Results 1 to 2 of 2

Thread: ایڈولف ہٹلر کی نفسیات کا ایک جائزہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic ایڈولف ہٹلر کی نفسیات کا ایک جائزہ

    ایڈولف ہٹلر کی نفسیات کا ایک جائزہ

    نازی جرمنی اور ہٹلر پوری دنیا میں میں دانشوروں اور اہل فلسفہ‘ اہل سیاست اور سوشل سائنس دانوں Ú©Û’ مطالعہ اور دلچسپی کا گہرا مرکز رہا ہے۔ یہ ایک ایسی پہیلی تھی‘ جسے دنیا Ú©Û’ بڑے بڑے دماغوں Ù†Û’ بوجھنے Ú©ÛŒ کوشش کی۔ دنیا میں بڑے بڑے دانشور گزرے ہیں‘ جن Ú©ÛŒ توجہ کا نقطہ ماسکہ ہٹلر Ú©ÛŒ زندگی اور اس Ú©Û’ خیالات Ùˆ نظریات رہے ہیں۔ دوسری جنگِ عظیم Ú©Û’ تناظر میں میں امریکہ Ú©ÛŒ سٹریٹجک سروسز میں اس موضوع پر خصوصی طورپرسیل قائم ہوا جس میں ہٹلرپر بڑا کام ہوا۔ اس موضوع پرسٹریٹجک سروس Ú©Û’ آفس Ù†Û’ ایک رپورٹ Ù„Ú©Ú¾ÛŒ تھی‘ جس کا عنوان تھا ''ایڈولف ہٹلر Ú©ÛŒ نفسیات کا ایک جائزہ‘‘۔ یہ ایک ڈراؤنی اور چشم کشا رپورٹ تھی۔ یہ لوگ ہٹلر Ú©ÛŒ شخصیت کا جائزہ لیتے ہوئے لکھتے کہ اپنے کیرئیر Ú©Û’ ابتدائی دنوں میں ہٹلر Ú©Ùˆ دنیا Ù†Û’ تضØ+یک سے دیکھا‘ اس Ú©Ùˆ سنجیدہ لینے سے انکار کر دیا‘ لیکن جو Úº جوں اس Ú©ÛŒ کامیابیوں Ú©ÛŒ فہرست بڑھتی گئی‘ لوگوں Ú©ÛŒ تضØ+یک بے یقینی میں تبدیل ہوتی گئی۔ابتدا میں لوگوں Ú©Û’ لیے یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ اس ملک یہ بھی ہو سکتا ہے۔ ایک پاگل آدمی یوں رہنما بن چکا تھا۔ اس Ú©Ùˆ پاگل آدمی Ú©Û’ خانے میں رکھنے کا جرمنوں Ú©Û’ لیے مطلب یہ تھا کہ انہوں Ù†Û’ صرف یہ کرنا ہے کہ اس Ú©Ùˆ ہٹا دیا جائے اور اس Ú©ÛŒ جگہ ایک ہوش مند شخص Ú©Ùˆ بٹھا دیا جائے‘اور ایسا کرنے سے ان Ú©ÛŒ دنیا ایک بار پھر معمول Ú©Û’ مطابق کام کرنا شروع ہوجائے گی۔ لیکن اس رپورٹ Ú©Û’ ساتھ مرتبین Ù†Û’ ایک دلچسپ نوٹ بھی لکھا کہ لیڈر Ú©Û’ پاگل پن کا جائزہ لیتے ہوئے اس سماج Ú©ÛŒ ہوش مندی Ú©Ùˆ بھی دیکھنا چاہیے‘ جس Ù†Û’ اس طرØ+ کا لیڈر پیدا کیا ہے‘ اسے ابھرنے دیا ہے یا اس Ú©Ùˆ منتخب کیا ہے۔ اور یاد رکھنا چاہیے کہ لیڈر اور عوام Ú©Û’ درمیان ایک باہمی ربط موجود ہوتاہے Ø› چنانچہ صرف رہنما Ú©Ùˆ ہٹانا اصل مرض پر توجہ دینے Ú©Û’ بجائے اس Ú©ÛŒ علامات کا علاج کرنے والی بات ہے۔ لیڈر Ú©Û’ پاگل پن پر توجہ دینے Ú©Û’ ساتھ ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جو اس Ú©ÛŒ Ø+مایت کر رہے ہیں اور وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟


    2gvsho3 - ایڈولف ہٹلر کی نفسیات کا ایک جائزہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ایڈولف ہٹلر کی نفسیات کا ایک جائزہ

    2gvsho3 - ایڈولف ہٹلر کی نفسیات کا ایک جائزہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •