Results 1 to 2 of 2

Thread: جھانک کر سو بار اپنے دل میں دیکھا ٹھیک ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 جھانک کر سو بار اپنے دل میں دیکھا ٹھیک ہے


    جھانک کر سو بار اپنے دل میں دیکھا ٹھیک ہے
    اپنی خواہش ٹھیک ہے اپنا ارادہ ٹھیک ہے
    مہربانی آپ کی پوچھا ہے مجھ سے میرا حال
    شُکر ہے اُس ذات کا فی الحال بندہ ٹھیک ہے
    جب گزرتا ہوں تو مجھ سے پوچھتا ہے اک شجر
    میں بھی کہہ دیتا ہوں اُس کو ہر پرندہ ٹھیک ہے
    ٹھیک ہے کیا ایک ہی حالت میں رہنا ہر گھڑی
    روتے رہنا ہر گھڑی، آنسو بہانا ٹھیک ہے!
    دیکھتا ہوں جب بھی دنیا کو تو لگتا ہے مجھے
    اُ س نے جس بھی حال میں جس کو ہے رکھا ٹھیک ہے
    فیصلہ اس کا ہوا ہے اور نہ ہو گا عمر بھر
    دوستو کیا کیا غلط ہے اور کیا کیا ٹھیک ہے
    جس کو کہتے ہیں بُرا اس عہد کے انسان بھی
    شکل و صورت سے تو وہ انسان لگتا ٹھیک ہے
    مدتوں سے ایک ایسے گھر میں میں آباد ہوں
    بام و در جس کے نہ کوئی بھی دریچہ ٹھیک ہے
    آپ کی تقسیم پر راضی ہوں میں اس بار بھی
    آپ نے جتنا دیا ہے مجھ کو حصّہ، ٹھیک ہے
    ٹھیک ہے انداز کیا یوں بات کرنے کا بھلا
    آپ ہی کہیے بھلا یہ سخت لہجہ ٹھیک ہے
    دور کے سر سبز منظر یہ بتاتے ہیں نبیلؔ
    اس کی جانب جانے والا سارا رستا ٹھیک ہے
    نبیل احمد نبیل
    2gvsho3 - جھانک کر سو بار اپنے دل میں دیکھا ٹھیک ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: جھانک کر سو بار اپنے دل میں دیکھا ٹھیک ہے

    2gvsho3 - جھانک کر سو بار اپنے دل میں دیکھا ٹھیک ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •