Results 1 to 2 of 2

Thread: دس اہم امریکی سیاہ فام موجد ۔۔۔۔۔ تحریر : طیب رضا عابدی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel دس اہم امریکی سیاہ فام موجد ۔۔۔۔۔ تحریر : طیب رضا عابدی

    دس اہم امریکی سیاہ فام موجد ۔۔۔۔۔ تحریر : طیب رضا عابدی

    siya.jpg
    امریکہ میں ویسے تو سیاہ فام لوگوں نے ہر میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں مگر ذیل میں ان دس سیاہ فام موجدوں کے بارے میں اپنے قارئین کو بتائیں گے جو اپنے کارناموں کی بدولت ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
    ۔۱۔ میڈم سی جے والکر
    میڈم سی جے والکر پہلی خاتوں افریقی امریکن تھیں جو کروڑ پتی بن گئیں۔ انہوں نے کاسمیٹک اور بالوں کی نشوونما کیلئے کام کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ بیسوی صدی کی ابتدائی دہائیوں میں سرانجام دیا ۔ والکر نے خاتون سیلز ایجنٹس کو متعارف کرایا جو پورے امریکہ میں گھر گھر جاکر اپنی مصنوعات فروخت کرتیں۔ والکر نے اپنے کارکنوں کو کاروبارکرنے کیلئے تربیت کی پیشکش کی۔ ان کی پوری کوشش تھی کہ افریقی امریکن خواتین معاشی آزادی حاصل کرسکیں۔
    ۔2۔جارج واشنگٹن کارور
    ان کا کارنامہ یہ تھا کہ انہوں نے33 ہزار ڈالر تسکیجی ادارے کو دیئے تاکہ ایک ایسے فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ زرعی اور کیمیائی منصوبوں پر کئے جانے والے کاموں کو جاری رکھا جائے ۔ یہ رقم انہوں نے نقددی ۔ کارور ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے مونگ پھلی ، سویابین اور میٹھے آلوئوں کے استعمال کے بارے میں کئی طریقوں سے آگاہ کیا۔ وہ امریکہ کی خانہ جنگی کے دوران ریاست میسوری میں پیدا ہوئے ۔ وہ غلام تھے اور اوائل عمری میں ہی پودے انہیں بہت اچھے لگتے تھے۔ انہوں نے فصلوں کی تبدیلی اوقات کے نئے ذرائع تلاش کئے۔ تسکیجی میں کارور نے سائنس کے حوالے سے خدمات سرانجام دیں اور صرف مونگ پھلی کو استعمال کرنے کے تین سو طریقے بتائے۔
    ۔3۔لونی جانسن
    ڈاکٹر لونی جانسن کو سپر سوکر (super soaker) کے موجد کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ ویسے تو ڈاکٹر جانسن نے اور بھی ایجادات کیں لیکن سپر سوکر نے انہیں سب سے زیادہ شہرت دی۔ سپر سوکر ایک کھلونا ہے جو ان کی سب سے مشہور ایجاد ہے ۔ جب سپر سوکر مارکیٹ میں آیا تو اس کی فروخت ایک ارب ڈالر تک جاپہنچی ۔
    ۔4۔جارج ایڈورڈ ایلکورن جونیئر
    جار ج ایڈورڈ ایک ماہر طبیعات ہیں جنہوں نے خلائی صنعت میں بہت کام کیا اور ایسٹرو فزکس میں انقلابی تبدیلیاں لے کر آئے۔ بیس ایجادات کا سہرا ان کے سر جاتا ہے ۔ ان کی بہترین ایجاد ایکس رے سپیکٹرومیٹر ہے جسے دور دراز کہکشائوں کا تجزیہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ الکورن نے جو تحقیق پلازما کے حوالے سے کی اسے آج بھی کمپیوٹر کی چپس میں استعمال کیاجاتا ہے ۔ اسے سیمی کنڈکٹرز بھی کہا جاتا ہے ۔
    ۔5۔بینجمن بینکر
    بینجمن بینکر ایسے ماہر طبیعات تھے جنہوں نے خود ہی تعلیم حاصل کی تھی۔ وہ ریاضی دان اور کسان بھی تھے۔ وہ ان چند سو افریقی امریکن افراد میں سے تھے جو میری لینڈ میں رہتے تھے جہاں اس دور میں غلامی قانونی طور پر جائز تھی۔ انہوں نے بہت کارنامے سرانجام دیئے لیکن ان کو اصل شہرت اس کتاب سے ملی جو وہ ہر سال شائع کرتے تھے اور جس میں پورے سال کے بارے میں لکھا ہوتا تھا۔ 1791 میں جب واشنگٹن کا سروے کیا گیا تھا تو بینکر نے اس میں بھی کردار ادا کیا تھا۔
    ۔6 ۔چارلس ڈریو
    چارلس ڈریو ایک ڈاکٹر تھے اور ایک طبی محقق کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔ مصری جنگ عظیم کے دوران ان کی سب سے پہلے خون کے حوالے سے تحقیق نے ہزاروں زندگیاں بچائیں۔ 1930 کی دہائی کے آخر میں وہ کولمبیا یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوایٹ محقق تھے۔ چارلس ڈریو نے وہ طریقے ایجاد کئے جن سے پلازمہ کو سارے خون سے الگ کیا جاسکتا تھا۔ ڈریونے یہ بھی دریافت کیا کہ پلازمی کو ایک ہفتہ تک رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ پلازما کو ان افراد میں بھی منتقل کیا جاسکتا ہے جہاں خون کی اقسام کا کوئی مسئلہ ہو ۔ ڈڑٰیو نے دوسری جنگ عظیم کے دوران تھوڑے عرصے کیلئے امریکن ریڈکراس کیلئے بھی کام کیا۔
    ۔7 ۔تھامس ایل جیننگز
    تھامس ایل چنگیز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلے افریقیض امریکن ہیں جنہیں اپنی ایجادات فروخت کرنے کی اجازت دی گئی۔وہ نیوریاک سٹی میں درزیوں کا کام کرتے تھے۔ انہوں نے میں کپڑوں کو صاف کرنے کی ایک نئی تکنیک ایجاد کی۔ جسے ڈرائی سکورئنگ کہا جاتا تھا۔ آجکل اسے ڈرائی کلیننگ کہا جاتا ہے۔ اس کی ایجادات نے اسے امیر بنادیا اور اس نے اپنی کمائی سے شہری حقوق کی تنظیموں کی بڑی مدد کی۔
    ۔8۔علیجا میکوائے
    میکوائے کینیڈا میں ایسے ماں باپ کے ہا پیداہوئے جو امریکہ میں غلام رہ چکے تھے۔ علیجا کے پیدا ہونے کے کچھ سال بعد یہ خاندان دوبارہ مشی گن میں آباد ہوگیا۔ سکاٹ لینڈ میں انہوں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور پھر امریکہ واپس چلے آئے ۔ یہاں کوئی نوکری نہ ملی ۔اس کی وجہ نسلی امتیاز تھا۔ میکوائے کو ریل روڈ فائرمین کی نوکری مل گئی۔ یہاں انہوں نے لوکوموٹو انجن کو چالو رکھنے کیلئے نئے طریقے ایجاد کئے ۔ میکوائے نے 60 ایسی چیزیں بتائیں جن کو فروخت کرنے کی انہیں اجازت دی گئی۔
    ۔9۔گبرٹ مورگن
    مورگن کو 1914 میں سیفٹی ہڈ ایجاد کرنے پر جانا جاتا ہے ۔ آجکل انہیں گیس ماسک کہا جاتا ہے ۔ مورگن اپنی ایجاد کے حوالے سے اتا پر اعتماد تھے کہ انہوں نے سب سے پہلے اسے خود استعمال کیا۔ 1916 میں انہیں زبردست پذیرائی ملی جب انہوں نے اپنے گیس ماسک کو ان کارکنوں کو بچانے کیلئے استعمال کیا جو ایک دھماکے کے بعد ایک سرنگ میں پھنس گئے تھے ۔ بعد میں مورگن نے پہلے ٹریفک سگنل کو بھی ایجاد کیا۔
    ۔10 ۔جیمز ایڈورڈمیکیو ویسٹ
    اگر آپ نے کبھی مائیکروفون استعمال کیا ہے تو جیمز ویسٹ آپ کا شکریہ ادا کریں گے ۔ اوائل عمری میں ہی جیمز ویسٹ کو ریڈیو اور الیکٹرانکس سے رغبت ہوگئی تھی۔ انہوں نے طبیعات میں مہارت حاصل کرلی ۔1960 میں انہوں نے مائیکروفون ایجاد کیا۔

    2gvsho3 - دس  اہم امریکی سیاہ فام موجد ۔۔۔۔۔ تحریر : طیب رضا عابدی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: دس اہم امریکی سیاہ فام موجد ۔۔۔۔۔ تحریر : طیب رضا عابدی

    2gvsho3 - دس  اہم امریکی سیاہ فام موجد ۔۔۔۔۔ تحریر : طیب رضا عابدی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •