Results 1 to 2 of 2

Thread: قائدِ اعظمؒ: شکوک و شبہات کے کانٹے اور اُن کا ازالہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Thumbs up قائدِ اعظمؒ: شکوک و شبہات کے کانٹے اور اُن کا ازالہ

    قائدِ اعظمؒ: Ø´Ú©ÙˆÚ© Ùˆ شبہات Ú©Û’ کانٹے اور اُن کا ازالہ۔۔ ڈاکٹر Ø+سین اØ+مد پراچہ

    آج 11 ستمبر قائداعظم Ù…Ø+مد علی جناØ+Ø’ کا یومِ وفات ہے۔ اس موقع پر بابائے قوم Ú©ÛŒ خدمت میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہوگا کہ آج ہم قائد Ú©ÛŒ تعلیمات Ùˆ ہدایات Ú©Ùˆ عملاً پسِ پشت ڈالنے پر اُن Ú©ÛŒ روØ+ سے معافی Ú©Û’ طلبگار ہوں اور آئندہ کیلئے عہد کریں کہ ہم قائد Ú©Û’ جمہوری، سیاسی، معاشی، تعلیمی اور سفارتی اصولوں Ú©ÛŒ دل Ùˆ جان سے پیروی کریں Ú¯Û’Û” یہ خراجِ عقیدت اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک ہم قائد Ú©Û’ بارے میں ارادتاً پھیلائے گئے Ø´Ú©ÙˆÚ© Ùˆ شبہات Ú©Û’ کانٹوں کا ازالہ نہیں کرلیتے۔ بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں Ú©Ú†Ú¾ ایسے دانشور موجود ہیں جن Ú©Û’ قلوب Ùˆ اذہان میں دوقومی نظریہ کانٹے Ú©ÛŒ طرØ+ Ú©Ú¾Ù¹Ú© رہا ہے۔ وہ سرØ+د Ú©Û’ دونوں اطراف دو قومیں نہیں ایک قوم دیکھنے Ú©Û’ متمنی ہیں۔ اپنے اس ایجنڈے Ú©Ùˆ پروموٹ کرنے کیلئے وہ قائداعظمؒ Ú©ÛŒ تقاریر Ú©Ùˆ سیاق Ùˆ سباق سے الگ کرکے اپنے مطلب Ú©Û’ چند فقرے تلاش کرتے ہیں۔ پھر کوئی ٹھوس علمی Ùˆ تØ+قیقی Ø+والہ دیئے بغیر اُن فقروں پر اپنی خواہشات Ú©Û’ Ù…Ø+لات تعمیر کرنے Ú©ÛŒ کوشش کرتے ہیں۔ وہ نوجوانوں Ú©Û’ خالی اذہان میں قائداعظمؒ Ú©ÛŒ شخصیت اور اُن Ú©ÛŒ بے مثال جدوجہد Ú©Û’ بارے میں Ø´Ú©ÙˆÚ© Ùˆ شبہات Ú©Û’ کانٹے بوتے ہیں اور ارادتاً قائد Ú©Û’ ساتھ وہ Ú©Ú†Ú¾ منسوب کرتے ہیں جس کاکوئی وجود نہیں ہوتا۔
    ممتاز عالمِ دین اور مفسر قرآن مولانا مودودیؒ Ù†Û’ ایک بار فرمایا تھا: اس قوم میں پتّہ مار کر کام کرنے Ú©ÛŒ عادت نہیں‘ تاہم اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک ہمارے درمیان چند شخصیات ایسی ہیں جو پتّہ مارکر کام کرتی ہیں۔ ڈاکٹر صفدر Ù…Ø+مود اگرچہ ایک سینئر نیک نام بیوروکریٹ تھے مگر اُن Ú©ÛŒ اصل پہچان یہ ہے کہ وہ ایک ایسے Ù…Ø+قق Ùˆ مصنف ہیں جن Ú©ÛŒ اوّل Ùˆ آخر Ù…Ø+بت پاکستان اور بانیانِ پاکستان قائد Ùˆ اقبال ہیں۔ وہ جہاں کہیں کسی دانشور Ú©Ùˆ تØ+ریکِ پاکستان Ú©Û’ خلاف کوئی بہتان طرازی یا الزام تراشی کرتے دیکھتے ہیں تو تڑپ اُٹھتے ہیں۔ اپنی تازہ تصنیف میں انہوں Ù†Û’ قائد Ú©ÛŒ ذات اور اُن Ú©ÛŒ روزِ روشن Ú©ÛŒ طرØ+ اُجلی شخصیت سے منسوب طرØ+ طرØ+ Ú©ÛŒ بے سروپا باتوں کا تØ+قیق Ùˆ دلائل سے ابطال کیا ہے۔
    ڈاکٹر مبارک علی Ù†Û’ قیامِ پاکستان Ú©Ùˆ انگریزوں Ú©ÛŒ خواہش قرار دیتے ہوئے یہ لکھاکہ 23 مارچ 1940Ø¡ Ú©ÛŒ قراردادِ لاہور Ú©Ùˆ وائسرائے ہند Ú©ÛŒ ہدایت پر سر ظفراللہ خاں Ù†Û’ ڈرافٹ کیا اور مسلم لیگ Ù†Û’ اسے من Ùˆ عن قبول کرلیا۔ ڈاکٹر صفدر Ù…Ø+مود Ù†Û’ اس Ú©ÛŒ تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈاکٹر صاØ+ب کا سارا سورس آف انفارمیشن ولی خان Ú©ÛŒ کتاب ہے جبکہ پروفیسر وارث میر Ú©Û’ ساتھ ایک انٹرویو میں ولی خان Ù†Û’ اعتراف کیا تھاکہ اس Ø+والے سے اُن Ú©ÛŒ معلومات Ùˆ تØ+قیق ابھی ادھوری ہے۔ اپنی بات Ú©ÛŒ تاریخی Ùˆ تØ+قیقی سچائی ثابت کرنے کیلئے وہ اپنی کتاب میں تØ+ریر کرتے ہیں: ''ڈاکٹر مبارک علی کبھی آزاد ذہن سے سوچیں کہ تØ+ریکِ پاکستان اور قائداعظمؒ پر سینکڑوں کتابیں Ù„Ú©Ú¾ÛŒ جا Ú†Ú©ÛŒ ہیں اوران مصنفین میں عالمی سطØ+ Ú©Û’ برطانوی، امریکی، فرانسیسی اور پاکستانی مؤرخین شامل ہیں۔ سب Ù†Û’ قائداعظمؒ Ú©ÛŒ عظمت، کردار، بصیرت اور مستقل مزاجی Ú©Ùˆ خراجِ تØ+سین پیش کیا ہے۔ سٹینلے والپرٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ تاریخ میں اتنا عظیم لیڈر پیدا ہی نہیں ہوا۔ عالمی سطØ+ Ú©Û’ ان مصنفین میں سے کسی Ú©Ùˆ ظفراللہ خان Ú©Û’ قراردادِ پاکستان سے تعلق کا اشارہ تک نہیں ملا جو ولی خان Ú©Û’ ذریعے ڈاکٹر مبارک تک پہنچا‘‘۔ مصنف Ú©Û’ بقول ڈاکٹر مبارک علی Ù†Û’ نہ تو قائداعظمؒ Ú©Û’ بارے میں ثقہ عالمی Ùˆ پاکستانی مصنفین Ú©ÛŒ کوئی کتاب Ù¾Ú‘Ú¾ÛŒ ہے اور نہ ہی قائداعظمؒ Ú©ÛŒ تقاریر کا مطالعہ کیا ہے جو تØ+قیق Ú©Û’ Ø+والے سے اوّلین سورس Ú©ÛŒ Ø+یثیت رکھتی ہیں۔ وہ کبھی ولی خان، کبھی ڈاکٹر اشتیاق اور کبھی پرویز پروازی Ú©ÛŒ کتب یا نیٹ پر موجود تØ+ریروں Ú©Û’ Ø+والے دیتے ہیں مگر اتنا بڑا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں Ù†Û’ کسی ایک بھی اوریجنل سورس کا Ø+والہ نہیں دیا۔ قراردادِ پاکستان ڈرافٹ کرنے Ú©Û’ کریڈٹ Ú©ÛŒ تردید خود سر ظفراللہ خان 25 دسمبر 1981Ø¡ Ú©Ùˆ کرچکے ہیں۔ اُن کا یہ بیان اس روز Ú©Û’ ڈان سمیت تمام اخبارات میں شائع ہوا تھا۔ ظفراللہ خان Ù†Û’ اپنے بیان میں کہا تھا: نہ جانے ولی خان مجھے اس کارنامے کا کریڈٹ کیوں دے رہے ہیں جس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ ''صاØ+بِ کریڈٹ‘‘ جب خود اپنی زبان سے اس Ú©ÛŒ تردید کررہا ہے تواس Ú©Û’ بعد اس بات Ú©Ùˆ دُہرانا کسی دانشور Ú©Ùˆ زیب نہیں دیتا۔ ٹھوس Ø+قائق سے کسی تØ+ریر Ú©ÛŒ تردید آجائے تو اس Ú©Û’ بعد کسی صاØ+بِ علم Ú©Ùˆ شکریہ Ú©Û’ ساتھ اعترافِ Ø+قیقت کر لینا چاہئے مگر بدقسمتی سے مخصوص ایجنڈا رکھنے والے دانشوروں Ú©Ùˆ اس Ú©ÛŒ Ú©Ù… ہی توفیق نصیب ہوتی ہے۔
    ڈاکٹر صفدر اپنی کتاب Ú©Û’ صفØ+ہ نمبر 71 پر لکھتے ہیں ''ایک پرائیویٹ چینل پر مجھے ایک سکالر Ú©ÛŒ یہ بات سن کر Ø+یرت ہوئی کہ ریڈکلف ایوارڈ اور خاص طور پر پنجاب Ú©ÛŒ تقسیم مسلم لیگ Ú©Û’ مطالبات Ú©Û’ عین مطابق تھی۔ سوال یہ ہے کہ اگر یہ ایوارڈ مسلم لیگی تصورِ تقسیم اور مطالبات Ú©Û’ مطابق تھا تو پھر قائداعظمؒ اور مسلم لیگی قیادت Ù†Û’ اس Ú©Û’ خلاف اتنا شدید اØ+تجاج کیوں کیا؟‘‘ مزید Ø+یرت تو یہ ہے کہ جب اس Ú©Û’ برعکس قائداعظمؒ Ú©ÛŒ اپنی اØ+تجاجی تقریر موجود ہے تو پھر کسی اورکی بات خود بانیٔ پاکستان Ú©Û’ بیان پر مقدم کیونکر سمجھی جاسکتی ہے۔ قیامِ پاکستان Ú©Û’ بعد قائداعظمؒ Ù†Û’ اپنی براڈ کاسٹ تقریر میں شدید اØ+تجاج کرتے ہوئے کہا تھا ''اس عظیم اور آزاد مسلم ریاست Ú©ÛŒ تشکیل میں ہمارے ساتھ انتہائی ناانصافیاں Ú©ÛŒ گئیں اور ہمیں ہر طرØ+ سکیڑنے Ú©ÛŒ کوشش Ú©ÛŒ گئی۔ یہ غیرمنصفانہ اور ناقابل فہم ہے۔ چونکہ ہم اسے قبول کرنے Ú©Û’ پابند ہیں اس لیے ایک معزز قوم Ú©ÛŒ طرØ+ اسے قبول کرتے ہیں‘‘۔ ان گنت تØ+قیقی کتابیں یہ ثابت کرچکیں کہ ہندوستان Ú©ÛŒ تقسیم Ú©Û’ موقع پر اس وقت Ú©Û’ وائسرائے ہند لارڈ مائونٹ بیٹن Ù†Û’ اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے ایوارڈ تبدیل کروایا اور گورداسپور، بٹالہ اور پٹھان کوٹ Ú©ÛŒ تØ+صیلیں ہندوستان Ú©Ùˆ دے دی گئیں تاکہ اس کا جموں Ùˆ کشمیر سے رابطہ قائم ہو سکے۔ اتنے واضØ+ تاریخی شواہد Ú©Ùˆ نظرانداز کرکے یہ کہناکہ ریڈکلف ایوارڈ اور پنجاب Ú©ÛŒ تقسیم مسلم لیگ Ú©Û’ اپنے مطالبات Ú©Û’ عین مطابق تھی، کسی طرØ+ درست نہیں ہیں۔ یہ علمی دیانت نہیں خیانت ہے۔
    پاکستان ایک اسلامی جمہوری ریاست ہے۔ یہی بات بقول مصنف قائداعظمؒ Ù†Û’ قیامِ پاکستان سے قبل 101 بار اور قیامِ پاکستان Ú©Û’ بعد 14 بار کہی۔ اس سب Ú©Ùˆ نظرانداز کرتے ہوئے ہمارے ''آزادی پسند‘‘ دوست اپنے تمام تر سیکولرازم Ú©ÛŒ عمارت قائداعظمؒ Ú©ÛŒ 11 اگست 1947Ø¡ Ú©ÛŒ تقریر پر تعمیر کرنے Ú©ÛŒ کوشش کرتے ہیں Ø+الانکہ اس تقریر میں شامل بہت سی باتوں Ú©Û’ علاوہ اقلیتوں Ú©Ùˆ باور کرایا گیاکہ انہیں برابر Ú©Û’ Ø+قوق Ø+اصل ہوں Ú¯Û’ اور ریاست اُن پراپنے مذہبی ضابطے نافذ نہیں کرے گی۔ شاید 11 اگست Ú©ÛŒ تقریر Ú©Û’ بارے میں مختلف موشگافیوں کا قلع قمع کرنے کیلئے قائداعظمؒ Ù†Û’ 25 جنوری 1948Ø¡ Ú©Ùˆ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Û’ موقع پر کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے بلند آہنگ الفاظ میں اعلان کیا ''شرارتی عناصر ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ آئین پاکستان Ú©ÛŒ بنیاد شریعت پر نہیں ہوگی۔ اسلامی اصول آج بھی ہماری زندگی پراسی طرØ+ لاگو ہیں جس طرØ+ تیرہ سو سال قبل تھے‘‘۔
    مذکورہ تØ+قیقی تصنیف میں پاکستان، دوقومی نظریہ، تØ+ریکِ پاکستان اور قائداعظم Ù…Ø+مدعلی جناØ+ؒ‘ علامہ اقبالؒ Ú©ÛŒ شخصیات Ú©Û’ بارے میں پھیلائے گئے Ø´Ú©ÙˆÚ© Ùˆ شبہات کا ناقابل تردید تØ+قیقی ثبوتوں Ú©Û’ ساتھ ازالہ کیا گیا ہے۔ مصنف Ù†Û’ تØ+قیق Ú©Û’ ترازو میں تول کر کھرے Ú©Ùˆ کھوٹے سے اور سچ Ú©Ùˆ جھوٹ سے الگ کرنے کا قابلِ تعریف علمی کارنامہ انجام دیا ہے۔



    2gvsho3 - قائدِ اعظمؒ: شکوک و شبہات کے کانٹے اور اُن کا ازالہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: قائدِ اعظمؒ: شکوک و شبہات کے کانٹے اور اُن کا ازالہ

    2gvsho3 - قائدِ اعظمؒ: شکوک و شبہات کے کانٹے اور اُن کا ازالہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •