Results 1 to 4 of 4

Thread: الزبتھ اول Ú©ÛŒ لڑائیاں اور کامیابیاں Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel الزبتھ اول Ú©ÛŒ لڑائیاں اور کامیابیاں Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

    الزبتھ اول Ú©ÛŒ لڑائیاں اور کامیابیاں Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

    elazbit - الزبتھ اول Ú©ÛŒ لڑائیاں اور کامیابیاں Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

    الزبتھ اول کا شمار انگلستان Ú©ÛŒ سب سے مشہور اور طاقت ور ملکاؤں میں ہوتا ہے۔ وہ عالمی تاریخ Ú©ÛŒ ایک معروف شخصیت ہے۔ اس کا تعلق ''ہاؤس آف ٹوڈر‘‘ سے تھا۔ اس Ù†Û’ برطانیہ Ú©Û’ سنہری عہد میں 45 برس Ø+کمرانی Ú©ÛŒ جسے عہد الزبتھ بھی کہا جاتا ہے۔ اس Ú©ÛŒ چند کامیابیوں میں مذہبی بنیادوں پر تقسیم Ú©Ùˆ ختم کر Ú©Û’ مختلف علاقوں میں اتØ+اد پیدا کرنا، انگلستان Ú©Ùˆ یورپ Ú©ÛŒ بڑی طاقت بنانا اور فنون Ú©ÛŒ نشوونما کرنا شامل ہیں۔ لیکن اس Ú©ÛŒ زندگی تنازعات سے مبرا نہیں تھی۔
    شاہی خاندان میں الزبتھ کا مقام
    الزبتھ اول سات ستمبر 1533Ø¡ Ú©Ùˆ پیدا ہوئی۔ وہ ہنری ہشتم اور اس Ú©ÛŒ دوسری بیوی این بولین Ú©ÛŒ اولاد تھی۔ وہ تین برس Ú©ÛŒ تھی جب اس Ú©ÛŒ ماں Ú©Ùˆ غیر اخلاقی Ø+رکات کا الزام لگا کر سزائے موت دے دی گئی۔ 1547Ø¡ میں اپنے والد Ú©ÛŒ موت Ú©Û’ وقت انگلستان Ú©Û’ تخت Ú©ÛŒ قطار میں اپنے چھوٹے سوتیلے بھائی ایڈورڈ اور بڑی سوتیلی بہن میری Ú©Û’ بعد وہ تیسرے نمبر پر تھی۔ اگرچہ یہ امید نہیں Ú©ÛŒ جاتی تھی کہ اسے تخت ملے گا لیکن اس Ú©Û’ باپ Ù†Û’ اس پر توجہ دی اور اسے تعلیم دلوائی Ø+الانکہ اس دور میں تعلیم مرد وارثوں ہی Ú©Û’ لیے مخصوص ہوا کرتی تھی۔
    ہنری ہشتم Ú©Û’ بعد اس کا بیٹا ایڈورڈ ششم تخت پر بیٹھا لیکن ٹیوبر کلوسس (Ù¹ÛŒ بی) Ú©ÛŒ وجہ سے 15 برس Ú©ÛŒ عمر میں اس کا انتقال ہو گیا۔ ایڈورڈ Ú©Û’ بعد میری Ø+کمران بنی۔ وہ 1558Ø¡ میں اپنی موت تک Ø+کمران رہی۔ اس Ú©Û’ بعد اس Ú©ÛŒ چھوٹی سوتیلی بہن الزبتھ Ù†Û’ تخت سنبھالا۔
    ملکہ الزبتھ کے منتظر مسائل
    الزبتھ Ú©Û’ لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ سلطنت میں مذہبی بنیادوں پر تقسیم تھی۔ ہنری ہشتم Ù†Û’ انگلستان میں اصلاØ+ مذہب کا آغاز کیا تھا اور رومن کیتھولک چرچ سے الگ ہو گیا تھا۔ نئے تشکیل پانے والے چرچ آف انگلینڈ Ú©ÛŒ Ø+یثیت ایڈورڈ Ú©Û’ دور میں مزید مضبوط ہوئی، البتہ اس Ú©ÛŒ جانشین میری Ù†Û’ سابقہ Ø+کمرانوں Ú©ÛŒ پالیسی سے انØ+راف کیا جس کا نتیجہ انگلستان میں رومن کیتھولک ازم Ú©ÛŒ بØ+الی Ú©ÛŒ صورت میں نکلا۔ الزبتھ دنوں دھڑوں Ú©Û’ مابین مفاہمت چاہتی تھی۔
    پانسہ پلٹ گیا
    الزبتھ پروٹسٹنٹ ازم Ú©ÛŒ جانب لوٹی اور اس Ù†Û’ چرچ آف انگلینڈ Ú©Ùˆ دوبارہ قائم کیا۔ یہ اقدام ہسپانیہ Ú©Û’ فلپ دوم Ú©ÛŒ جانب سے ''ہسپانوی ارماڈا‘‘ (بڑے بØ+ری بیڑے سے انگلستان پر Ø+ملہ) کا ایک سبب تھا، اگرچہ اس کا آغاز الزبتھ Ú©Û’ Ø+کمران بننے Ú©Û’ بہت بعد 1588Ø¡ میں ہوا۔ ہسپانویوں کا منصوبہ انگلستان پر Ø+ملہ کرنے، ملکہ Ú©Ùˆ ہٹانے اور انگلستان میں رومن کیتھولک ازم Ú©Ùˆ دوبارہ قائم کرنے کا تھا۔ یہ Ø+ملہ ناکام ہوا اور اس سے ہسپانیہ Ú©ÛŒ ساکھ Ú©Ùˆ شدید نقصان پہنچا، جو اس وقت ایک سپر پاور تھا۔ دوسری طرف ناقابل شکست سمجھے جانے والے ''ارماڈا‘‘ Ú©ÛŒ شکست سے نہ صرف انگلستان بلکہ یورپ Ú©Û’ دوسرے پروٹسٹنٹ ممالک Ú©Û’ Ø+وصلے بلند ہو گئے۔ اگرچہ آئندہ چند دہائیوں تک یورپ پر غلبہ ہسپانیہ ہی کا رہا، لیکن اب سمندروں میں اس کا ایک Ø+ریف وجود میں آ چکا تھا اور یہیں سے یورپ Ú©ÛŒ سیاست میں انگلستان Ú©Û’ بڑے کردار کا آغاز ہوا۔
    کیتھولکس کے خلاف کارروائی
    الزبتھ Ú©Û’ دور میں رومن کیتھولکس Ú©Ùˆ مشکلات پیش آئیں۔ اجتماعی دعا میں شرکت پر انہیں جرمانے کیے جانے Ù„Ú¯Û’ جبکہ اس کا اہتمام کرنے پر سزائے موت رکھ دی گئی۔ الزبتھ اتنے سخت اقدامات Ú©Ùˆ ناپسند کرتی تھی، اس لیے اس Ú©Û’ دورØ+کمرانی Ú©Û’ ابتدائی عرصے میں بہت Ú©Ù… لوگوں Ú©Ùˆ سزائے موت دی گئی۔ اس کا مؤقف تھا کہ جب تک کیتھولکس بطور ملکہ اس Ú©Û’ وفادار رہیں Ú¯Û’ وہ ان Ú©Û’ خلاف کارروائی نہیں کرے Ú¯ÛŒ اور وہ اپنے عقائد رکھنے میں آزاد ہوں Ú¯Û’Û”
    بعدازاں کیتھولکس اور یورپی ممالک سے اس Ú©Û’ اقتدار Ú©Ùˆ خطرہ بڑھ گیا۔ پوپ پائیس پنجم Ù†Û’ 1570Ø¡ میں ''پاپل بُل‘‘ (Ø+Ú©Ù… نامہ) جاری کردیا جس میں الزبتھ اور اس Ú©Û’ ماتØ+توں Ú©Ùˆ مذہب سے خارج کر دیا گیا۔ اس Ú©Û’ بعد الزبتھ Ú©ÛŒ Ø+کومت اپنے مؤقف میں سختی Ù„Û’ آئی۔ ملکی قانون Ú©Û’ تØ+ت رومن کیتھولک پادریوں Ú©ÛŒ ملک میں آمد پر پابندی لگا دی گئی لیکن وہ اپنے وفادار کیتھولکس Ú©Û’ تعاون سے آتے رہے اور انہیں پناہ بھی ملتی رہی۔ اگر کوئی پادری پکڑا جاتا تو اسے قید کر دیا جاتا، اکثر اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا اور پھر سزائے موت دے دی جاتی۔ پناہ دینے والے Ú©Û’ ساتھ بھی یہی سلوک کیا جاتا۔
    الزبتھ دور کی کامیابیاں
    مسلسل خطرات میں گھرے رہنے کے باوجود ملکہ الزبتھ اول کے دور کے اواخر میں فنون نے نمو پائی۔ ملکہ کی دلچسپی کے باعث مصوری اور تھیٹر کے علاوہ موسیقی کو بھی فروغ ملا۔ انگریزی ادب، بالخصوص ڈرامے، نے بہت ترقی کی۔ الزبتھ کے دور ہی میں ولیم شیکسپیئر، جسے سب سے بااثر انگریزی ڈراما نگار سمجھا جاتا ہے، نے اپنا کام کیا۔ ڈراما نگار کرسٹوفر مارلو اور شاعر ایمونڈ سپنسر اس کے ہم عصر تھے۔ ولیم بیرڈ اور تھامس ٹیلس ملکہ کے پسندیدہ موسیقاروں میں شامل تھے۔
    ملکہ الزبتھ اول Ù†Û’ نئی دنیا Ú©ÛŒ دریافت میں بھی کردار ادا کیا۔ سر فرانسس ڈریک، والٹر رالی اور ہمفری گلبرٹ جیسے مہم جوؤں Ú©ÛŒ انگلستان Ù†Û’ معاونت Ú©ÛŒ تاکہ نوآبادیوں اور تجارت Ú©Ùˆ بڑھا کر اپنے سرØ+دوں Ú©Ùˆ وسعت دی جا سکے۔ 1599Ø¡ میں، اس Ú©Û’ دور میں ایسٹ انڈیا کمپنی Ú©ÛŒ بنیاد رکھی گئی۔
    مقبولیت ہمیشہ نہیں رہتی
    اگرچہ الزبتھ Ú©Ùˆ پسند کیا جاتا تھا لیکن اپنے دورØ+کمرانی Ú©Û’ آخر میں وہ غیر مقبول ہو گئی۔ اس Ù†Û’ ''ہسپانوی ارماڈا‘‘ Ú©Û’ خلاف انگلستان کا کامیابی سے دفاع کیا، تاہم الزبتھ Ù†Û’ ہسپانیہ Ú©Û’ خلاف فوجی کارروائیاں شروع کر دیں جو کامیاب نہ ہو سکیں اور ان Ú©ÛŒ وجہ سے سلطنت مقروض ہو گئی۔ جنگوں سے پیدا ہونے والی مالی انØ+طاط Ù†Û’ عام لوگوں Ú©ÛŒ زندگیاں مشکل بنا دیں اور اس کا لیا گیا قرض اس Ú©Û’ بعد آنے والے Ø+کمرانوں Ú©Û’ Ú¯Ù„Û’ Ù¾Ú‘ گیا۔
    الزبتھ اول کا انتقال 69 برس کی عمر میں 24 مارچ 1603ء کو ہوا۔ اس کے مرنے کا سبب معلوم نہیں لیکن بعض سکالرز کا خیال ہے کہ اسے نمونیا، زنجیری نبقہ (streptococcus) یا کینسر ہوا تھا۔ بعض کا خیال ہے کہ وہ میک اپ بہت زیادہ کرتی تھی اور اس دور میں میک اپ میں زہریلے مواد استعمال ہوتے تھے جو اس کی موت کا سبب بنے۔ ملکہ الزبتھ اول کو ویسٹ منسٹر ایبے میں سپردخاک کیا گیا۔
    شادی نہیں کی
    ملکہ الزبتھ نے ساری عمر شادی نہیں کی۔ کہا جاتا ہے کہ ایسا کر کے اس نے ہوشیاری کا ثبوت دیا۔ کسی غیرملکی شہزادے سے شادی ملکی خارجہ پالیسی پر اثرانداز ہو سکتی تھی۔ اگر کسی ہم وطن سے شادی کرتی تو خود دھڑے بندیوں کا شکار ہو جاتی۔ الزبتھ کا یہ کہا بہت مشہور ہوا کہ میں اپنے شوہر سے شادی کرچکی ہوں اور اس کا نام سلطنت برطانیہ ہے۔
    شادی سے انکار کی وجہ سے مختلف سازشی نظریات بھی پھیلے۔ ایک کہانی یہ عام ہوئی کہ اصل ملکہ الزبتھ کا انتقال نوعمری میں ہو گیا تھا اور اس کی جگہ ایک ہم شکل لڑکے نے لے لی تھی۔ اس سازشی نظریے کو ڈریکولا کی کہانی سے شہرت پانے والے بریم سٹوکر نے پیش کیا البتہ ماہرین اسے تسلیم نہیں کرتے۔
    ماخذ: ''انشی انٹ اوریجنز‘‘
    2gvsho3 - الزبتھ اول Ú©ÛŒ لڑائیاں اور کامیابیاں Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: الزبتھ اول Ú©ÛŒ لڑائیاں اور کامیابیاں Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

    2gvsho3 - الزبتھ اول Ú©ÛŒ لڑائیاں اور کامیابیاں Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

  3. #3
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,528
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Rep Power
    27

    Default Re: الزبتھ اول Ú©ÛŒ لڑائیاں اور کامیابیاں Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

    Nice Post :-)
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: الزبتھ اول Ú©ÛŒ لڑائیاں اور کامیابیاں Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

    Quote Originally Posted by Saff-Shikan View Post
    Nice Post :-)
    شکریہ
    2gvsho3 - الزبتھ اول Ú©ÛŒ لڑائیاں اور کامیابیاں Û”Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : رضوان عطا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •