خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ (حدیث نبوی ﷺ)
ایک مرتبہ کوئی بدو آپؐ سے ملنے کے لیے آیا تو اس پر شانِ نبوت کا رعب طاری ہوگیا اور وہ کانپنے لگا۔ آپؐ نے بدو کی اس کیفیت کو دیکھ کر محبت بھرے لہجے میں اس سے فرمایا: ''خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ میں (دنیا کے بادشاہوں کی طرح) بادشاہ نہیں ہوں۔ مجھے تو قریش کی ایک خاتون نے جنم دیا جو اتنی سادہ زندگی گزارتی تھیں کہ خشک گوشت پکا کر کھالیتی تھیں‘‘