دنیائے کرکٹ کے چند دلچسپ حقائق ۔۔۔۔۔ سلمان بخش

Dinya-e-Cricket Ke Dilchasp Haqaiq.jpg
پہلی گیند پر چھکا لگانے میں 37برس لگے


کرکٹ میں 11کا ہندسہ: ٹی وی سکرین پر ایک حیرت انگیز حقیقت آج بھی محفوظ ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کیپ ٹائون کے کرکٹ گرائونڈ ایک دوسرے کو ہرانے کے لیے اپنے فاسٹ بائولرز کو میدان میں اتارچکے تھے ۔ تاریخ 11/11/11 تھی ۔ یہ گیند 11بج کر 11منٹ پر کرائی گئی ۔ جنوبی افریقہ نے 110رنز بنائے تھے اور اسے کامیابی کے لئے 111رنز درکار تھے ۔
پوری ٹیموں کوپویلین میں بھیجنے والے دو بائولرز:کرکٹ کا ایک شوقین رچرڈ اسٹوک 10برس کے تھے جب انہوں نے 1956ء میں دیکھا کہ جیم لیکر (Jim Laker) نے اولڈ ٹریفوڈ ٹیسٹ میں پوری آسٹریلوی ٹیم کوآئوٹ کر دیا ہے ۔ اس واقعے کے پانچ عشرے بعد 1999ء میں یہی رچرڈ سٹوک بھارت میں تھا۔ جب انہوں نے ''بھارت بمقابلہ پاکستان ‘‘ ٹیسٹ میچ میں کمبلی کو ایک اننگز میں 10وکٹیں لیتے دیکھا۔ پوری ٹیم اس اکیلے بائولر نے آئوٹ کی۔ان دونوں میچوں کے عینی شاہد رچرڈ سٹوک نے اپنی گیند پر ان دونوں میچوں کی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے آٹو گراف بھی لئے تھے۔
شاہد آفریدی : 4اکتوبر 1996ء میں شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کیخلاف نیروبی بھیجی جانے والی پاکستان ٹیم کا حصہ تھے ۔ وقار یونس نے انہیں ایک بیٹ تھماتے ہوئے کہاتھا کہ ''مسٹر ینگ شاہد آفریدی! یہ ہے سچن ٹنڈولکر کا بیٹ... اس بلے سے انہوں نے سری لنکا کیخلاف 11چھکے مارے ، 6بائوڈری کو پار کر گئے۔ایک تبصرہ نگارنے ازاراہ مذاق کہا تھا '' شاہد آفریدی کے خیال میں چھکے اور چوکے لگانے کے لیے سچن ٹنڈولکر کے بیٹ میں کوئی جادو چھپا ہوا تھا ‘‘۔ اس وقت ون ڈے انٹرنیشنل کی تیز ترین 37 گیندوں پر مکمل کی تھی۔ یہ ریکارڈ 18برس تک ان کے نام رہا۔بعدازاں کورے اینڈرسن نے 36گیندوں پر سنچری مکمل کر کے توڑا ۔ جنوبی افریقہ کے ڈی ویلیئر ز نے 31گیندوں پر سنچری مکمل کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
پہلی گیند پر چھکا مارنے میں کامیابی :کرس گیل وہ واحد کھلاڑی ہے جس نے بنگلہ دیش کے خلاف میر پور میں نومبر 2012ء میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پہلی گیند پر چھکا مارا ورنہ 37سال تک پہلی گیند پر چھکا مارنے میں ہر بیٹسمین ناکام رہا تھا۔ ریکارڈ قائم کر نے میں بنگلہ دیش کے سوہا گ غازی ان معاون بنے تھے اسی کی پہلی گیند پر وہ بنگلہ دیش کیخلاف چھکا مارنے میں کامیاب ہوئے۔
ونود کمبلی اور سچن ٹنڈولکر کی دوستی:کرکٹر کے شائقین ونود کمبلی اورسچن ٹنڈولکر کی دوستی سے واقف ہیں ۔ دونوں بچپن سے ہی ہاتھوں میں ہاتھ دے کر کرکٹ کی تربیت حاصل کرتے رہے ہیں ، طویل عرصہ تک اکٹھے میچز کھیلے ، ان کا ٹیسٹ ریٹ بھی ایک جیسا ہے۔ ونود کمبلی کا 17 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی رن ریٹ 54.40اور سچن ٹنڈولکر کا 53.78ہے
جب عمران خان نے پہلی بال پر گواسکر کی وکٹ لی : آج تک بہترین کھلاڑیوں کی صف میں شامل کوئی کھلاڑی تین مرتبہ پہلی گیند پر آئوٹ نہیں ہوا۔یہ ریکارڈ سنیل گواسکر کے نام ہے!بھارتی ٹیم کا یہ سابق کپتان جب بھی میدان کرکٹ میں اترتا تو شائقین کو پتہ ہوتا تھا کہ اب اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ لیکن جہاں بہترین رنز کے ریکارڈز اس کھلاڑی کے نام ہیں وہیں پہلی گیند پر تین مرتبہ آئوٹ ہونے والا بھی وہ اکیلا اہم کھلاڑی ہے ۔ پہلی مرتبہ جیف آرنلڈ نے 1974ء میں،دوسری بار کلکتہ میں 1984ء میں میلکم مارشل نے اور تیسری مرتبہ عمران خان نے اسے 1987ء میں پہلی گیند پر پویلین میں واپس بھیجا۔ حالانکہ وہ جے پور کی ہوم گرائونڈ پر کھیل رہا تھا۔
دو مختلف کھیلوں کاکپتان :بیک وقت دو اہم کھیلوں کے اہم کھلاڑی ہونے کی وجہ سے کینیا کی او ڈی آئی ٹیم کے سابق کپتان آصف یوسف کریم (تاریخ پیدائش 15دسمبر 1963)کاشمار'' دودھاری تلوار‘‘ میں ہوتا ہے۔وہ ایک طرف تو اپنے ملک کینیا کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں حصہ لیتے رہے ، دوسری طرف انہوں نے ڈیوس کپ ٹینس میں بھی حصہ لیا۔وہ کینیا کی موجودہ کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان عرفان علی کریم کے والد ہیں۔انہوں نے 1988ء میں مصر میں کھیلے جانے والے ڈیوس کپ میں بھی کینئن ٹیم کی قیادت کی ۔
کرکٹر کے پروفیسرز:ہم اپنے ''پروفیسر‘‘ صاحب اور دوسرے بعض کھلاڑیوں کھلاڑی کی عمروں کو نشانہ بناتے ہوئے نہیں تھکتے تھے۔ شاید بہت سے لوگوں کو معلوم ہو ، ویلفرڈ روڈز(Welfred Rodes) (29اکتوبر 1877ء تا8جولائی 1973)1930تک ٹیسٹ میچز کھیلتے رہے۔ جبکہ ایلن باڈر مسلسل 153ٹیسٹ میچوں میں کھیلے۔ کم ہی کھلاڑیوں نے مسلسل 153میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔کئی دیگر کھلاڑی بھی لمبی عمر تک کھیلتے رہے۔
۔45کا ہندسہ:آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 2مرتبہ 45،45رنز سے شکست دی۔پہلے میلبورن کی کرکٹ گرائونڈ پر 1877ء میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں اسے 45رنز سے ہرا دیا ۔ ٹھیک سو سال بعد اسی کرکٹ گرائونڈ پر برطانوی کرکٹ ٹیم کو 45رنز سے شکست دے کر یہ دلچسپ ریکارڈ قائم کیا۔