پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر عرفان محسود کا 38واں گینز ورلڈ ریکارڈ منظور
irfan Mehsood.jpg
پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر عرفان محسود کا 38واں گینیز ورلڈ ریکارڈ منظور ہو گیا ہے۔
سٹار جمپس نے سب سے مشکل ورلڈ ریکارڈ جس میں 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 27 سٹار جمپس کر کے 22 سٹار جمپس کا ورلڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
عرفان محسود دنیا کے پہلے مارشل آرٹسٹ ہے جس نے یہ ریکارڈ توڑا۔ اس سلسلے میں انھیں گینز ورلڈ ریکارڈ والوں کی طرف سے تصدیقی ای میل موصول ہوئی ہے۔
عرفان محسود سب سے زیادہ پش اپس کے ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ انڈیا، امریکا، عراق، برطانیہ، فلیپائن اور اٹلی کے ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔