Results 1 to 2 of 2

Thread: امراض سے نجات ۔۔۔۔۔۔ علامہ ابستام الہی ظہیر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam امراض سے نجات ۔۔۔۔۔۔ علامہ ابستام الہی ظہیر

    امراض سے نجات ۔۔۔۔۔۔ علامہ ابستام الہی ظہیر

    لوگوں Ú©ÛŒ غالب اکثریت اپنی زندگی Ú©Û’ مختلف ادوار میں کسی نہ کسی بیماری کا سامنا کرتی ہے‘ یہ بیماریاں کئی مرتبہ مختصر مدت Ú©Û’ لیے آتی ہیں اور کئی مرتبہ طول بھی Ù¾Ú©Ú‘ لیتی ہیں۔ بیماری نہ صرف یہ کہ انسان Ú©ÛŒ بے چینی اور بے قراری کا سبب بنتی ہے بلکہ اس Ú©Û’ متعلقین بھی اس وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ بیماری Ú©Û’ دوران کئی مرتبہ انسان مایوسی کا بھی شکار ہو جاتا ہے۔ اس Ø+والے سے کتاب وسنت میں بہت ہی خوبصورت انداز میں رہنمائی Ú©ÛŒ گئی ہے جس پر عمل پیرا ہو کر مریض اور اس Ú©Û’ متعلقین بہتر انداز میں اس آزمائش کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں پہلی بات جو سمجھنے Ú©ÛŒ ضرورت ہے‘ وہ یہ کہ ہر بیماری اور پریشانی اللہ تبارک وتعالیٰ ہی Ú©Û’ Ø+Ú©Ù… سے آتی ہے اور اُسی Ú©Û’ Ø+Ú©Ù… سے دور ہوتی ہے۔ اس Ø+والے سے Ø+ضرت ابراہیم علیہ السلام Ú©Û’ قول کا ذکر سورۃ الشعراء Ú©ÛŒ آیت نمبر 80میں Ú©Ú†Ú¾ یوں مذکور ہے ''اور جب میں بیمار ہو جاؤں تووہی مجھے شفا دیتا ہے‘‘۔ اسی طرØ+ سورہ توبہ Ú©ÛŒ آیت نمبر 51میں اس Ø+قیقت کا ذکر کیا گیا ہے کہ جملہ تکالیف اللہ تبارک وتعالیٰ ہی Ú©Û’ Ø+Ú©Ù… سے آتی ہیں اور کوئی تکلیف بھی انسان Ú©Ùˆ اُس Ú©Û’ Ø+Ú©Ù… Ú©Û’ بغیر نہیں Ú†Ú¾Ùˆ سکتی۔ارشاد ہوا: ''کہہ دیجئے ہر گز نہیں پہنچے گا ہمیں(کوئی نقصان)مگر جو Ù„Ú©Ú¾ دیا ہے اللہ Ù†Û’ ہمارے لیے، وہ ہمارا رب ہے ØŒ اور اللہ پر (ہی) پس چاہیے کہ بھروسہ رکھیں ایمان والے‘‘۔ اسی طرØ+ اللہ تبارک وتعالیٰ Ù†Û’ سورہ بقرہ Ú©ÛŒ آیت نمبر102 میں جادو Ú©Û’ اثر ات Ú©Û’ Ø+والے سے اس بات کا ذکر کیا کہ جادو بھی اللہ تبارک وتعالیٰ Ú©Û’ Ø+Ú©Ù… Ú©Û’ بغیر انسان Ú©Ùˆ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ چنانچہ ارشاد ہوا: '' لیکن شیطانوں Ù†Û’ کفر کیا (کہ) وہ لوگوں Ú©Ùˆ جادو سکھاتے اور جو وہ فرشتوں پر نازل کیا گیا بابل (شہر) میں ہاروت اور ماروت پر اور وہ دونوں نہ سکھاتے کسی ایک Ú©Ùˆ یہاں تک کہ وہ دونوں کہہ دیتے بے Ø´Ú© ہم آزمائش ہیں تو تُو کفر مت کر پھر (بھی) وہ سیکھ لیتے تھے ان دونوں سے وہ جو جدائی ڈالتے اس Ú©Û’ ذریعے مرد Ú©Û’ درمیان اور اس Ú©ÛŒ بیوی Ú©Û’ ØŒ Ø+الانکہ نہیں وہ نقصان پہنچا سکنے والے اس (جادو) Ú©Û’ ذریعے کسی ایک Ú©Ùˆ (بھی ) مگر اللہ Ú©Û’ Ø+Ú©Ù… سے اور (وہ Ú©Ú†Ú¾ ) سیکھتے ہیں جو اُنہیں نقصان دیتا ہے اور نہیں نفع دیتا اُنہیں‘‘۔
    اس بات Ú©Ùˆ سمجھ لینے Ú©Û’ بعد کہ انسان Ú©ÛŒ زندگی میں آنے والی جملہ تکالیف اور بیماریاں اللہ تبارک وتعالیٰ Ú©ÛŒ طرف سے ہیں اور وہی ان Ú©Ùˆ دور کرنے پر قادر ہے‘ انسان Ú©Ùˆ اطمینان Ø+اصل ہوتا ہے کہ اس Ú©ÛŒ زندگی میں آنے والی مصیبت ØŒ پریشانی یا بیماری اچانک نہیں آ گئی بلکہ اللہ تبارک وتعالیٰ Ú©Û’ Ø+Ú©Ù… سے آئی ہے۔ جہاں پر ہر پریشانی Ú©Û’ Ø+Ù„ Ú©Û’ لیے مادی تدابیر اختیار Ú©ÛŒ جاتی ہیں اسی طرØ+ بیماریوں کا علاج ومعالجہ کروانا بھی درست ہے اوراس Ø+والے سے طبی ماہرین، Ø+کما اور ڈاکٹروں سے رجوع کرنے میں کسی قسم Ú©ÛŒ قباØ+ت نہیں۔ علاج کروانا یقینا سنت نبوی شریف سے بھی ثابت ہے اور نبی کریمﷺ Ù†Û’ خود بھی علاج Ú©Û’ مفید طریقوں Ú©ÛŒ طرف انسانوں Ú©ÛŒ رہنمائی فرمائی ہے۔ اس Ú©Û’ ساتھ ساتھ اس بات Ú©Ùˆ بھی سمجھنا ضروری ہے کہ امراض سے نجات Ø+اصل کرنے Ú©Û’ لیے جہاں پر مروجہ طبی نسخوں پر عمل پیرا ہونا مفید ہے‘ وہیں پر شریعت اسلامیہ میں بتلائی گئی روØ+انی اور مادی تدابیر Ú©Ùˆ اختیار کرنابھی امراض سے نجات Ú©Û’ لیے مفید ہیں۔ اس ضمن میں بعض اہم تدابیر درج ذیل ہیں:
    Û”1Û” دُعا : جب انسان اللہ تبارک وتعالیٰ Ú©ÛŒ بارگاہ میں Ú¯Ú‘ گڑا کر دُعا مانگتا ہے تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس Ú©ÛŒ دعاؤں Ú©Ùˆ سنتے اور ان Ú©Ùˆ قبول ومنظور فرماتے ہیں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ Ù†Û’ سورہ بقرہ Ú©ÛŒ آیت نمبر 186میں اس بات Ú©Ùˆ واضØ+ کر دیا کہ وہ پکارنے والے Ú©ÛŒ پکار کاجواب دیتے ہیں۔ ارشادہوا: ''اور جب آپ سے پوچھیں میرے بندے میرے بارے میں تو (بتادیں) بے Ø´Ú© میں قریب ہوں میں قبول کرتا ہوں دعا کرنے والے Ú©ÛŒ پکار Ú©Ùˆ جب وہ مجھے پکارے ۔پس چاہیے کہ (سب لوگ) Ø+Ú©Ù… مانیں میرا اور چاہیے کہ وہ ایمان لائیں مجھ پر تاکہ وہ راہ ِ راست پا لیں‘‘۔ اسی طرØ+ سورہ نمل Ú©ÛŒ آیت نمبر 62میں بھی اللہ تبارک وتعالیٰ Ù†Û’ اس بات Ú©Ùˆ واضØ+ کیاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ لاچار Ú©ÛŒ دعا Ú©Ùˆ سنتے اور اس Ú©ÛŒ تکالیف Ú©Ùˆ دور فرماتے ہیں۔ ارشاد ہوا: ''(کیا یہ بت بہتر ہیں) یا جو (دعا) قبول کرتا ہے لاچار کی‘ جب وہ پکارتا ہے اُسے اور وہ دور کرتا ہے تکلیف کو‘‘۔
    قرآن مجید Ú©Û’ مختلف مقامات پر سیدنا ایوب علیہ السلام Ú©ÛŒ بیماری کا ذکرکیا گیا ہے کہ جب ایک طویل بیماری Ú©Û’ بعد آپ علیہ السلام Ù†Û’ اللہ تبارک وتعالیٰ Ú©ÛŒ بارگاہ میں دعا مانگی تو اللہ تبارک وتعالیٰ Ù†Û’ آپ Ú©ÛŒ دعا Ú©Ùˆ قبول ومنظور فرماتے ہوئے آپ Ú©ÛŒ بیماری Ú©Ùˆ دور کر دیا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ سورہ انبیاء Ú©ÛŒ آیت نمبر 83تا 84میں ارشاد فرماتے ہیں: ''اور ایوب علیہ السلام Ú©Ùˆ (یادکیجئے) جب اس Ù†Û’ پکارا اپنے رب Ú©Ùˆ کہ بے Ø´Ú© پہنچی ہے مجھے تکلیف اور تو سب سے زیادہ رØ+Ù… کرنے والا ہے رØ+Ù… کرنے والوں میں۔ تو ہم Ù†Û’ دعا قبول کر Ù„ÛŒ اس کی‘ پس ہم Ù†Û’ دور کر دی جو اس Ú©Ùˆ تکلیف تھی‘‘۔
    اØ+ادیث مبارکہ میں بھی دعاؤں Ú©Û’ نتیجے میں مسائل Ú©Û’ Ø+Ù„ ہونے Ú©Û’ بہت سے خوبصورت واقعات موجود ہیں۔ جن میں غار Ú©Û’ پتھر کا ایک واقعہ بھی ہے۔ تین مسافر ایک طوفانی بارش Ú©ÛŒ زد آ گئے تو انہوں Ù†Û’ ایک غار میں پناہ Ù„ÛŒ جس Ú©Û’ دہانے پر ایک وزنی پتھر آگرا۔ ایسے میں انہوں Ù†Û’ اللہ تبارک وتعالیٰ Ú©ÛŒ بارگاہ میں اپنے اپنے نیک اعمال Ú©Ùˆ پیش کر Ú©Û’ دعا مانگی تو اللہ تبارک وتعالیٰ Ù†Û’ ان Ú©Ùˆ غار Ú©Û’ پتھر سے نجات دے دی تھی۔
    ۔2۔ توکل : جب انسان اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے کافی ہو جاتے ہیں اور انسان کی پریشانیوں اور غموں کے دور ہونے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔ سورہ طلاق کی آیت نمبر 3میں اللہ تبارک وتعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: ''اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ کافی ہے اُسے‘ بے شک اللہ پورا کرنے والاہے اپنے کام کو یقینا اللہ نے مقرر کر رکھا ہے ہر چیز کے لیے ایک اندازہ‘‘۔
    ۔3۔ تقویٰ: تقویٰ اللہ تبارک وتعالیٰ کی خشیت کو اختیار کرتے ہوئے گناہوں سے بچ جانے کا نام ہے۔ جو شخص تقویٰ کو اختیار کر لیتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کی جملہ تنگیوں کو دور فرما دیتے ہیں۔ سورہ طلاق کی آیت نمبر 2میں ارشاد ہوا: ''اور جو اللہ سے ڈرتا ہے (تو) وہ بنا دیتا ہے اُس کے لیے (مشکلات سے) نکلنے کا کوئی راستہ‘‘۔
    Û”4Û” ذکرِ الٰہی: قرآن مجید سے معلوم ہوتا ہے جوشخص اللہ تبارک وتعالیٰ کا ذکر کرتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کا ذکر کرتے ہیں۔ پورا قرآن مجید اللہ تبارک وتعالیٰ کا ذکر ہے‘ اسی طرØ+ اØ+ادیث مبارکہ میں بھی بہت سے اذکار مذکور ہیں جن Ú©Ùˆ مسلسل Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ سے انسان Ú©ÛŒ بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔ خصوصیت سے سورہ فاتØ+ہ، آیۃ الکرسی اورمعوذتین ‘ اسی طرØ+ اØ+ادیث مبارکہ میں مذکور دعائیہ کلمات کا تواتر سے ذکر کرنے سے اللہ تبارک وتعالیٰ انسانوں Ú©ÛŒ بیماریوں Ú©Ùˆ دور فرما دیتے ہیں۔
    ۔5۔دم: ازخود ذکر الٰہی کی تلاوت کے ساتھ ساتھ مریض پر ذکر الٰہی کو پڑھ کر پھونکنا مریض کے لیے شفا کا سبب بن جاتا ہے۔ دم کرنا سنت نبوی شریفﷺ سے ثابت ہے اور دم کی برکت سے انسان کی بہت سی پیچیدہ بیماریاں بھی دور ہوتی ہیں۔
    Û”6Û” انفاق فی سبیل: انفاق فی سبیل اللہ بھی انسان Ú©ÛŒ تکالیف اور غموں Ú©Ùˆ دور کرنے کا سبب ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ سورہ بقرہ Ú©ÛŒ آیت نمبر 274میں ارشاد فرماتے ہیں: ''وہ لوگ جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال رات اوردن Ú©Ùˆ ØŒ چھپا کر اور عِلانیہ طور پر تو ان Ú©Û’ لیے ان کا اجر ہے ان Ú©Û’ رب Ú©Û’ پاس اور نہ ان پر کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے‘‘۔ اسی طرØ+ اØ+ادیث مبارکہ سے بھی یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ صدقہ Ùˆ خیرات میں انسانی بیماریوں کا علاج ہے۔
    Û”7Û”Ø+سی اشیا سے علاج: ان روØ+انی تدابیر Ú©Û’ ساتھ ساتھ قرآن وسنت میں بہت سی مادی تدابیر کا بھی ذکر کیا گیا جن میں خصوصیت سے شہد، کلونجی، زیتون اور آبِ زم زم شامل ہیں۔ اگر ان Ú©Ùˆ بھی بیماریوں Ú©Û’ دوران استعمال کر لیا جائے تو یقینا انسان بیماریوں سے شفا یاب ہو سکتا ہے۔
    Û”8Û” مریض Ú©ÛŒ عیادت اور Ø+وصلہ افزائی :امراض Ú©Ùˆ دورکرنے والے عوامل میں مریض Ú©ÛŒ عیادت اور اس Ú©ÛŒ Ø+وصلہ افزائی بھی شامل ہے۔ جب کوئی شخص مریض Ú©ÛŒ عیادت کرنے جاتا ہے اس Ú©ÛŒ Ø+وصلہ افزائی کرتا اور اس Ú©Û’ لیے دعائے خیر کرتا ہے تو اس سے مریض کا Ø+وصلہ بڑھ جاتا ہے اور نفسیاتی اعتبار سے وہ امراض کا مقابلہ کرنے Ú©Û’ قابل ہو جاتا ہے۔ اØ+ادیث مبارکہ میں بھی مریض Ú©ÛŒ عیادت Ú©ÛŒ بڑی Ø+وصلہ افزائی Ú©ÛŒ گئی ہے۔ اس Ø+والے سے صØ+ÛŒØ+ بخاری Ú©ÛŒ دو اہم Ø+دیث درج ذیل ہے:
    Û”1Û”Ø+ضرت عبداللہؓ بن عباس سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی Ú©ÛŒ عیادت Ú©Ùˆ تشریف Ù„Û’ جاتے تو مریض سے فرماتے: لا بأس طہور إن شاء اللہ ''کوئی فکر Ú©ÛŒ بات نہیں، ان شاء اللہ یہ مرض گناہوں سے پاک کرنے والا ہے‘‘
    Û”2Û”Ø+ضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ فرمایا کہ بھوکے Ú©Ùˆ کھانا کھلاؤ اور مریض Ú©ÛŒ عیادت یعنی مزاج پرسُی کرو اور قیدی Ú©Ùˆ چھڑاؤ۔
    اگر مذکورہ بالا تدابیر پر عمل کر لیاجائے تو انسان Ú©ÛŒ جسمانی، روØ+انی اور نفسیاتی بیماریاں دور ہو سکتی ہیں۔اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تمام مریضوں Ú©Ùˆ شفا یاب فرمائے اورا Ù† Ú©ÛŒ بیماریوں Ú©Ùˆ آسودگی اور عافیت میں تبدیل فرمائے۔ آمین !





  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: امراض سے نجات ۔۔۔۔۔۔ علامہ ابستام الہی ظہیر


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •