Results 1 to 2 of 2

Thread: پارٹی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کا الزام مسترد کرد

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic پارٹی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کا الزام مسترد کرد

    پارٹی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کا الزام مسترد کردیا

    ecp.jpg
    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی پر جانبداری کا الزام بے بنیاد ہے، کمیٹی کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔

    تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کا اجلاس ڈی جی لاء محمد ارشد کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کمیٹی پر جانبداری کا الزام لگایا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی دباؤ کا شکار ہے۔

    پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کو تمام شواہد اور ٹرانزیکشنز کے ثبوت دے دیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اکبر ایس بابر کی جانب سے سکروٹنی کمیٹی پر جانبداری کا الزام حقیقت کے برعکس ہے۔ سکروٹنی کمیٹی اپنے ٹی او آرز کے مطابق کام کر رہی ہے۔

    اجلاس میں فریقین وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع جوابات پر بحث ہوئی۔ اکبر ایس بابر اور ان کے وکیل نے بار بار سکروٹنی کے کام میں مداخلت اور دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔

    لیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے مطابق الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کرائے گی اور کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔




    2gvsho3 - پارٹی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کا الزام مسترد کرد

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: پارٹی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کا الزام مسترد

    2gvsho3 - پارٹی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کا الزام مسترد کرد

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •