ٹوٹکے ۔۔۔۔ نجف زاہرا تقوی


استری کے نیچے سے برائون داغ دور کرنے کے لیے ذرا سا ٹوتھ پیسٹ مل دیں،دس منٹ بعد جب سو کھ جائے تو صاف کپڑے سے پو نچھ لیں۔
استری نیچے سے جل جائے تو اس کے اوپر بیکنگ سوڈا مل دیں،تھوڑی دیر بعد ریگ مار سے صاف کر لیں۔
بھاپ والی ا ستری میں پانی کے ساتھ ایک دو قطرے کسی خوشبو کے ڈال دیں،آپ کے کپڑوں سے اچھی خوشبو آئے گی۔
رنگ کی بو سے محفوظ رہنے کے لیے جہاں رنگ ہو رہا ہو وہاں کمرے کے درمیان ایک بالٹی میں تھوڑا سا چارہ ڈال دیں۔
اگر آپ کو قالین میں سے بوا ٓ رہی ہو لیکن کوئی دھبہ نظر نہیں آ رہا تو ممکن ہے کہ کسی بچے یا پالتو جا نور نے کچھ گندگی کی ہو،قالین پر فرنیچر کے آس پاس یا نیچے دیکھیںاور بدبو کی جگہ پرسرکہ یا لیموں کا رس لگائیں اور گرم پانی میں اسفنج بھگو کر ملیں،خشک ہونے پر اگر ضرورت محسوس ہو تو دوبارہ یہ عمل کریں۔
ہاتھوں سے پیاز کی بو دور کرنے کے لیے ذڑا سا ٹوتھ پیسٹ مل لیں بو دور ہو جائے گی۔
پیاز کی بو کوسبزی کاٹنے کے تختے سے دور کرنے کے لیے لیموں کے ٹکڑے سے رگڑیں اس کے بعد پانی سے دھو لیں۔
کانچ کے مرتبان سے لہسن،پیاز کی بو دور کرنے کے لیے اسے دھو کر سُکھا لیں،پھر ایک اخبار کو پھاڑ کر اس کے چھوٹے چھوٹے گولے بنا کر مرتبان کے اندر رکھیں،اور ڈھکن اچھی طرح بند کر دیں دوسرے دن بو ختم ہو جائے گی۔
ہاتھوں سے مٹی کے تیل کی بو دور کرنے کے لیے سرسوں کا تیل اورآٹا استعمال کریں ،بو دور ہو جائے گی۔
غسل خانے یا باورچی خانے کی فلنگ اکثر کالی اور گندی ہو جاتی ہے۔ان کو چمکانے کے لیے چار کھانے کے چمچ واشنگ سوڈا ڈالیں اور تھوڑا سا مٹی کا تیل ملا کر گاڑھی لئی بنا لیں،فلنگ پر لگا کر تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں،پھر کپڑے سے صاف کر لیں یہ چمک اٹھیں گے۔
کروم کے نل اور شاور سے صابن اور پانی کے نشان صاف کرنے کے لیے ایک نرم کپڑے کو سفید سرکہ میں بھگو کر نل وغیرہ پر رگڑیں،پھر سُکھا کر صاف کپڑے سے پالش کریں۔
فلش کو صاف کرنے کے لیے ایک چوتھائی پیالی طاقتور کلورین بلیچ یا آدھی پیالی امونیا ڈال کر برش سے صاف کرنے کے بعد پانی بہا دیں۔اس سے ٹوائلٹ فلش چمک جائے گا۔خیال رکھیں کہ یہ دونوں کیمیکل ایک ساتھ استعمال نہ کریں۔
غسل خانے کی بالٹیاں صاف کرنے کے لیے مٹی کاتیل اور واشنگ سوڈا مل دیں،تھوڑی دیر بعد گرم پانی اور واشنگ پائوڈر سے دھو لیں۔
دھات کی بالٹیوں کو زنگ سے بچانے کے لیے نیچے سے صاف کر کے رکھیں،پانی میں نہ چھوڑیں اور اُلٹا کر کے دھوپ میں سُکھا لیں۔
جب آپ ایک گھر سے دوسرے گھر منتقل ہو رہے ہوں تو کانچ کے برتن پیک کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے کہ برتنوں کو گیلے اخبار میں لپیٹ کر رکھیں اور پنکھے کی ہوا سے جب سوکھ جائیں تو پیک کر کے بے فکری سے سامان شفٹ کریں۔اس طرح وہ ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گے۔