Results 1 to 2 of 2

Thread: سیاسی بØ+ران Û”Û”Û”Û”Û” کنور دلشاد

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Thumbs up سیاسی بØ+ران Û”Û”Û”Û”Û” کنور دلشاد

    سیاسی بØ+ران Û”Û”Û”Û”Û” کنور دلشاد

    عدالت عظمیٰ Ù†Û’ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ Ú©Û’ خلاف دائر کیے گئے صدارتی ریفرنس Ú©Ùˆ چیلنج کرنے والی آئینی درخواستوں پر تفصیلی فیصلے میں نہ صرف صدارتی ریفرنس Ú©Ùˆ آئین اور قانون Ú©ÛŒ خلاف ورزی قرار دیا اور صدر مملکت Ú©Ùˆ اپنے صوابدیدی اختیارات Ú©Û’ درست استعمال میں ناکام ٹھہرایا ہے‘ بلکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں جتنے بڑے پیمانے پر قانون سے انØ+راف کیا گیا‘ اسے بد نیتی تصور کیا جا سکتا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس فیصلے Ú©Û’ مضر اثرات بہت گہرے اور دور رس ہوں Ú¯Û’Û” ملک Ú©ÛŒ عدالتی تاریخ کا یہ انتہائی اہم فیصلہ ہے اور کابینہ Ú©Û’ Ú©Ú†Ú¾ اراکین Ú©Û’ Ø+والے سے خطرے Ú©ÛŒ گھنٹی Ú©Û’ مترادف ہے۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ Ú©Û’ خلاف ریفرنس آئین اور قانون Ú©ÛŒ خلاف ورزی تھی۔ ریفرنس داخل کرنے کا سارا عمل آئین اور قانون Ú©Û’ منافی تھا جبکہ صدر مملکت آئین Ú©Û’ مطابق صوابدیدی اختیارات Ú©Û’ استعمال میں بھی ناکام رہے ہیں۔ جسٹس فائز عیسیٰ Ú©Û’ خلاف ریفرنس Ú©Û’ معاملے پر میں Ù†Û’ اپنے تجربات اور تجزیات پر مبنی متواتر کالم Ù„Ú©Ú¾Û’ تھے کہ صدر مملکت Ù†Û’ ریفرنس بھیجنے سے پہلے دور اندیشی سے کام نہیں لیا‘ سپریم کورٹ اس ریفرنس Ú©Ùˆ بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے خارج کر دے Ú¯ÛŒ اور یہ کہ صدر مملکت Ú©ÛŒ ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ سابق اٹارنی جنرل انور منصور Ù†Û’ بھی اہم فیصلہ آنے پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے Ø+کومت Ú©ÛŒ ناکامی قرار دیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں جن افراد Ú©Ùˆ اختیارات Ú©Û’ غلط استعمال کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے اس پر متØ+دہ اپوزیشن پارلیمان میں بھی آواز اٹھاسکتی ہے‘ جس سے صدر مملکت اورØ+کومت Ú©ÛŒ ساکھ متاثر ہونے کا اØ+تمال ہے۔
    ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری Ù†Û’ بھی Ø+کومت Ú©ÛŒ سیاسی مقبولیت پر شدید اثر ڈالا ہے۔ مہنگائی Ù†Û’ اپوزیشن Ú©ÛŒ سیاسی جماعتوں Ú©Ùˆ عوام Ú©Û’ قریب کر دیا ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں پاکستان Ú©Û’ تمام صوبوں اور علاقوں میں سیاسی اثر Ùˆ رسوخ Ú©ÛŒ Ø+امل جماعتیں شامل ہیں‘ اس Ú©Û’ برعکس تØ+ریک ِانصاف Ú©Ùˆ کسی مؤثر سیاسی جماعت Ú©ÛŒ Ø+مایت Ø+اصل نہیں۔ جو سیاسی یا مذہبی جماعتیں تØ+ریک انصاف Ø+کومت Ú©ÛŒ Ù¾ÛŒ ÚˆÛŒ ایم Ú©ÛŒ طرØ+ مخالف نہیں‘ وہ بھی Ø+کومت Ú©ÛŒ Ø+مایت میں آگے آنے Ú©Ùˆ تیار نہیں ہیں۔ اس تناظر میں یہ Ø+قیقت واضØ+ نظر آتی ہے کہ پاکستان تØ+ریک انصاف اس وقت سیاسی تنہائی اور عوامی مقبولیت میں گراوٹ کا شکار ہے۔
    اس صورتØ+ال میں Ø+کومت Ú©Ùˆ مشترکہ اپوزیشن Ú©ÛŒ سیاسی تØ+ریک کا سامنا کرنا ہے جو کئی Ø+والوں سے ماضی Ú©ÛŒ تØ+ریکوں سے بہت مختلف ہے۔ اس تØ+ریک کا مقابلہ کرنے کیلئے Ø+کومت Ú©Ùˆ اØ+تیاط سے کام لینا ہوگا اور موجودہ ترجمانوں Ú©Ùˆ برطرف کرکے قومی اسمبلی میں اپنے منتخب ارکان میں سے کسی Ú©Ùˆ یہ اہم ذمہ داری سونپنا ہوگی جو عوام Ú©ÛŒ نبض Ú©Ùˆ سمجھتا ہو ۔موجودہ ترجمانوں میں سے کسی Ú©Ùˆ بھی عوام Ú©ÛŒ Ø+مایت Ø+اصل نہیں‘ مجھے ان Ú©ÛŒ Ø+یثیت کرائے Ú©Û’ سپاہیوں جیسی لگتی ہے۔ وزیرا عظم اپنی کابینہ Ú©Û’ بعض ارکان Ú©ÛŒ کارکردگی سے بخوبی واقف ہیں‘ انہیں چاہئے کہ اپنی منتخب ٹیم Ú©Ùˆ سامنے لائیں جو اپوزیشن Ú©ÛŒ یلغار Ú©Ùˆ روک سکے۔ اپوزیشن جماعتوں Ú©Ùˆ ملک Ú©Û’ ہر کونے میں پاور Ø+اصل ہے‘ وزیراعظم Ú©Ùˆ ان سیاسی Ø+قائق کا ادراک ہونا چاہئے۔ پاکستان میں 1966Ø¡ سے اب تک جو سیاسی تØ+ریکیں شروع ہوئیں انہیں پس پردہ قوتوں Ú©ÛŒ Ø+مایت Ú©Û’ بغیر کامیاب نہیں ملی۔ صدر ایوب خان 15 مارچ 1969Ø¡ Ú©Ùˆ گول میز کانفرنس میں متØ+دہ اپوزیشن Ú©Û’ سامنے سرنڈر کر Ú†Ú©Û’ تھے اور ملک میں صدارتی نظام Ú©Û’ بجائے پارلیمانی نظام پر متفق ہوگئے تھے۔ آئین میں ترمیم کرنے اور اقتدار قومی اسمبلی Ú©Û’ سپیکر Ú©Û’ Ø+والے کرنے کیلئے انہوں Ù†Û’ قومی اسمبلی کا اجلاس چار اپریل Ú©Ùˆ طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا‘ مگر اُسی رات ذو الفقار علی بھٹو Ù†Û’ راولپنڈی میں کمانڈر انچیف آغامØ+مد ÛŒØ+ییٰ خان سے خفیہ ملاقات Ú©ÛŒ اور گول میز کانفرنس Ú©Û’ فیصلے Ú©ÛŒ بساط لپیٹ دی گئی۔
    وزیر اعظم عمران خان Ú©Û’ لہجے Ú©ÛŒ سختی سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے اور اپنی بقا Ú©ÛŒ خاطر ملک میں انتشار‘ خلفشار اور سٹریٹ پاور Ú©Û’ ذریعے Ø+کومت Ú©Ùˆ گرانے Ú©ÛŒ مہم میں آگے بڑھ رہی ہے۔ تØ+ریک انصاف اس وقت عدالتی فیصلے Ú©ÛŒ زد میں ہے اور وزیراعظم Ú©Û’ خلاف بھی ریفرنس عدالت عظمیٰ میں ہے ‘جس میں وزیراعظم Ú©Û’ کنونشن سنٹرکے خطاب پر نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن میں تØ+ریک انصاف Ú©Ùˆ غیر ملکی فنڈنگ کا کیس بھی آخری مراØ+Ù„ سے گزر رہا ہے۔ ان Ø+الات میں کراچی میں کیپٹن (ر)صفدر اعوان Ú©ÛŒ گرفتاری سے پاکستان مخالف قوتوں Ù†Û’ دنیا بھر میں ملک کا تماشا بنایا اور دنیا Ú©Ùˆ یہ باور کرایا کہ پاکستان میں اسی طرØ+ معاملات چلتے ہیں۔ مزار قائد پر کیپٹن (ر)صفدر اعوان Ù†Û’ ایک طرØ+ سے نفسیاتی مریض ہونے کا ثبوت دیا تھا‘ جسے قانونی طور پر اور مہذب انداز میں Ø+Ù„ کیا جا سکتا تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ Ù†Û’ پانچ رکنی وزارتی تØ+قیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا لیکن پولیس افسران کا غم Ùˆ غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا؛تاہم جناب آرمی چیف Ú©ÛŒ بروقت کارروائی سے Ø+الات قدرے معمول پر آگئے اور اب یہ معاملہ بظاہرسیٹل ہو چکا ہے‘ البتہ کئی مزید بکھیڑے پیدا ہو Ú†Ú©Û’ ہیں جیساکہ متØ+دہ اپوزیشن Ú©Û’ جلسوں میں اختیار کیا جانے والا بیانیہ اور قومی اسمبلی میں مسلم لیگ( Ù†) Ú©Û’ رہنما ایاز صادق کاناپسندیدہ بیان۔اب قومی سیاسی منظر نامے پریہی معاملات چھائے ہوئے ہیں اور عوام بجا طور پر تشویش میں مبتلا ہیں کہ ان Ú©Û’ سیاسی رہنماؤں Ú©ÛŒ فکری سطØ+ کس پستی کا شکار ہو Ú†Ú©ÛŒ ہے۔
    کرپشن Ú©Û’ خلاف جدوجہد پر پاکستان Ú©Û’ پونے دو کروڑ ووٹرز Ù†Û’ عمران خان صاØ+ب Ú©Ùˆ اقتدار تک پہنچایا لیکن کرپٹ سیاستدانوں Ú©Û’ ساتھ کرپٹ افسروں اور مافیاز Ù†Û’ کرپشن Ú©Û’ خلاف وزیر اعظم Ú©ÛŒ مہم Ú©Ùˆ نتیجہ خیز انداز میں چلنے نہیں دیا Û” خان صاØ+ب Ú©Û’ اردگرد کرپٹ ذہنوں Ù†Û’ گھیرا ڈالا ہوا ہے‘اوریہ' شاہ Ú©Û’ مصاØ+ب‘ امیر ترین ہوتے جا رہے ہیں‘ دوسری جانب عوام کا جو Ø+ال ہے Ù…Ø+تاجِ بیان نہیں۔ خوراک اور توانائی Ú©ÛŒ قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور وزیر اعظم اسے مافیاز کا کیا دھرا قرار دے کر عوام Ú©Ùˆ مطمئن کرنے Ú©ÛŒ کوشش کرتے ہیں‘ مگر ایسی تسلی بھلا عوام Ú©ÛŒ ڈھارس بندھا سکتی ہے؟ ضروری تھا کہ Ø+کومت ان مافیاز Ú©Û’ خلاف مؤثر کارروائی کرتی‘ ایسی کارروائی جس کا اثر عوام Ú©Ùˆ Ø+قیقی طور پر دکھائی دیتا‘ جو قیمتوں میں Ú©Ù…ÛŒ Ú©ÛŒ صورت میں سامنے آتا۔ ایسا نہیں ہوا۔ اب ایسا ماØ+ول منظر عام پر آ رہا ہے جس سے قومی سیاسی منظر اور عوامی توقعات دونوں کیلئے بØ+ران وجود میں آ چکا ہے۔ عام آدمی خوفزدہ ہے مگر اشرافیہ Ú©Û’ افراد‘ جو غیر ملکی شہریت بھی رکھتے ہیں ‘وہ ان Ø+الات سے بے پروا ہیں۔پاکستان میں کرپشن Ú©ÛŒ کہانی Ú©Ùˆ تو سب جانتے ہیں کہ مافیاز Ù†Û’ قائد اعظم اور لیاقت علی خان تک Ú©ÛŒ جائیدادوں پر بھی قبضہ جما رکھا ہے۔ Ù…Ø+کمہ ریونیو Ú©Û’ ریکارڈ میں قائداعظم Ù…Ø+مد علی جناØ+‘ Ù…Ø+ترمہ شیریں جناØ+ اور قائد ملت لیاقت علی خان Ú©ÛŒ لاہور Ú©Û’ پوش علاقوں میں سینکڑوں کنال اراضی ٹرسٹ Ú©Û’ نام پر وقف Ú©ÛŒ گئی تھی‘ یہ قطعاتِ اراضی 1943Ø¡ سے انہی اکابرین Ú©Û’ نام پہ ہیں‘ لیکن Ø+یران Ú©Ù† بات یہ ہے کہ اب یہاں شاپنگ مال اور پلازے تعمیر ہوچکے ہیں۔ یہاں پر ایک ہوٹل ایک فیملی Ù†Û’ غالباً 1945-46Ø¡ میں Ù…Ø+ترمہ فاطمہ جناØ+ سے زمین Ø+اصل کرکے تعمیر کیا تھا‘ جائیداد Ú©ÛŒ منتقلی Ú©ÛŒ تمام دستاویزات ہوٹل Ú©ÛŒ گیلری میں Ù…Ø+فوظ رکھی گئی ہیں۔ اس پر ازخود نوٹس ایک بڑی قومی خدمت ہوگی۔
    2gvsho3 - سیاسی بØ+ران Û”Û”Û”Û”Û” کنور دلشاد

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: سیاسی بØ+ران Û”Û”Û”Û”Û” کنور دلشاد

    2gvsho3 - سیاسی بØ+ران Û”Û”Û”Û”Û” کنور دلشاد

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •