Results 1 to 2 of 2

Thread: پہیلی کون بوجھے گا جواب ناز جاناں کی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 پہیلی کون بوجھے گا جواب ناز جاناں کی

    پہیلی کون بوجھے گا جواب ناز جاناں کی
    ہم اس ہوں کو سمجھتے ہیں نہیں کی اس نے یا ہاں کی

    ازل سے یہ امانت ہے جنون فتنہ ساماں کی
    خرد کے ہاتھ لگ سکتی نہیں دھجی گریباں کی

    اگر موجوں سے ڈر کے ہم بھی ساحل ہی پہ رہ جاتے
    تو دنیا پر حقیقت حشر تک کھلتی نہ طوفاں کی

    گرفتار بلا کے حق میں وہ زنجیر بنتا ہے
    جو نالہ نیند اڑا دیتا ہے زنداں کے نگہباں کی

    کہے کچھ تو بھرم جائے جو چپ بیٹھے تو ہوک اٹھے
    ضرورت موت بن جاتی ہے غیرت دار انساں کی

    کچھ ایسے پھول ہم نے بھی چنے تھے اپنے دامن میں
    جو اپنے ساتھ رونق لے گئے گلزار امکاں کی

    وہ دیوانہ مرے نزدیک ہوشیاروں سے اچھا ہے
    حقیقت جس نے کچھ سمجھی نہیں تار رگ جاں کی

    یہ مجبوری تماشا چشم عالم میں بنا ورنہ
    خوشی سے دھجیاں کوئی اڑاتا ہے گریباں کی

    چمن کیا ہے نمونہ میرے اک رنگیں تصور کا
    نشاط کار نے صورت بدل دی ہے بیاباں کی

    نکھاریں گے یہی کچھ پھول اور کانٹے کی رنگت کو
    پھٹے دامن پہ جو تاریخ لکھیں گے گلستاں کی

    مقدر میں جو تھی اے جرمؔ قید زیست کی سختی
    عناصر کے روابط بن گئے دیوار و زنداں کی

    جرم محمد آبادی
    2gvsho3 - پہیلی کون بوجھے گا جواب ناز جاناں کی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: پہیلی کون بوجھے گا جواب ناز جاناں کی

    2gvsho3 - پہیلی کون بوجھے گا جواب ناز جاناں کی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •