Results 1 to 2 of 2

Thread: تری دنیا کے نقشے میں

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 تری دنیا کے نقشے میں


    تری دنیا کے نقشے میں

    تری دنیا میں جنگل ہیں
    ہرے باغات ہیں
    اور دور تک پھیلے بیاباں ہیں
    کہیں پر بستیاں ہیں
    روشنی کے منطقے ہیں
    پہاڑوں پر اترتے بادلوں میں
    رقص کرتا ہے سمندر چار سو
    اسی انبوہ کا Ø+صہ نہیں ہوں میں
    کہاں ہوں میں
    میں تیرے لمس سے اک آگ بن کر پھیلنا
    تسخیر کی صورت بپھرنا چاہتا تھا
    اور اترا ہوں
    کسی بے مہر سناٹے کے میداں میں
    ہزیمت کی دہکتی ریت پر
    بکھرا پڑا ہوں شام کی صورت
    میں جینا چاہتا تھا تیری دنیا میں
    ترے ہونٹوں پہ کھلتے نام کی صورت
    کہیں دشنام کی صورت
    کہیں آرام کی صورت
    میں آنسو تھا
    ترے چہرے پہ آ کر پھول دھرتا تھا
    ترے دکھ پر
    گرا کرتا تھا قدموں میں
    اے چشم تر کہاں ہوں میں
    اندھیرے سے بھری آنکھوں میں
    چلتی ہے ہوا ہر سو
    اور اڑتے جا رہے ہیں راستے اس میں
    زمانوں کے کناروں سے
    ابد کے سرد خانوں تک
    ہوا چلتی ہے ہر سو
    اور اس کی ہم رہی میں
    دو قدم چلتا نہیں ہوں میں
    ہجوم روز و شب میں
    کس جگہ سہما ہوا ہوں میں
    کہاں ہوں میں
    تری دنیا کے نقشے میں
    کہاں ہوں میں
    ابرار اØ+مد



    2gvsho3 - تری دنیا کے نقشے میں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: تری دنیا کے نقشے میں

    2gvsho3 - تری دنیا کے نقشے میں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •