واٹس ایپ چیٹ ہسٹری ٹیلی گرام میں منتقل کرنا ممکن
whhatsApp.jpg
لاہور: (ویب ڈیسک) میسنجر ایپ ٹیلی گرام نے واٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری کو منتقل کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جسے صارفین پسند کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ کی مبینہ پرائیوسی پالیسی کی وجہ سے ٹیلی گرام کے صارفین کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ٹیلی گرام کی جانب سے یہ نیا فیچر پیش کیا گیا ہے۔
اس نئے فیچر کو ٹیلی گرام کے ورژن 7.4.0 میں متعارف کرایا گیا ہے۔ صارفین جعلی چینیلز اور گروپس کو رپورٹ بھی کرسکیں گے جبکہ ٹاک بیک اور وائس اوور کے فیچرز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے انیمیشنز اور خوش آمدیدی اسٹیکرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
وائس چیٹس میں اب والیول لیول ایڈجسٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ میوزک پلے بیک کو فاسٹ فارورڈ اور ریوائنڈ بھی بلٹ ان آڈیو پلیئر کا حصہ بنایا گیا ہے۔