کھٹی میٹھی

ہماری زندگی میں کچھ لوگوں نے دوا سازوں سے شاید ٹھیکے لے رکھے ہیں ،ان کا طرز عمل ہوتا ہے آپ گولیاں بنائے جائو، ہم سر درد دیتے رہیں گے۔
سویا ہوا انسان تو پانی سے بھی جگایا جاسکتا ہے لیکن سوئی ہوئی قوم کو جگانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔
سبق جتنا مرضی پڑھ لو، جتنا مرضی رٹا لگا لو، سبق بس وہی یاد رہتا ہے جو دنیا سکھاتی ہے۔ باقی سب بھول جاتا ہے۔