گیسوئے تابدار کو اور بھی تابدار کر
ہوش و خرد شکار کر، قلب و نظر شکار کر
تو ہے Ù…Ø+یط بے کراں میں ہوں ذرا سی آب جو
یا مجھے ہم کنار کر، یا مجھے بے کنار کر
باغِ بہشت سے مجھے Ø+Ú©Ù… سفر دیا تھا کیوں
کار جہاں دراز ہے اب میرا انتظار کر

Ø+ضرت علامہ اقبالؒ