Results 1 to 2 of 2

Thread: اور مجھ کو نہ امتحان میں ڈال

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 اور مجھ کو نہ امتحان میں ڈال


    اور مجھ کو نہ امتحان میں ڈال
    آخری تیر ہے‘ کمان میں ڈال
    ورغلا تتلیوں کی ملکہ کو
    پھوٹ پھولوں کے خاندان میں ڈال
    کام لے یار اپنی آنکھوں سے
    چھوڑ شمشیر کو‘ میان میں ڈال
    درد و غم سے وجود بھر آیا
    لامکانی اٹھا مکان میں ڈال
    سابقہ عشق سابقہ ہے میاں
    دل پرندہ نئی اُڑان میں ڈال
    میرے بارے میں لوگ جانتے ہیں
    جھوٹ اتنا تو مت بیان میں ڈال
    آپسی مسئلہ ہے، حل کر لے
    مت کوئی غیر درمیان میں ڈال
    تیرا اپنا ہوں، اتنا تو حق دے
    مار کر مجھ کو سائبان میں ڈال
    دیکھ مت مسکرا کے یوں مجھ کو
    نہ مجھے عشق کے گمان میں ڈال
    آزاد حسین آزادؔ
    2gvsho3 - اور مجھ کو نہ امتحان میں ڈال

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: اور مجھ کو نہ امتحان میں ڈال

    2gvsho3 - اور مجھ کو نہ امتحان میں ڈال

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •