Results 1 to 2 of 2

Thread: آنکھیں ترس گئی ہیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 آنکھیں ترس گئی ہیں


    آنکھیں ترس گئی ہیں

    اس گھر میں یا اس گھر میں
    تو کہیں نہیں ہے
    دروازے بجتے ہیں
    خالی کمرے
    تیری باتوں کی مہکار سے بھر جاتے ہیں
    دیواروں میں
    تیری سانسیں سوئی ہیں
    میں جاگ رہا ہوں
    کانوں میں
    کوئی گونج سی چکراتی پھرتی ہے
    بھولے بسرے گیتوں کی
    چاندنی رات میں کھلتے ہوئے
    پھولوں کی دمک ہے، یہیں کہیں
    تیرے خواب
    مری بے سایہ زندگی پر
    بادل کی صورت جھکے ہوئے ہیں
    یاد کے دشت میں
    آنکھیں کانٹے چنتی ہیں
    میرے ہاتھ
    ترے ہاتھوں کی ٹھنڈک میں
    ڈوبے رہتے ہیں
    آخر۔۔۔ تیری مٹی سے مل جانے تک
    کتنے پل
    کتنی صدیاں ہیں
    اس سرحد سے
    اس سرحد تک
    کتنی مسافت اور پڑی ہے
    ان رستوں میں
    کتنی بارشیں برس گئی ہیں
    آنکھیں مری
    تیری راتوں کو ترس گئی ہیں
    ابرار احمد



    2gvsho3 - آنکھیں ترس گئی ہیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: آنکھیں ترس گئی ہیں

    2gvsho3 - آنکھیں ترس گئی ہیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •