Results 1 to 2 of 2

Thread: نعش اس عاشق ناشاد کی اٹھوانے دو

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 نعش اس عاشق ناشاد کی اٹھوانے دو


    نعش اس عاشق ناشاد کی اٹھوانے دو
    اب اسے زیر زمیں چین سے سو جانے دو

    دل بہل جائے تو تنہائی کی کلفت بھی مٹے
    شب فرقت کی بلاؤں کو تو آ جانے دو

    سینکڑوں گوہر نایاب تو پیدا ہوں گے
    چند جھالے مری آنکھوں سے برس جانے دو

    بے کفن پھینک ہی دینا مرے لاشہ کو مگر
    Ú©ÙˆÚ†Û‚ پاک میں Ù…Ø+بوب Ú©Û’ مر جانے دو

    لیے بیٹھا ہوں بیابان میں پہلو خالی
    کیا ملائے ہیں جنوں تو نے یہ ویرانے دو

    Ù…Û’ Ú©ÛŒ Ø+اجت نہ کبھی مجھ Ú©Ùˆ رہی اے ساقی
    خوں سے لبریز ہیں ان آنکھوں کے پیمانے دو

    شمع رو جاں بھی ہوئی دل بھی ہوا تجھ پہ فدا
    جل گئے عشق کے ہاتھوں سے یہ پروانے دو

    ساتھ میرے دل ناشاد ہے تنہا میں نہیں
    آئے ہیں در پہ شہہ دیں ترے دیوانے دو

    ساتھ اس زلف کے الجھے نہ ہماری قسمت
    اب اسے تم دل صد چاک سے سلجھانے دو

    ہوگا پر نور سیہ خانہ ہمارے دل کا
    اس میں تم غوث خدا کو ذرا آ جانے دو

    رہ چکا دیر و کلیسا میں بہت مدت تک
    اے جنوں سوئے Ø+رم اب تو مجھے جانے دو

    ان کے فقروں میں نہ آئیں گے یہ سچے عاشق
    واعظ آئے ہیں جو سمجھانے تو سمجھانے دو

    فخر ہے ناز ہے اس پر تو جمیلہؔ مجھ کو
    تم سگ کوئے جمالی مجھے کہلانے دو
    جمیلہ خدا بخش



    2gvsho3 - نعش اس عاشق ناشاد کی اٹھوانے دو

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: نعش اس عاشق ناشاد کی اٹھوانے دو

    2gvsho3 - نعش اس عاشق ناشاد کی اٹھوانے دو

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •