حلیم دلیا

اجزاء: دلیا ایک پائو،مونگ کی دال ایک پائو،بون لیس چکن 1/2کلو،ٹماٹر ایک پائو،پیاز ایک عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،پسی لال مرچ 1-1/2 چائے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ، باریک کٹی ہری مرچ چار عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی،تیل1/2 کپ، حلیم مصالحہ دو کھانے کے چمچ
ترکیب: دلیا اور مونگ کی دال کو دو گھنٹے پہلے بھگو دیں۔اب ان میں دو گلاس پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔جب وہ گل جائے تو چولہا بند کر دیں،پھر تیل گرم کر کے اس میں پیاز برائون کر لیں۔اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ اور بون لیس چکن شامل کر کے پانچ منٹ ڈھک کر پکا لیں۔اب ٹماٹر،زیرہ،پسی لال مرچ،ہلدی اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں،پھر اس میں حلیم مصالحہ اور اُبلا ہوا دلیا شامل کر کے دس منٹ دَم پر رکھیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور باریک کٹی ہری مرچ ڈال کر سرو کریں۔