جہانگیر خان چھٹی بار ورلڈ سکوائش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب
jahangir khan.jpg
پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان کو چھٹی بار ورلڈ سکوائش فیڈریشن کا اعزازی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے انھیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
جہانگیر خان سے متعلق فیصلہ سکواش کے عالمی فیڈریشن کے سالانہ عام اجلاس میں ہوا ہے۔ اجلاس میں ذینا ورلڈ رینج عالمی فیڈریشن کی نئی صدر بن گئیں جبکہ لیبیا اور چلی کو بھی ورلڈ سکواش فیڈریشن کی رکنیت دے دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ جہانگیر خان کی انٹرنیشنل سطح پر موجودگی پاکستان کا اعزاز ہے۔ وہ گزشتہ 12 سال سے اس پوزیشن پر موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر خان نے پاکستان کیلئے شاندار خدمات سرانجام دی ہیں۔ پاکستان کو 6 بار سکواش کا عالمی چیمپئن بنانے والے جہانگیر خان ایک بار پھر اگلے 2 برس کیلئے ذمے داریاں نبھائیں گے۔