Results 1 to 4 of 4

Thread: ’’گولڈن دوست‘‘

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel ’’گولڈن دوست‘‘

    ’’گولڈن دوست‘‘

    Golden Dost.jpg
    میرے تعلقات میں 2 طرØ+ Ú©Û’ لوگ ہیں ایک Ú©Ùˆ میں کالا دوست کہتا ہوں ایک Ú©Ùˆ سفید مگر مجھے گولڈن دوست اچھے لگتے ہیں۔ہوا یوں کہ ایک دن ایک استاد Ù†Û’ دیوار پر ایک بڑا سا سفید کاغذ چسپاں کیا اور کارڈ Ú©Û’ درمیان میں مارکر Ú©Û’ ساتھ ایک نقطہ ڈالا، پھر طلباء Ú©ÛŒ طرف سے پوچھا '' آپ Ú©Ùˆ کیا نظر آ رہا ہے؟‘‘ سب Ù†Û’ ہی یک زبان ہو کر کہا:''ایک سیاہ نقطہ‘‘اس استاد Ù†Û’ تعجب کا اظہار کرتے ہوئے سب سے پوچھا:''کمال کرتے ہو ! اتنا بڑا سفید کاغذ اپنی Ú†Ù…Ú© اور پوری آب Ùˆ تاب Ú©Û’ ساتھ تمہاری نظروں سے اوجھل ہے، مگر ایک مہین سا سیاہ نقطہ تمہیں صاف دکھائی دے رہا ہے؟‘‘
    جی ہاں، لوگ تو بس ایسا ہی کمال کرتے ہیں، آپ کی ساری زندگی کی اچھائیوں پر آپ کی کوتاہی یا کمی کا ایک سیاہ نقطہ ان کو زیادہ صاف دکھائی دیتا ہے۔ اچھا تعلق بھی اللہ کی نعمت ہے اچھا تعلق وہ نہیں ہے جو آپ کی تعریف ہی کرتا رہے نا ہی برا تعلق وہ ہے جو آپ کے عیب آپ کو بتائے بلکہ اچھا وہ ہے جو آپ کی تعریف بھی کرے اور عیب بھی بتائے مگر موقع مناسبت کے مطابق۔۔۔۔جی ہاں میرے وہ دوست جو میری تعریف ہی کرتے ہیں وہ میرے سفید دوست ہیں اور جو ہر وقت تنقید اور عیب جوئی میں لگے رہتے ہیں وہ میرے کالے دوست ہیں۔۔۔۔۔اور مجھے اچھے لگتے ہیں گولڈن دوست ۔
    گولڈن دوست تعریف بھی کرتے ہیں اور عیب بھی بتاتے ہیں۔ شیخ سعدی Ø’ کہتے ہیں'' دوست وہ ہے جو نصیØ+ت تنہائی میں کرے اور تعریف ہجوم میں ۔‘‘ بعض لوگ مزاØ+ Ú©Û’ نام پر اپنے دوستوں Ú©Û’ عیب بولتے ہیں یہ دراصل کالے دوست ہوتے ہیں اور یہ مزاØ+ نہیں مذاق کر رہے ہوتے ہیں جس سے دوست Ú©Û’ وقار اور عزت پر Ø+رف آتا ہے۔ کالے دوست مخلص بھی ہوتے ہیں مگر زیادہ تر منافق ہوتے ہیں کیونکہ اخلاص تو یہ ہے کہ عیب تنہائی میں بتائو مگر جب عیبوں کا ذکر Ù…Ø+فل میں ہو چاہے اس Ú©ÛŒ کوئی بھی صورت ہو یہ کالے پن Ú©ÛŒ علامت ہے ۔دراصل ہم جس معاشرے کا Ø+صہ ہیں وہاں تربیت Ú©ÛŒ بہت Ú©Ù…ÛŒ ہے ۔میں Ù†Û’ سنا دیکھا ہے کہ بہت سے تعلقات اور Ù…Ø+بتیں فلمی دنیا Ú©ÛŒ طرØ+ ہیں جیسا کہ آج Ú©Ù„ دوستی میں کہا جاتا ہے ہم دوست ہیں اور دوستی میں NoØŒ Thanks ...No sorry ...یہ ایک فلمی ڈائیلاگ ہے جبکہ دوست کا Ø+Ù‚ اس پر سب سے زیادہ ہے کہ اچھائی پر اس کا شکریہ ادا کیا جائے اور غلطی پر معذرت Ú©ÛŒ جائے ۔یہ 2 چیزیں Ø+سین تعلق Ú©Û’ لیے کھاد اور پانی Ú©ÛŒ Ø+یثیت رکھتی ہیں Û”
    گولڈن تعلق میں اس چیز کا زیادہ خیال رکھا جائے اور اس پر عمل کرنے سے'' گولڈن دوست‘‘ جلدی بنتے ہیں۔میری بات یاد رکھیئے گا جسے شکریہ کہنا نہیں آتا اس Ú©Û’ دوست بہت Ú©Ù… ہوتے ہیں۔ تعلق تو بہت ہوتے ہیں مگر جن پر لفظ دوست صادق آتا ہے وہ بہت Ú©Ù… ہوتے ہیں اور جن Ú©Ùˆ'' سوری‘‘ کہنا نہیں آتا انکے جنازے میں لوگ بہت Ú©Ù… ہوتے ہیں کیونکہ جنازہ فرض کفایہ ہے ایسے شخص کیلئے لوگ کیوں وقت نکالیں جس Ù†Û’ ساری زندگی لوگوں Ú©Ùˆ تکلیف دی ہو۔ اپنے اردگرد ایسے دوست جمع کریں جنکے آپ قدر دان ہوں اور وہ بھی آپکے قدر دان ہوں۔ مطلب'' گولڈن دوست‘‘۔سفید اور کالے دوست کہیں بھی مل سکتے ہیں .وہ عزت جو اپنے مطلب کیلئے دی جائے عزت نہیں منافقت ہوا کرتی ہے۔باقی رہی بات لوگوں Ú©ÛŒ زبان Ú©ÛŒ تو Ú©Ú†Ú¾ Ø+قیقت ہوتا ہے Ú©Ú†Ú¾ افسانہ ۔ان کالے نقطوں Ú©Ùˆ آپ ختم کر سکتے ہیں اپنے سفید کردار Ú©ÛŒ چادر سے۔ اب رہا سوال یہ کہ کردار کا اُجلا لباس کیسے پہنا جائے تو یہ ان نصیØ+ت اور باتوں پر عمل کرنے سے ملتا ہے جو والدین اور اساتذہ کہتے ہیں۔انہوں Ù†Û’ زمانہ پڑھا ہوتا ہے، ان Ú©Û’ Ø+روف الفاظ Ú©ÛŒ دھنک نہیں بلکہ رØ+مت Ú©Û’ وہ قطرے ہوتے ہیں جو اپنے پیاروں پر برستے ہیں اگر ان Ú©Ùˆ جذب کر لیا تو یقین مانیے آپ اُجلے کردار اور سیرت سے متصف ہو Úº Ú¯Û’Û” میری آنکھ میں آنسو آ جاتے ہیں جب آج کا بچہ کہتا ہے امی ابو تو ان Ù¾Ú‘Ú¾ ہیں۔
    او ظالمو: نئی تہذیب Ú©Û’ پرورش کردہ بچو، یاد رکھنا، ماں باپ کبھی ان Ù¾Ú‘Ú¾ نہیں ہوتے، تم دنیا Ú©ÛŒ بڑی سے بڑی یونیورسٹی سے Ù¾Ú‘Ú¾ آئو ادب کا سبق،اØ+ترام ØŒ Ù…Ø+بت Ú©ÛŒ نوٹ بک، آسانیاں اور Ù…Ø+بتیں بانٹنے والا نصاب انہی Ú©ÛŒ درگاہ پہ پڑھایا جاتا ہے۔وہ زمانے Ú©ÛŒ Ø+قیقت جانتے ہیں انہیں معلوم ہے زمانہ کیا ہے اور اس میں کیسے رہنا ہے ۔اُجلا لباس پہنیں، اُجلا کردار رکھیں، اُجلے دوست بنائیں ØŒ اچھوں Ú©ÛŒ قدر کریں،نعمت کا شکریہ ادا کریں۔انشاء اللہ آپ Ú©Û’ کردار پر کوئی داغ نہ ہو گا۔پہلے خود'' گولڈن دوست بنئے‘‘، اللہ آپ Ú©Ùˆ آپ Ú©ÛŒ قیمت والے اور معیار Ú©Û’ دوست دے گا۔ اصلاØ+ کا سفر اپنی ذات سے شروع کریں۔ ہمارے معاشرے میں اچھے دوست Ú©ÛŒ تلاش کرنے والوں Ú©ÛŒ تعداد کافی ہے البتہ اچھا دوست بننے والوں Ú©ÛŒ خاصی Ú©Ù…ÛŒ ہے۔


    2gvsho3 - ’’گولڈن دوست‘‘

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ’’گولڈن دوست‘‘

    2gvsho3 - ’’گولڈن دوست‘‘

  3. #3
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    Islamabad
    Age
    35
    Posts
    3,603
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    248 Thread(s)
    Rep Power
    21474855

    Default Re: ’’گولڈن دوست‘‘

    Zabardast
    **HAPPY RAMZAN KAREEM**



  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ’’گولڈن دوست‘‘

    Quote Originally Posted by LUCKY ZEE View Post
    Zabardast
    شکریہ
    2gvsho3 - ’’گولڈن دوست‘‘

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •