ہر شخص اپنے آپ کو آزاد سمجھتا ہے
لیکن اب ہم اس دور میں زندہ ہیں کہ چھوٹوں نے بڑوں کو دقیانوس اور فرسودہ خیالات کا حامل سمجھ کر ان کی باتوں پر عمل کر نا چھوڑ دیا ہے، سماجی دباؤ کا خاتمہ ہو چکا ہے،اب ہر شخص اپنے آپ کو آزاد سمجھتا ہے، حالاں کہ اکثر کو نہ دین کا حقیقی شعور ہے اور نہ دنیا سے آگاہی،سماج کے بکھر نے کا سب سے بڑا اور بُرا اثر یہ ہواہے کہ تھانہ ، مقدمات میں حد درجہ اضافہ ہورہا ہے ، چھوٹے چھوٹے معاملات جو گھریلو سطح پر نمٹائے جا سکتے تھے وہ اب پولیس اسٹیشن پہنچنے لگے ہیں،پولیس کے دونوں ہاتھ میں لڈو ہے،مدعی اور مدعا علیہ دونوں سے رشوت اینٹھی جاتی ہے، اس طرح دونوں خاندان تباہی کا شکار ہوجاتے ہیں۔