بھول
آفس سے نکلتے وقت یاد آیاکہ کار کی چابی دفتر میں بھول آئی ہوں۔ واپس جا کر دیکھا توچابی غائب تھی۔ پرس چھان مارا، چابیاں ندارد۔ اف گاڑی کی چابیاں کہاں رہ گئیں؟۔ بھاگم بھاگ پارکنگ میں پہنچی تو گاڑی غائب ۔ پولیس کو فون کر کے نمبر بتایا اور اعتراف کیا کہ چابیاں گاڑی میں رہ گئی تھیں۔میاں کو مشکل سے کال کی اور بتایا کہ کار چوری ہو گئی ہے۔
میاں صاحب بولے ،بے وقوف ،تمہیں یاد نہیں ؟۔۔صبح تمہیں دفتر میں نے ہی تو ڈراپ کیا تھا!
بیوی : مجھے پھر دفتر آکر پک کر لیں ۔
شوہر :لے تو جائوں گا لیکن پہلے پولیس کو یقین دلا دوں کہ تمہاری کار میں نے چوری نہیں کی۔