مختصرپر اثر

کسی کو اس کی ذات اور لباس کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا کیونکہ تم کو دینے والا اور اس کو دینے والا ایک ہی ہے اللہ۔ وہ یہ اْسے عطا اور آپ سے لے بھی سکتا ہے۔
دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو ، وفا کرنے والے دوست اکثر غریب ہوتے ہیں۔
بہترین آنکھ وہ ہے جو حقیقت کا سامنا کرے۔
دنیا میں سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنا اور آسان کام دوسروں پر تنقید کرنا ہے۔
نفرت دل کا پاگل پن ہے۔
انسان زندگی سے مایوس ہوتو کامیابی بھی ناکامی نظر آتی ہے۔
اگر کوئی تم کو صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پریشان مت ہونا بلکہ فخر کرنا کہ اْس کو اندھیروں میں روشنی کی ضرورت ہے اور وہ تم ہو۔
وہ جو تم نے باہر سے پتھر دل اور بدمزاج دکھائی دیتے ہیں کبھی ان کے اندر جھانک کر دیکھنا تمہیں ان پرتر س آئے گا۔