Results 1 to 2 of 2

Thread: مجھے کیوں نکالا‘‘ سے ’’میں نے کیوں نکالا‘‘ تک ...عمران یعقوب خان

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Thumbs up مجھے کیوں نکالا‘‘ سے ’’میں نے کیوں نکالا‘‘ تک ...عمران یعقوب خان

    مجھے کیوں نکالا‘‘ سے ’’میں نے کیوں نکالا‘‘ تک .....عمران یعقوب خان

    گزشتہ کالم میں نوازشریف Ú©ÛŒ لندن روانگی Ú©Û’ Ú©Ú†Ú¾ تجزیاتی پہلو عرض کئے تھے کہ یہ معاملہ دراصل Ø+کومت Ú©ÛŒ مس ہینڈلنگ تھی۔ Ø+کومت اس Ø+والے سے دبائو برداشت نہ کر سکی اور گھبراہٹ میں وہ تمام اقدامات کر ڈالے جس سے سابق وزیراعظم سزا یافتہ ہونے Ú©Û’ باوجود بغرض علاج ملک سے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس سلسلے میں پنجاب Ø+کومت پر اپنے ہی Ø+کومتی وزرا Ú©ÛŒ جانب سے Ø´Ú©ÙˆÚ© Ùˆ شبہات کا برملا اظہار بھی کیا گیا۔ اب یہی بات ایک نجی Ù¹ÛŒ ÙˆÛŒ چینل Ú©Ùˆ انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان Ù†Û’ کہی بلکہ اعتراف کیا کہ نوازشریف Ú©Ùˆ ملک سے باہر بھیجنا ایک غلطی تھی جو ان سے سرزد ہوئی؛ البتہ انہوں Ù†Û’ اس غلطی کا ذمہ دار میڈیا Ú©Ùˆ ٹھہرایا۔ بقول وزیراعظم میڈیا Ù†Û’ یہ تاثر دیاکہ شاید نواز شریف مرنے والے ہیں‘ دوسری طرف عدالت بھی ہم سے نواز شریف Ú©ÛŒ زندگی Ú©ÛŒ ضمانت مانگ رہی تھی لہٰذا ہمارے پاس راستہ نہیں تھا سوائے اس Ú©Û’ کہ ان Ú©Ùˆ بیرون ملک جانے دیا جائے۔ دوسرا اعتراض ان کا نظام عدل Ú©Û’ دوہرے معیار پر تھا جس میں امیر Ú©Û’ لئے الگ قانون اور غریب Ú©Û’ لئے الگ قانون ہے۔ میرے خیال میں Ø+کومت دراصل ذمہ داری قبول کرنے کا نام ہے جو عمران خان بطور وزیراعظم شاید نہیں کر پا رہے اور Ù¾Ú†Ú¾Ù„Û’ دو برسوں میں ہونے والے تمام واقعات Ú©Ùˆ اپوزیشن، میڈیا، مافیا یا پھر عدالتوں سے جوڑ کر جان چھڑا Ù„ÛŒ جاتی ہے۔ اب بھی وہ مستقل مزاجی سے اپنے اØ+تسابی نعرے پر قائم ہیں کہ این آر او نہیں دوں گا۔ جناب سب چاہتے ہیں کہ آپ این آر او نہ دیں اور یہ عملاً نظر بھی آنا چاہئے لیکن جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے ان Ú©ÛŒ اس بات کا اثر Ú©Ù… ہوتا جا رہا ہے۔ اب عوام ان سے Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی Ú©ÛŒ Ø+کومت Ú©ÛŒ پرفارمنس کا سوال کررہے ہیں؟ دو سال مکمل ہونے پر اپوزیشن Ù†Û’ Ø+کومتی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ مسلم لیگ Ù† Ù†Û’ تو Ø+کومتی کارکردگی پر اپنے وائٹ پیپر Ú©Ùˆ ڈسٹرکشن آف نیشنل پاورکا نام دیا ہے۔ اس وائٹ پیپر میں مسلم لیگ Ù† Ú©ÛŒ طرف سے سخت تنقید کرتے ہوئے Ø+کومت پر سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ Ø+کومتی ناقدین وزیر اعظم عمران خان Ú©ÛŒ سابق وزیر اعظم نوازشریف Ú©Û’ Ø+والے سے فرسٹریشن Ú©Ùˆ دیکھ کر یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ''مجھے کیوں نکالا‘‘ کا سفر ''میں Ù†Û’ کیوں نکالا‘‘ پر پہنچ چکا ہے۔ یہ ناقدین خارجہ امور پر Ø+کومتی کارکردگی سے خوش نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خارجہ امور میں Ø+کومت Ú©ÛŒ جانب سے Ú©ÛŒ گئی غلطیوں Ú©Ùˆ سدھارنے Ú©Û’ لیے کئی بار مقتدر Ø+لقوں Ú©Ùˆ میدان میں آنا پڑا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ Ù†Û’ برادر اسلامی ممالک Ú©Û’ دورے کر Ú©Û’ معاملات Ú©Ùˆ سلجھایا۔
    اپوزیشن لیڈر شہبازشریف Ú©Û’ مطابق Ø+کومت غیر معمولی Ø+مایت Ú©Û’ باوجود کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے اور دو برسوں میں تØ+ریک انصاف Ù†Û’ اپنی نااہلی، ناکامیوں اور بدعنوانی Ú©ÛŒ وجہ سے قومی طاقت کا شیرازہ بکھیر دیا ہے۔ نون لیگ Ú©Û’ وائٹ پیپر Ú©Û’ مطابق خارجہ Ù…Ø+اذ پر Ø+کومت بری طرØ+ ناکام رہی‘ بھارت Ú©Ùˆ خوش کرنے Ú©ÛŒ پالیسی Ù†Û’ مودی Ú©Ùˆ یہ شہ دی کہ وہ کشمیریوں پر شب خون مارے‘ جو72 برسوں میں نہ ہو سکا وہ اس دور میں ہوا‘ پاکستان Ú©ÛŒ ناکام خارجہ پالیسی Ú©Û’ باعث ہم ملائیشیا Ú©Û’ رہے‘ نہ سعودی عرب Ú©Û’Û” کہا گیا کہ کلبھوشن یادیو Ú©ÛŒ سہولت کاری، سی پیک جیسے لائف لائن منصوبے Ú©Ùˆ نقصان پہنچانا، امریکہ سے بنا فائدے Ú©Û’ تعلقات، آئی ایم ایف Ú©Û’ ساتھ ڈیل میں قومی سلامتی Ú©Û’ معاملے پر سمجھوتہ اور اس ڈیل میں منی لانڈرنگ Ú©Ùˆ براہ راست ایف اے Ù¹ÛŒ ایف Ú©Û’ ساتھ جوڑنا بھی Ø+کومت Ú©ÛŒ ناکامی Ú©Ùˆ ظاہر کرتا ہے‘ آزادی اظہار رائے سے Ù„Û’ کر عدلیہ Ú©ÛŒ آزادی، وفاقی نظام، پارلیمانی نظام Ú©ÛŒ Ø+اکمیت اور شہریوں Ú©Û’ بنیادی انسانی Ø+قوق تک Ú©Ùˆ سلب کرنے میں کوئی کسر نہیں Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ÛŒ گئی۔ نون لیگ Ú©Û’ مطابق وزیر اعظم عمران خان Ù†Û’ خود اور وزرا Ù†Û’ 18ویں ترمیم اور فنانس کمیشن Ú©Û’ خلاف متعدد بار بیانات دیئے جبکہ سندھ میں منتخب Ø+کومت Ú©Û’ خاتمے Ú©Û’ لیے 'آئینی آپشنز‘ جیسے الفاظ استعمال کرکے آئین پر Ø+ملہ آور ہونے Ú©ÛŒ کوشش Ú©ÛŒ گئی۔ وائٹ پیپر میں میڈیا پر لگائی جانے والی پابندیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ Ø+کومت Ù†Û’ قومی اØ+تساب بیورو (نیب) کا اپوزیشن Ú©Ùˆ ہراساں کرنے اور دبانے Ú©Û’ لیے ہتھیار Ú©Û’ طور پر استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔ مسلم لیگ Ù† Ú©Û’ مطابق اعلیٰ عدلیہ Ú©Û’ متعدد فیصلوں، یورپی یونین Ú©ÛŒ آبزرویشن اور ہیومن رائٹس واچ Ú©Û’ اعلامیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ Ø+کومت اØ+تساب Ú©Û’ نام پر سیاسی مخالفین سے بدلہ Ù„Û’ رہی ہے اور ان پر مظالم ڈھا رہی ہے۔ اس پیپر Ú©Û’ مطابق 2014Ø¡ سے Ù„Û’ کر 2018Ø¡ تک عام آدمی Ú©ÛŒ آمدن میں 24 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ دو برس میں یہ 16 فیصد تک Ú©Ù… ہو گئی مطلب 1652 ڈالر سے Ú©Ù… ہو کر یہ 1388ڈالر رہ گئی۔ ان دو سالوں میں معیشت کا Ø+جم 315 بلین ڈالر سے Ú©Ù… ہو کر 264 بلین ڈالر رہ گیا۔ اپوزیشن Ú©Û’ مطابق Ø+کومتی ناکام معاشی پالیسیوں Ù†Û’ 2 برسوں میں ملکی خزانے Ú©Ùˆ 51 بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔ وائٹ پیپرکی ایک جھلک دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ جتنی Ù…Ø+نت مسلم لیگ Ù† Ù†Û’ یہ Ø+قائق جمع کرنے میں خرچ Ú©ÛŒ ہے اگر اس سے آدھی اپوزیشن اتØ+اد پر کرتی تو Ø+کومت پر دبائو ڈال کر اسے کارکردگی دکھانے پر مجبور کیا جاسکتا تھا۔ مسلم لیگ Ù† اور پیپلز پارٹی بظاہر تو ایک پیج پر نظرآتی ہیں اور دونوں ہی Ø+کومت مخالف جماعتیں ہیں لیکن اندر سے مفاداتی سیاست Ú©ÛŒ جڑیں دونوں Ú©Û’ لئے کسی ایک ایجنڈے پر اکٹھا ہونے Ú©ÛŒ راہ میں رکاوٹ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج مولانا فضل الرØ+من ان پر اعتماد کرنے Ú©Ùˆ تیار نہیں۔ اپوزیشن Ú©ÛŒ 10 چھوٹی جماعتوں کا اجلاس 27 اگست Ú©Ùˆ جمعیت علمائے اسلام Ú©Û’ سربراہ Ú©ÛŒ رہائش گاہ پر ہوا، مولانا فضل الرØ+من Ù†Û’ مسلم لیگ Ù† اور پیپلزپارٹی Ú©Ùˆ اجلاس میں شرکت Ú©ÛŒ دعوت نہیں دی۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی اے این پی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، جے یو پی، قومی وطن پارٹی، جمعیت اہلØ+دیث، Ø+کومت سے الگ ہونے والی جماعت بی این Ù¾ÛŒ مینگل، بی این Ù¾ÛŒ عوامی Ú©Û’ میر اصراراللہ Ú©Ùˆ بھی بلایا گیا؛ البتہ جماعت اسلامی Ù†Û’ اس اجلاس میں شرکت نہیں Ú©ÛŒ جس سے یہ Ù„Ú¯ رہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنا الگ راستہ بنانا چاہتی ہے کیونکہ جماعت اسلامی Ú©Û’ پاس بھی کمٹڈ کارکن ہیں اور اگر Ø+الات سازگار ہوں تو اچھا پاور شو کر سکتی ہے۔ یوں یہ اپوزیشن Ú©ÛŒ 9 چھوٹی جماعتوں کا اجلاس تھا جس Ú©ÛŒ کوئی خبر باہر نہیں آئی‘ نہ ہی کوئی اعلامیہ جاری کیا گیا، لیکن Ú©Ú†Ú¾ واقفان Ø+ال Ú©Û’ مطابق اجلاس میں اپوزیشن Ú©ÛŒ دونوں بڑی جماعتوں Ú©Û’ دہرے رویے اور مفاداتی سیاست پر بات چیت Ú©ÛŒ گئی اور غورکیا گیا کہ اگر یہی صورتØ+ال برقرار رہتی ہے تو اپوزیشن Ú©ÛŒ ان چھوٹی جماعتوں Ú©Û’ پاس کیا لائØ+ہ عمل ہو گا۔ مسلم لیگ Ù† Ú©Û’ صدر میاں Ù…Ø+مد شہباز شریف Ù…Ø+رم Ú©Û’ بعد اے Ù¾ÛŒ سی میں شرکت کا عندیہ دے Ú†Ú©Û’ ہیں لیکن اگر اپوزیشن جماعتوں میں باہمی اعتماد Ú©ÛŒ Ú©Ù…ÛŒ برقرار رہی تو یہ اے Ù¾ÛŒ سی بھی ''نشستند‘ گفتند‘ برخاستند‘‘سے زیادہ نتائج نہیں پیدا کرسکے گی؛ تاہم اس سے پہلے رہبر کمیٹی کا اجلاس بڑی اہمیت کا Ø+امل ہو گا۔ اس اجلاس میں 9 چھوٹی جماعتوں Ú©ÛŒ Ø+کمت عملی اور 2 بڑی جماعتوں سے مطالبات سامنے آئیں Ú¯Û’Û” اسی طرØ+ اگر رہبر کمیٹی میں مولانا فضل الرØ+من Ú©Û’ تØ+فظات دور نہ کئے گئے تو شاید یہ اے Ù¾ÛŒ سی شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہو جائے۔ ستمبر کا مہینہ Ø+کومت اور اپوزیشن کیلئے بڑا اہم ہے۔ بازی کون پلٹے گا اس کا انØ+صار فیصلوں پر ہوگا۔ پارلیمنٹ Ú©Û’ مشترکہ اجلاس میں ایف اے Ù¹ÛŒ ایف پر قانون سازی میں مسلم لیگ Ù† اور پیپلزپارٹی کا کردار بہت سی دوررس تبدیلیوں Ú©ÛŒ راہ متعین کرے گا۔


    2gvsho3 - مجھے کیوں نکالا‘‘ سے ’’میں نے کیوں نکالا‘‘ تک ...عمران یعقوب خان

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: مجھے کیوں نکالا‘‘ سے ’’میں نے کیوں نکالا‘‘ تک ...عمران یعقوب

    2gvsho3 - مجھے کیوں نکالا‘‘ سے ’’میں نے کیوں نکالا‘‘ تک ...عمران یعقوب خان

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •