نوکیا کمپنی نے اپنا 5 جی موبائل فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا
Nokia 5G.jpg
ہیلسنکی: (ویب ڈیسک) فن لینڈ کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا نے پاکستانی صارفین کیلئے اپنا پہلا فائیو جی موبائل فون فروخت کیلئے پیش کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ نوکیا نے اپنا موبائل فون 8.3 فائیو جی گزشتہ سال 2020ء میں متعارف کرایا گیا تھا، جسے اب پاکستان میں بھی صارفین کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔
نوکیا کے نئے فائیو جی فون میںچھ اعشاریہ اکیاسی کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔ 24 میگا پکسل کیمرے کی سہولت سے آراستہ اس فون میں ایسی چپ دی گئی ہے جو sdr کو hdr میں بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس فائیو جی موبائل فون میں 765 جی پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ اسے ایس ڈی کارڈ سے مزید اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے موبائل فون کی بیٹری کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ اسے دو دن تک بغیر چارجنگ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فون کو جلد اینڈرائیڈ 11 میں اپ گریڈ کرنے کی بھی بات کی گئی ہے۔
اس فون کی پچھلی طرف 4 کیمرے دیئے گئے ہیں۔ اس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔