خادم حسین رضوی کی گفتگو تادیر قائم رہے گی، لیاقت بلوچ

Liaqat-Baloch-and-khadim-hussain-rizvi.jpg
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی خطابت،کلام اقبال اور اسلامی تاریخ سے مزین گفتگو تادیر قائم رہے گی۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ خادم حسین رضوی نے قلیل مدت میں عشق مصطفی ﷺ کے جذبوں کو فراوانی دی اور پورے ملک میں ایک لہر پیدا کی، دینی جماعتوں اور نظام مصطفی ﷺ کی جدوجہد کرنے والوں کا یہ مشترکہ نقصان ہے ، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔