Results 1 to 3 of 3

Thread: ٹکٹ …؟ ٹکٹ ؟ ٹکٹ ؟

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Lol ٹکٹ …؟ ٹکٹ ؟ ٹکٹ ؟


    ٹکٹ …؟ ٹکٹ ؟ ٹکٹ ؟
    ٹکٹ چیکر نے ہمارے پاس بیٹھے مسافروں کے ٹکٹ چیک کرنے کے بعد ،ہم دونوں سے بھی ٹکٹ مانگے۔ اس پر رضوان نے بہت اعتماد سے کہا۔
    ’’جی ہم لوگ ØŒ ایم۔ اے رضوی صاØ+ب Ú©Û’ بھائی ہیں ‘‘
    کون ایم۔اے۔ رضوی ؟۔ جو ریلوے میں ٹی سی ہیں ؟
    جی جی ۔ رضوان نے جلدی سے ہاں میں ہاں ملائی۔
    ’’آئی سی ! تو آپ دونوں ایم۔ اے رضوی Ú©Û’ بھائی ہیں۔ بڑی خوشی ہوئی آپ دونوں سے مل کر۔ اب آپ برائے مہربانی اپنے Ù¹Ú©Ù¹ دکھانے Ú©ÛŒ زØ+مت کیجئے۔ اگلا اسٹیشن آنے والا ہے اور مجھے دوسرا ڈبہ بھی چیک کرنا ہے۔ Ù¹ÛŒ Ù¹ÛŒ Ù†Û’ سخت لہجے میں کہا۔
    "ارے آپ تو مذاق کرنے لگے۔ـ‘‘ رضوان نے سنجیدگی سے کہا۔
    "جی نہیں جناب ، مذاق کرنے کے لئے سرکار تنخواہ نہیں دیتی ہے۔ میرا وقت برباد مت کیجئے۔ ذرا جلدی کیجئے۔ ٹکٹ دکھائیے۔ "
    ٹی سی کا لہجہ ایک دم سخت ہوگیا۔
    اب تو رضوان گھبرایا۔ اس نے یقین دلانے کی کوشش کی ۔
    ـمیں سچ کہتا ہوں۔ ہم دونوںرضوی صاØ+ب Ú©Û’ کزن بھائی ہیں۔
    ــ’’وہ تو میں بہت دیر پہلے سن چکا ہوں‘‘۔ ٹی سی نے اپنی جیب سے رسید بک نکالتے ہوئے کہا۔
    ’’آپ دونوں کو کرائے کے علاوہ جرمانہ بھی دینا پڑے گا۔ بولئے کہاں تک جانا ہے؟
    ٹی سی نے رسید پر قلم چلاتے ہوئے دریافت کیا۔
    ’’دلی!‘‘
    رضوان نے بڑی بے دلی سے کہا اور میں نے خاموشی سے پیسے ادا کر دئیے اور رسید رضوان کی قمیص کی جیب میں ڈال دی ۔
    " میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ٹکٹ لے لو لیکن تم پر تو نقشے بازی سوار رہتی ہے ۔کرایہ سے زیا دہ پیسے دینے پڑے۔ جو اتنے آدمیوں کے سامنے
    بے عزتی ہوئی، وہ الگ ! "۔
    میں غصہ میں بڑبرانے لگا۔ رضوان بھی غصہ سے بھرا بیٹھا تھا۔وہ ایک دم پھٹ پڑا۔
    اب بھلا میں اس Ú©Û’ لئے کیا کروں؟۔ یہ تو اتفاق ہے۔ ورنہ میںہمیشہ رضوی صاØ+ب کا نام بتاکر Ù†Ú©Ù„ جاتا ہوں۔ لگتا ہے یہ اس لائن پر نیا نیا آیا ہے!Û”
    ’’یہ رضوی صاØ+ب کون ہیں۔؟ اُن Ú©Ùˆ تم کیسے جانتے ہو؟‘‘۔
    میں Ù†Û’ اس Ú©ÛŒ بات کاٹتے ہوئے رضوی صاØ+ب Ú©Û’ بارے میں جاننا چاہا۔
    وہ میرے ایک دوست Ú©Û’ بڑے بھائی ہیں۔ میں Ù†Û’ آج تک ان Ú©ÛŒ Ø´Ú©Ù„ نہیں دیکھی Û” صرف نام سے واقف ہوں۔ ذرا اِن صاØ+ب کا نام تو دیکھوں تاکہ رضوی صاØ+ب سے مل کر اسکی شکایت کر سکوں ! Û”
    رضوان نے تلملاتے ہوئے اپنی قمیص کی جیب سے رسید نکال کر ٹی سی کا نام جاننے کے لئے اس کے دستخط پڑھنے کی کوشش کی ۔
    اور وہ رسید Ú©Ùˆ آنکھیں پھاڑتے ہوئے، بڑی Ø+یرت سے دیکھتا رہ گیا کیوں کہ رسید پر دستخط Ú© طور پر لکھا تھا۔
    ایم۔اے ۔رضوی
    2gvsho3 - ٹکٹ …؟  ٹکٹ ؟   ٹکٹ  ؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ٹکٹ …؟ ٹکٹ ؟ ٹکٹ ؟

    2gvsho3 - ٹکٹ …؟  ٹکٹ ؟   ٹکٹ  ؟

  3. #3
    Join Date
    Jan 2023
    Location
    Saudi Arabia
    Posts
    565
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    2

    Default Re: ٹکٹ …؟ ٹکٹ ؟ ٹکٹ ؟

    Wonderful

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •