Results 1 to 2 of 2

Thread: علمِ نجوم سے وبا کا انوکھا رشتہ Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel علمِ نجوم سے وبا کا انوکھا رشتہ Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

    علمِ نجوم سے وبا کا انوکھا رشتہ Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

    ilm.jpg

    کووڈ 19 Ù†Û’ دنیا Ú©Ùˆ جب سے لپیٹ میں لیا ہے، عہدوسطیٰ میں آنے والی خطرناک وبا خیارکی طاعون سے اس کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔ طاعون Ú©ÛŒ وبا Ú©Û’ دوران جعلی خبروں اور جھوٹی معلومات کا بازار گرم رہا۔ Ø+الیہ وبا میں بھی ایسا ہو رہا ہے۔ طاعون Ú©Û’ دنوں میں یہ سوال پوری شدومد Ú©Û’ ساتھ اٹھایا گیا کہ یہ کب ختم ہو گا اور آج کووڈ 19 Ú©Û’ اختتام بارے جاننے Ú©Û’ لیے لوگ بے تاب ہیں۔
    ان مماثلتوں Ú©Û’ باوجود ایک فرق بہت واضØ+ ہے۔ وبائی مرض Ú©Û’ پھیلاؤ اور نتائج Ú©Û’ بارے میں آج ماہرین وبائیات یا ایپی ڈیمالوجسٹس سے پوچھا جاتا ہے اور شماریات سے مدد Ù„ÛŒ جاتی ہے لیکن یورپ میں خیارکی طاعون Ú©Û’ دنوں میں ایسے سوالات Ú©Û’ لیے لوگ نجومیوں یاجوتشیوںسے رجوع کرتے تھے۔
    آج اگرچہ علم نجوم Ú©Ùˆ بہت سے لوگ تسلیم نہیں کرتے لیکن ماضی میں ادویات اور صØ+ت عامہ سے اس کا گہرا تعلق رہا ہے۔
    نزلے کا پتا اجرام فلکی سے چلتا تھا: جراثیم سے متعلق نظریات، سائنسی انقلاب اور روشن خیالی کی آمد سے قبل ماہرین طب اپنے روزمرہ پیشہ ورانہ امور میں علم نجوم سے مدد لیتے تھے۔
    آج ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، لیکن ماضی میں علم نجوم Ú©Û’ پیچیدہ زائچوں اور Ø+ساب کتاب سے پتا چلایا جاتا تھا۔ یورپ بھر میں صØ+ت Ú©Û’ معاملے پر نجومیوں Ú©ÛŒ باتوں پر یقین کیا جاتا تھا اور وہ بہترین یونیورسٹیوں میں بطور استاد خدمات انجام دیتے تھے۔
    نجومی ماہرین طب Ú©Ùˆ مرض Ú©ÛŒ ابتدا اور روش Ú©ÛŒ وضاØ+ت کرتے تھے۔ اجرام فلکی Ú©ÛŒ Ø+رکت اور ان Ú©Û’ ایک دوسرے سے تعلق Ú©Û’ نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات پر ان کا یقین تھا۔ مرض Ú©ÛŒ شروعات، شدت اور عرصے کا اØ+وال جاننے Ú©Û’ لیے نجومیوں Ú©Û’ زائچے ماہرین طب Ú©Û’ رہنما ہوا کرتے تھے۔
    علم نجوم Ù†Û’ طب Ú©ÛŒ تاریخ پر کتنا اثر ڈالا ہے، اس پر بہت تØ+قیق Ú©ÛŒ ضرورت ہے۔ آپ نزلے Ú©Û’ لیے انگریزی اصطلاØ+ ''انفلوئنز‘‘ ہی Ú©Ùˆ دیکھ لیجیے، یہ اس خیال Ú©Û’ ساتھ وجود میں آئی کہ نظام تنفس Ú©ÛŒ یہ بیماری ستاروں Ú©Û’ اثر (انفلوئنس آف سٹارز) Ú©ÛŒ پیداوار ہے۔
    وبا اور صØ+ت عامہ Ú©ÛŒ پیش گوئی نجومی کرتے تھے: انفرادی اور اجتماعی دونوں طرØ+ Ú©ÛŒ صØ+ت پر نجومیوں Ú©ÛŒ رائے Ú©Ùˆ بہت اہمیت دی جاتی تھی۔ صØ+ت عامہ Ú©Û’ مشورے سالانہ جنتریوں میں دیے جاتے تھے، جو دورِجدید سے قبل سب سے زیادہ Ù¾Ú‘Ú¾ÛŒ جانے والی تØ+اریر ہوا کرتی تھیں۔
    جنتریوں میں قارئین کو نقشوں کی مدد سے آئندہ برسوں کے واقعات کے علاوہ کاشت کاری، سیاسی تبدیلی اور موسم کے بارے میں جان کاریاں اور مشورے دیے جاتے۔
    علم طب Ú©Û’ لیے بھی یہ تØ+ریریں اہمیت رکھتی تھیں۔ ان میں طب Ú©Û’ بنیادی اصول اور تریاق بتائے جاتے تھے۔ آئندہ وباؤں Ú©ÛŒ پیش گوئی بھی Ú©ÛŒ جاتی۔
    ان پیش گوئیوں کا انØ+صار عموماً علم نجوم Ú©Û’ نظریہ اتصال پر ہوتا تھا۔ اس نظریے Ú©Û’ مطابق آسمانوں میں سیاروں Ú©ÛŒ مخصوص Ø+رکت Ùˆ ترتیب سے کرۂ ارض پر عظیم سماجی، ثقافتی اور دیگر تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
    Û”1348Ø¡ میں جب فرانس خیارکی طاعون Ú©ÛŒ لپیٹ میں آیا تو بادشاہ Ù†Û’ یونیورسٹی آف پیرس Ú©Û’ ماہرین طب سے اس کا سبب پوچھا۔ ان کا جواب تھا کہ طاعون زØ+Ù„ØŒ مریخ اور مشتری Ú©Û’ مخصوص اتصال Ùˆ ترتیب Ú©Û’ باعث آیا ہے۔
    علم نجوم Ú©Ùˆ سائنس کا تڑکالگایا گیا: سترہویں صدی تک طاعون پر نجومیوں Ú©ÛŒ وضاØ+تیں بہت مقبول رہیں۔ لیکن اسی دور میں علم نجوم Ú©Ùˆ رد کرنے Ú©ÛŒ کوششیں بڑھنے لگیں۔ اس لیے نجومی اپنے علم میں سائنس Ú©Ùˆ جگہ دینے Ù„Ú¯Û’Û”
    وباؤں سے متعلق علم نجوم کو زیادہ سائنسی بنانے کی اولین کاوشوں میں سے ایک انگریز ماہرنجوم جان گیڈبری کی تھی۔ اپنی کتاب ''لندن ڈیلیورنس پریڈکٹڈ‘‘ (1655ء) میں اس نے مانا کہ اس کے ہم عصر یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ طاعون کب آئے گا یا کتنا عرصہ رہے گا۔
    گیڈبری نے کہا کہ اگر سیارے طاعون کا باعث ہیں تو اس کا خاتمہ بھی انہوں ہی نے کرنا ہے۔ اس لیے اجرام فلکی کے واقعات سے وبا کی روش کے بارے میں پیش گوئی کی جانی چاہیے۔
    اس Ù†Û’ ماضی میں لندن میں آنے والی طاعون Ú©ÛŒ چار بڑی وباؤں Ú©Û’ اعدادوشمار اکٹھے کیے۔ یہ 1593Ø¡ØŒ 1603Ø¡ØŒ 1625Ø¡ اور 1636Ø¡ میں آئی تھیں، اس Ù†Û’ اموات Ú©Û’ اعدادوشمار جو ''بل آف مورٹیلٹی‘‘ Ú©Û’ عنوان سے جاری ہوتے تھے، سے طاعون Ú©ÛŒ ہفتہ وار شرØ+ اموات کا جائزہ لیا اور وبا Ú©Û’ اتار چڑھاؤ کا ایک جدول تیار کیا۔ اس Ù†Û’ وبا Ú©Û’ دوران سیاروں Ú©Û’ مقام کا جائزہ لیا اور اس کا وبا سے تعلق تلاش کرنے Ú©ÛŒ کوشش کی۔
    گیڈبری Ú©Ùˆ طاعون Ú©ÛŒ شدت اور مریخ اور زہرہ Ú©ÛŒ پوزیشن میں تعلق نظر آیا۔ طاعون سے اموات جولائی 1593Ø¡ میں بہت بڑھ گئیں، اس وقت علم نجوم Ú©Û’ Ù„Ø+اظ سے مریخ ایک اہم مقام پر تھا۔
    اس Ú©Û’ بعد ستمبر میں اموات Ú©Ù… ہوئیں جب زہرہ Ú©ÛŒ پوزیشن زیادہ نمایاں ہو گئی۔ گیڈبری Ù†Û’ نتیجہ نکالا کہ روشن سیارے مریخ Ú©ÛŒ Ø+رکت خیارکی طاعون Ú©ÛŒ ابتدا اور پھیلاؤ Ú©ÛŒ وجہ بنی جبکہ زہرہ Ú©Û’ اثر Ù†Û’ اسے Ú©Ù… کیا۔ گیڈبری Ù†Û’ اس Ú©Û’ بعد ان نتائج Ú©Ùˆ لندن میں طاعون پر لاگو کیا۔ اس Ù†Û’ 1664Ø¡ Ú©Û’ اواخر میں طاعون Ú©Û’ شروع ہونے اور جون 1665Ø¡ میں شدت اختیار کرنے Ú©ÛŒ پیش گوئی اجرام فلکی Ú©ÛŒ Ø+رکات Ú©ÛŒ بنیاد پر کی۔
    اس Ù†Û’ اگست میں زہرہ Ú©ÛŒ آئندہ Ø+رکت اور طاعون Ú©ÛŒ شدت میں Ú©Ù…ÛŒ Ú©ÛŒ پیش گوئی کی۔ اس Ú©Û’ بعد ستمبر میں مریخ Ú©ÛŒ Ø+رکت Ú©Û’ باعث طاعون Ù†Û’ زیادہ مہلک ہونا تھا لیکن اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں زہرہ Ú©ÛŒ Ø+رکت Ù†Û’ شرØ+ اموات Ú©Ùˆ Ú©Ù… کرنا تھا۔
    وبا Ú©Û’ اتار چڑھاؤ پر نجومی Ù†Û’ تØ+قیق Ú©ÛŒ: اس Ú©ÛŒ بدقسمتی کہ اگست میں طاعون سے اموات میں اضافہ ہو گیا۔ البتہ ستمبر میں شدت اور سال Ú©Û’ آخر میں تیزی سے Ú©Ù…ÛŒ Ú©ÛŒ پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔ اگر گیڈبری Ù†Û’ دیگر عوامل، جیسا کہ سرما Ú©ÛŒ آمد Ú©Ùˆ بھی مدنظر رکھا ہوتا تو اس Ú©ÛŒ تØ+قیق Ú©Ùˆ غالباً زیادہ سراہا جاتا۔ گیڈبری Ù†Û’ اپنی کتاب میں جو طبی مشورے دیے آج Ú©Û’ زمانے میں انہیں قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اس Ù†Û’ کہا کہ طاعون متعدی نہیں اور گھر میں خودساختہ علیØ+دگی (آئسولیشن) موت کا امکان بڑھاتی ہے۔ تاہم اموات Ú©ÛŒ شرØ+ میں اتار چڑھاؤ Ú©Û’ اسباب تلاش کرنے Ú©ÛŒ جو کوشش اس Ù†Û’ Ú©ÛŒ آج ہم اسے علم وبائیات کا نام دیتے ہیں۔
    آج اگرچہ علم نجوم پر مبنی گیڈبری Ú©Û’ مفروضوں Ú©Ùˆ تسلیم نہیں کیا جاتا لیکن ایسی مثالوں سے پتا چلتا ہے کہ طب Ú©ÛŒ تاریخ میں قوانین فطرت Ú©ÛŒ بنیاد پر متعدی امراض Ú©ÛŒ وضاØ+ت میں علم نجوم Ù†Û’ بھی اہم کردار ادا کیا۔
    (ماخذ: ''دی کنورسیشن‘‘)


    2gvsho3 - علمِ نجوم سے وبا کا انوکھا رشتہ Û”Û”Û”Û”Û”  تØ+ریر : رضوان عطا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: علمِ نجوم سے وبا کا انوکھا رشتہ Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

    2gvsho3 - علمِ نجوم سے وبا کا انوکھا رشتہ Û”Û”Û”Û”Û”  تØ+ریر : رضوان عطا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •