ٹیلی گرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ
Telegram.jpg
کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) میسجنگ ایپ ٹیلی گرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔ اس نے ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جنوری 2021ء میں تقریباً 6 کروڑ سے زائد مرتبہ ٹیلی گرام کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ اس سلسلے میں بھارت کا پہلا انڈونیشیا کا دوسرا نمبر رہا جہاں ٹیلی گرام کو سب سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔
گوگل پلے اسٹور میں ٹیلی گرام کے بعد دوسرے نمبر پر سگنل، پھر ٹک ٹاک، ایم ایکس ٹاک ٹک اور فیس بک سرفہرست 5 ایپس ثابت ہوئیں۔