آپ صرف مسکرایاکرتے تھے ۔۔ حدیث نبوی ﷺ
حضرت جابرؓ بن سمرہ بیان کرتے ہیں:رسول اللہﷺکی پنڈلیاں مبارک متوسط تھیں اورآپ کبھی قہقہہ مار کر نہیں ہنستے تھے، آپ صرف مسکرایاکرتے تھے، جب میں نبی کریمﷺکی طرف نظر اُٹھاکر دیکھتا تو میں یہی سمجھتا تھا کہ آپ نے دونوں آنکھوں میں سرمہ لگایا ہوا ہے، حالانکہ آپ نے سُرمہ نہیں لگایا ہوتا تھا‘‘ (شمائل ترمذی: ص136)