Results 1 to 2 of 2

Thread: سرکی خارش سے نجات پائیں ۔۔۔۔ نجف زاہرا تقوی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel سرکی خارش سے نجات پائیں ۔۔۔۔ نجف زاہرا تقوی

    سرکی خارش سے نجات پائیں ۔۔۔۔ نجف زاہرا تقوی

    sar ki kharash.jpg
    جوں جوں موسم سرد ہونے لگتا ہے سر میں خشکی عام ہو جاتی ہے جس کا نتیجہ تکلیف دہ خارش کی شکل میں نکلتا ہے۔اس سے بچنے کے لیے خواتین نت نئے شیمپوز کا استعمال کرتی ہیں اور سوچتی ہیں کہ یوں انہیں ہر وقت کا سر کھجانے سے نجات مل جائے گی۔سر کی خارش میں ایک بہت عام چیزصفائی ہے جس کا مرد و خواتین دونوں کو سامنا ہوتا ہے،عام طورپر بالوں کی صفائی کا زیادہ خیال نہ رکھنا یا جلدی مسائل بھی سر میں خارش کی وجہ ہو سکتے ہیں۔تاہم گھر سے باہر کسی پُرہجوم جگہ پر سر میں خارش کرنا کئی بار شر مندگی کا باعث بھی بن جاتا ہے۔خاص طور پر خشکی اور جوئیں باہر نکلنا تو شرم سے پانی پانی بھی کر سکتا ہے۔تاہم اس تکلیف سے نجات کے چند سادہ اور گھریلو ٹوٹکے بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں جو قارئین کی نذ رہیں۔
    ہیئر ماسک کا استعمال: ہیئر ماسک سر کی مردہ جلد کے چھلکوں کی شکل میں نکلنے اور دیگر تکالیف کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے،اور کوئی بھی فرد اس ماسک کو آسانی سے گھر پر تیار کر سکتا ہے۔ایک کیلا لیں اور اسے شہد کے ساتھ کچل کر پیسٹ نما بنا لیں ،پھر اسے پیاز کے عرق کے ساتھ مکس کر لیں اور اس پیسٹ کو سر پر لگا کر چھوڑ دیں۔ ماسک کو بیس منٹ تک سر پر لگا رہنے دیں اور بعد میں کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔
    گرم تیل کا استعمال: بالوں اور خاص طور پر خشک بالوں کے لیے ایک بہترین ٹوٹکا گرم تیل ہوتا ہے جو بالوں کی نمی کو بحال کر کے جلد پر خشکی کے احسا س کو کم کرتا ہے۔استعمال کے لیے تھوڑا سا زیتون کا تیل لیں اور کچھ دیر تک گرم کر کے اس میں شہد کی کچھ بوندیں شامل کریں اور پھر اپنے بالوں پر لگا کر چند منٹ انگلیوں سے مالش کریں۔اس کے بعد بالوں کو باندھ کر تھوڑی دیر تیل لگا رہنے دیں اور کچھ دیر بعد شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔
    لیموں کے تازہ عرق کا استعمال: لیموں ایک کار آمد سبزی ہے جو خارش زدہ سر کو سکون پہنچانے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔اس کے لیے آپ کو لیموں کے ساتھ کسی اضافی چیز کی ضرورت نہیں بس لیموں کا تازہ عرق سر پر لگائیں اور کچھ دیر تک لگا رہنے دیں۔جب وہ خشک ہونے لگے تو کچھ دیر بعد شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔
    ایلو ویرا کا استعمال: ایلو ویرا جلد اور سر کے لیے اپنی فائدہ مند خوبیوں کے باعث جانا جاتا ہے۔استعمال کے لیے ایلو ویرا جیل کو سر پر لگائیں اور کچھ دیر بعد شیمپو سے سر دھو لیں۔یہ سر کی خشکی دور کرنے کے ساتھ بالوں کو نرم و ملائم بنانے میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔


    2gvsho3 - سرکی خارش سے نجات پائیں ۔۔۔۔ نجف زاہرا تقوی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: سرکی خارش سے نجات پائیں ۔۔۔۔ نجف زاہرا تقوی

    2gvsho3 - سرکی خارش سے نجات پائیں ۔۔۔۔ نجف زاہرا تقوی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •