتھ پینے کی تفصیل لکھیں اس سے وقت ،ان مواقعے اورحالات کی نشاندہی ہو سکے گی جو آپ کے سگریٹ پینے کی وجہ بنے۔اس طرح آپ دوبارہ ایسا کرنے سے بچیں گے ۔
ڈپریشن
ہوسکتا ہے کہ آپ کا ڈپریشن کم ہو جائے مگر بعض لوگ سگریٹ چھوڑ کرزیادہ اداسی محسوس کرتے ہیں اس لیے درج ذیل باتوںکا خیال رکھیں۔
٭: اپنے ڈاکٹر سے رابطہ رکھیں۔
٭ :سائیکوتھیراپی مثلاََ سی بی ٹی(کوگنیٹیو بیحیویر تھیراپی) کے ذریعے علاج کے متعلق مشورہ کرتے رہیں۔
شیزوفرینیا :ین آر ٹی یا ''بیوپروپیون‘‘ کا استعمال فائدہ مندہو سکتا ہے۔
٭ :این آر ٹی کے استعمال اور معاون گروپ (سپور ٹ گروپ) میں شمولیت سے آپ کے سگریٹ چھوڑنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔
ادویات پر سگریٹ نوشی کے اثرات
سگریٹ نوشی کچھ ادویات پراس طرح اثراندازہوتی ہے کہ آپ کو ان لوگوں کی نسبت ،جو سگریٹ نہیں پیتے،دواکی زیادہ خوراک لینی پڑ تی ہے۔ اس لئے جب آپ سگریٹ چھوڑتے ہیں تو کچھ ہی دنوںمیں آپ کے خو ن میں دوا کی مقداربڑھ سکتی ہے ۔لیکن اگر آپ دوبارہ سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں تو آپ کو دوا کی پہلے والی خوراک لینی پڑے گی۔
(بشکریہ: رائل کالج آف سائیکائٹرسٹ/برطانیہ)
ترجمہ: ڈاکٹرثمینہ عظیم ، ڈاکٹر محمد عظیم