مایہ قوم کی 6 زبرست ایجادات ..... تحریر : انجینئر رحمیٰ فیصل
Maya Civila....jpg
مایہ قوم کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ زبردست ذہنی صلاحیتوں کی مالک تھی۔اس قوم کی ایجادات آج بھی دنیا میں اہمیت کی حامل ہیں اور ترقی یافتہ شکل میں استعمال ہو رہی ہیں،یوں اس قوم نے ہمارے لئے کئی آسانیاں پیدا کیں۔ مورخین کے مطابق مایہ تہذیب نے 2600 قبل از مسیح سے 16صدی تک میکسیکو اورسنٹرل امریکہ فروغ پایا۔مایہ قوم میں فنون اور ڈیزائن کے ماہرین بھی پیدا ہوئے، ان ڈیزائنرز نے انتہائی ماہرانہ انداز میں اپنے ملک میں شاہی محلات کا خوبصورت ڈھانچہ قائم کیا، اہرام بنائے ،سڑکوں کا جال بچھایا، نہری نظام قائم کیا ۔خشک موسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لئے زیر زمیں آبی ذخیرے ان کے ہی ذہن کی اختراع ہیں۔
فلکیاتی سائنس میں ترقی
:مایہ قوم نے کہکشائوں میں نمایاں دل چسپی لی ،وہ ستاروں کو پڑھنا ان کی ترجیحات کا حصہ تھا۔انہوں نے سورج، چاند،زہرہ اور دیگر ستاروں کے سمیت کئی نظاموں کو سٹڈی کیا۔
مایہ کیلنڈر
: وہ جانتے تھے کہ سال بھر میں 365 بتائے جا رہے ہیں لیکن سال 365دنوں سے تھوڑا بڑا ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے سال میں 365.2420دن بتائے تھے۔ سورج کے گرد زمین کی گردش کا یہ دورانیہ دوسرے کیلنڈروں کی بہ نسبت بہتر تھا۔ مایہ قوم نے چاند کے 81 مہینے 2392 دنوں پر مشتمل ہیں۔یوں ایک قمری مہینہ 29.5308 دنوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔مایہ قوم نے سیارہ زہرہ ،سیارہ مریخ،سیارہ مشتری اور سیارہ عطارد پر بھی تحقیق کی ،اس کا کچھ حصہ آج بھی درست ہے۔
چاکلیٹ کی تیاری
: دنیا بھر کی پسند چاکلیٹ مایہ قوم نے ہی تیار کی ۔ 250 ء سے 900ء صدی کے دوران انہوںنے چاکلیٹ تیار کرنا شروع کی ۔وہ اپنی چاکلیٹ میں کالی مرچوں کی آمیزش سے مزے دار جوس بھی بنایا کرتے تھے۔ چونکہ چینی نہ تھی لہٰذا ان کے دانت بھی صحت مند رہتے تھے! اسی لئے موٹاپے اور شوگر کے مرض سے بھی محفوظ تھے۔''کوکا ‘‘کے بطور ''کرنسی ‘‘ استعمال کا بھی سراغ ملا ہے۔
امن و امان
:مایہ قوم کے قوانین پوری ریاست میں ہر ایک پر بلا امتیاز نافذ ہوتے تھے، امیر غریب اور بڑے چھوٹے کی کوئی تمیز روا نہ رکھی گئی تھی ۔ہر قانون شکن عدالت سے اپنے جرم کی سزا پاتاتھا۔ قتل کی سزا اس قدر سخت تھی کہ لوگ جان لینے کی سزا کے تصور سے ہی کانپ اٹھتے تھے۔اسی لئے قتل برائے نام تھے۔سزائے موت تو ملتی ہی تھی ،قاتل کو مقتول خاندان کو اپنا سب کچھ (مکان، زرعی رقبے ،گھوڑے، مویشی ) بھی دینا پڑتا تھا۔
ریاضی
:مایہ قوم اپنے دور میں علم الاعداد میں دوسری اقوام سے کہیں آگے تھی۔ ان کی ریاضی کی بعض باتیں آج بھی درست مانی جاتی ہیں۔ انہوں نے ''0‘‘،انڈے کی شکل کا ہندسہ ،''1‘‘، اور ''5‘‘سے ملتی جلتی اشکال سمیت 3اہم اشارے بنائے تھے۔ وہ ان کی مدد سے0 سے 19تک کی گنتی گنا کرتے تھے۔19کے بعد اشکال کی مدد سے 20لکھتے تھے۔ ان کی گنتی ہم سے مختلف نہ تھی۔
لکھائی :دوسری اقوام کی بہ نسبت مایہ قوم کا لکھنے کا انداززیادہ ترقی یافتہ تھا۔ان کے الفاظ "glyphs" کہلاتے تھے جن کی مدد سے وہ کسی تصویر یالفظ کی وضاحت کیا کرتے تھے۔ ان کی '' لغت ‘‘ میں 700 مختلف ''glyphs‘‘ ہوتے تھے،حیران کن طور پر ان میں سے 80 الفاظ کا مطلب سائنس دان آج بھی سمجھ گئے ہیں۔
ربر کی تیاری
:ایک بڑی ٹائر ساز کمپنی کے کرتا دھرتائوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ربر سازی کا عمل مایہ قوم سے بھی سیکھا۔وہ اس بڑی کمپنی سے بھی کہیں پہلے نباتات کی مدد ربر تیار کیا کرتے تھے۔