Results 1 to 2 of 2

Thread: کیا ہو گا؟ ۔۔۔۔ صابر شاکر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Thumbs up کیا ہو گا؟ ۔۔۔۔ صابر شاکر

    کیا ہو گا؟ ۔۔۔۔ صابر شاکر

    ایک اور طوفانی نومبر شروع ہوچکاہے۔ وفاقی دارالØ+کومت میں ان دنوں Ø+سب توقع افواہوں Ú©Û’ گہرے با دل چھائے ہوئے ہیں۔ ہر ایک دوسرے Ú©Ùˆ Ø´Ú©ÙˆÚ© وشبہات Ú©ÛŒ نظر وںسے دیکھ رہا ہے۔ کسی Ú©Ùˆ Ú©Ú†Ú¾ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا ہورہا ہے؟کیا ہونے والا ہے اور کیا ہوسکتا ہے؟ تقسیم شدہ Ù¾ÛŒ ÚˆÛŒ ایم کا شتر بے مہارکس کروٹ بیٹھے گا؟کیا سزایافتہ خاندان Ú©Ùˆ کوئی نکیل ڈال سکے گا یا پھر سسٹم گاڈفادر Ú©Û’ سامنے چاروں شانے چت ہو جائے گا؟ مطلع چونکہ ابرآلود ہی نہیں بلکہ سیاسی آلودگی بھی انتہا Ú©Ùˆ پہنچی ہوئی ہے اس لیے نتائج Ú©Û’ بارے میں ابھی تک کوئی Ø+تمی رائے قائم کرنا مشکل ہے۔ نت نئی سازشی کہانیاں بھی سیاست Ú©Û’ بازار میں عام ہیں۔ Ú©Ú†Ú¾ کہانیاں خواہشات پر مبنی ہیں اور Ú©Ú†Ú¾ قیاس آرائیوں سے آراستہ۔ایسی Ú©Ú†Ú¾ کہانیوں Ú©Ùˆ پھیلانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ دیکھا جائے کہ مخالف فریق Ú©Û’ اعصابی Ø+الات کیسے ہیں؟ لیکن سوچنے Ú©ÛŒ بات یہ ہے کہ سارے سیاسی زلزلے آخر نومبر میں ہی کیوں آتے ہیں؟
    ملکی سیاست میں نومبر کب سے بھونچالی مہینہ بن چکا ہے؟یہ ایک اہم سوال ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ اگست‘ ستمبر سے اُبال اٹھنا شروع ہوجاتے ہیں اور نومبر میں اپوزیشن لاؤ لشکر Ú©Û’ ساتھ Ø+ملہ آور ہوتی ہے۔ جی ہاں! Ø+الیہ ملکی سیاست میں یہ معاملہ نومبر 2007Ø¡ سے شروع ہوتا نظر آتا ہے جب فوج Ú©ÛŒ کمان تبدیل ہونا تھی۔ جنرل پرویزمشرف پر فوجی قیادت کا عہدہ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘Ù†Û’ Ú©Û’ لیے کافی دباؤ ڈالا جارہا تھا ‘اپوزیشن میں اتنا دم خم نہیں تھا کہ وہ جنرل پرویز مشرف Ú©Ùˆ چیلنج کرسکے۔ جنرل مشرف Ù†Û’ جنرل کیانی Ú©Ùˆ اپنا نائب تو مقرر کردیا تھا لیکن خود Ú©Ùˆ وہ پاک فوج Ú©ÛŒ قیادت سے انتخابات 2007Ø¡ سے قبل الگ کرنے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے‘ کیونکہ پرویز مشرف Ú©Û’ Ø+ساب کتاب Ú©ÛŒ مطابق انتخابات Ú©Û’ نتیجے میں بھی( Ù‚) لیگ اور ان Ú©Û’ اتØ+ادیوں Ù†Û’ ہی کامیاب ہونا تھا۔ یہاں سے معاملات الجھنا شروع ہوئے اور پھر اس دوران عالمی کھلاڑیوں Ú©ÛŒ مدد سے پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف میں پاور شیئرنگ کا فارمولا Ø·Û’ پاگیا‘ جسے این آراو کا نام دیا گیا‘ جبکہ Ø+قیقت میں اس این آراو Ú©Û’ پس پردہ انتخابات Ú©Û’ نتیجے میں اقتدار بے نظیر بھٹو Ú©Û’ Ø+والے کرنا مقصود تھا اور پرویزمشرف Ú©Ùˆ اقتدار سے الگ کر نا تھا۔پرویز مشرف Ú©Û’ ساتھ صلØ+ کرنے پر پیپلز پارٹی Ú©Û’ اندر بہت زیادہ غصہ تھا اور عوامی سطØ+ پر بھی این آر او کا دفاع پارٹی رہنماؤں Ú©Û’ لیے ناممکن ہوچکا تھا‘ لیکن یہ چونکہ سب Ú©Ú†Ú¾ پارٹی سے بالا بالا اور عالمی گارنٹرز کروارہے تھے اس لیے Ù…Ø+ترمہ کاØ+Ú©Ù… تھا کہ خاموشی اختیار Ú©ÛŒ جائے اور افتخار چوہدری صاØ+ب Ú©ÛŒ تØ+ریک Ú©Ùˆ زیادہ سے زیادہ ایندھن مہیا کیاجائے اور وکلا تØ+ریک Ú©Ùˆ مدھم نہ ہونے دیاجائے۔ پارٹی Ú©Û’ ایک انتہائی معتمد Ù†Û’ بے Ù…Ø+ترمہ نظیر سے پوچھا کہ یہ آپ Ù†Û’ کیا کیا؟ Ù…Ø+ترمہ کا جواب تھا کہ آپ دیکھتے جائیں میں پرویز مشرف کا Ø+ال اسØ+اق خان اور فاروق لغاری سے بھی بدتر کروں گی۔ دوسری جانب نواز شریف Ú©Ùˆ بھی ان Ú©Û’ گارنٹرز واپس بھیج Ú†Ú©Û’ تھے اور جنرل پرویز مشرف Ú©Ùˆ وردی اتارنے پر مجبور کرنے Ú©Û’ لیے افتخار چوہدری Ú©Ùˆ کھڑا کیا گیا اور Ø+الات ایسے بنا دیے گئے کہ جنرل پرویز مشرف Ù†Û’ کمان Ú©ÛŒ Ú†Ú¾Ú‘ÛŒ 29 نومبر 2007Ø¡ Ú©Ùˆ جنرل اشفاق پرویز کیانی Ú©Û’ سپرد کردی‘ جس Ú©Û’ بعد پرویز مشرف کمزور سے کمزور تر ہوتے گئے اور ان Ú©Û’ بارے Ù…Ø+ترمہ Ú©Û’ الفاظ Ú©Ùˆ پھر صدر زرداری Ù†Û’ پورا کیا۔
    جنرل کیانی Ú©Û’ تین سال نومبر 2010Ø¡ میں پورا ہونے تھے۔ ابال پھر اٹھنا شروع ہوگئے‘ لیکن اس سے پہلے کہ لاوا پکتا اور بØ+رانی کیفیت پیدا ہوتی‘ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی Ù†Û’ جنرل کیانی Ú©Ùˆ ایک اور مدت Ú©Û’ لیے سپہ سالار مقرر کردیا اور اس Ú©Û’ لیے انہوں Ù†Û’ قوم سے خطاب بھی کیا۔جنرل کیانی Ú©Ùˆ توسیع دینے پر میں Ù†Û’ صدر زرداری Ú©Û’ ایک انتہائی معتمد سے پوچھا کہ ایسا کیوں کیا گیا؟ تو انہوں Ù†Û’ جواب دیا کہ اس بات Ú©Ùˆ راز ہی رہنے دو‘ اگر یہ راز فاش ہوگیا تو زلزلہ آجائے گا۔ پھر 2013Ø¡ Ú©Û’ انتخابات ہوئے اور( Ù†) لیگ بیرونی فرمائش پر اپنی منشا Ú©Û’ مطابق سیٹیں لینے میں کامیاب ہوگئی۔ پھر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ جنرل کیانی مزید تین برسوں Ú©Û’ لیے چیف آف ڈیفنس سٹاف بنائے جاسکتے ہیں۔
    ابھی یہ Ú©Ú¾Ú†Ú‘ÛŒ Ù¾Ú© ہی رہی تھی کہ اُبال پھر اٹھنا شروع ہوگئے ‘ پھر ہائبرڈ وار شروع ہوگئی اور جوابی خبریں آنا شروع ہوگئیں‘ لیکن میاں نواز شریف Ù†Û’ آخری دن اپنا کارڈ شو کیا اور جنرل راØ+یل شریف نئے آرمی چیف بن گئے۔ تین برس بعد ‘ 2016Ø¡ میں‘ پھر وہی ہوا۔اس بار اØ+تجاج تو نہیں تھا‘ لیکن اقتدار Ú©Û’ ایوانوں اور راہداریوں میں پھر وہی Ú©Ú†Ú¾ ہوا اور ہائبرڈ وار پھر شروع ہوگئی۔ توسیع Ú©ÛŒ خبریں آنا شروع ہوگئیں‘ لیکن میاں نواز شریف Ù†Û’ جنرل قمر جاوید باجوہ Ú©Ùˆ آرمی چیف مقرر کردیا اور وہ اپنے انتخاب پر خوش اور مطمئن نظر آئے۔ نومبر 2019 Ø¡ سے بہت پہلے پھر Ú©Ú¾Ú†Ú‘ÛŒ پکنا شروع ہوگئی۔ اس سے پہلے کہ ماØ+ول گرمایا جاتا بØ+رانی کیفیت اور دباؤ سے بچنے Ú©Û’ لیے وزیراعظم عمران خان Ù†Û’ نومبر آنے سے بہت پہلے جنرل قمر جاوید باجوہ Ú©Ùˆ مزید تین سال Ú©ÛŒ توسیع دے دی‘ لیکن بØ+ران Ù†Û’ ٹلنے سے انکار کردیا اور عین آخری لمØ+ÙˆÚº میں ایسا بØ+ران پیدا ہوا کہ جس Ú©ÛŒ مثال Ø+الیہ تاریخ میں نہیں ملتی۔سپریم کورٹ میں توسیع کا معاملہ چیلنج ہوا ‘ مگرخدا خدا کرکے صورتØ+ال Ú©Ùˆ سنبھالا گیا۔
    اب پھر نومبر شروع ہوچکا ہے اور وہی پرانا سکرپٹ ہے‘ لیکن اس بار سزا یافتہ خاندان Ú©Ùˆ میدان میں اتارا گیا ہے‘ جس Ú©ÛŒ اپنی کوئی سیاسی‘ قانونی اور اخلاقی Ø+یثیت باقی نہیں ہے۔ اس خاندان اور اس Ú©Û’ پیچھے Ú†Ú¾Ù¾Û’ طاقتور عناصر Ú©Ùˆ بھی اندازہ ہے کہ جب تک سپہ سالار اور وزیر اعظم میں اتفاق Ùˆ اتØ+اد ہے‘ ممکن نہیں کہ ان Ú©ÛŒ دال Ú¯Ù„ سکے۔ ایک بار پھر صورتØ+ال نومبر 2007Ø¡ والی ہے۔ دباؤ صرف اور صرف اس لیے ہے کہ( Ù‚) لیگ Ú©ÛŒ اصل قوت( جنرل مشرف) Ú©ÛŒ طرØ+ Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی Ú©ÛŒ اصل قوت Ú©Ùˆ بھی پسپا کیا جائے۔ Ù…Ø+ترمہ بھی باہر بیٹھ کر این آر او Ù„Û’ رہی تھیں اور آج نواز شریف بھی لندن میں بیٹھے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں‘ لیکن صورتØ+ال میں فرق ہے۔ ملک میں آج نہ تو آمرکی Ø+کومت ہے اور نہ ہی Ù¾ÛŒ سی او Ú©Û’ تØ+ت عدالتیں کام کررہی ہیں۔اس کا نقصان نواز شریف Ú©Ùˆ ہورہا ہے اور آخری اطلاع تک اداروں میں مکمل اتØ+اد Ùˆ اتفاق پایا جاتا ہے‘ لیکن نومبر کا آخری ہفتہ اور دسمبر کا پہلا ہفتہ بہت بھاری ہونے کا خدشہ موجود ہے‘ کیونکہ سب Ú©Ú†Ú¾ بلکہ چالیس برسوں Ú©ÛŒ سیاسی اور مالی جمع پونجی داؤ پر Ù„Ú¯ÛŒ ہوئی ہے۔ ان Ø+الات میں گلگت بلتستان Ú©Û’ انتخابات بہت اہم ہوچکے ہیں۔ اس سارے معاملے میں آصف علی زرداری Ú©ÛŒ سیاسی قوت اور فیصلے طاقت Ú©Û’ توازن کا فیصلہ کریں Ú¯Û’ کہ وہ اپنا وزن کس پلڑے میں ڈالتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ موجودہ پارلیمانی اور جمہوری نظام Ú©Ùˆ تقویت دینے Ú©ÛŒ راہیں پانچویں صوبے گلگت بلتستان سے نمودار ہوسکتی ہیں‘ بشرطیکہ عمران خان Ú©Ú†Ú¾ دیر Ú©Û’ لیے ایک کایاں سیاستدان بن جائیں‘ کیونکہ Ú©Ú†Ú¾ وزن تو انہیں بھی اٹھانا Ù¾Ú‘Û’ گا۔




    2gvsho3 - کیا ہو گا؟  ۔۔۔۔ صابر شاکر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: کیا ہو گا؟ ۔۔۔۔ صابر شاکر

    2gvsho3 - کیا ہو گا؟  ۔۔۔۔ صابر شاکر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •