اسمارٹ فونز کی شعاعیں اندھے پن کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، تحقیق

due to smart fone.jpg
ماہرین نے اسمارٹ فونز سے نکلنے والی شعاعوں کو آنکھوں کےلیے توقعات سے زیادہ تباہ کن قرار دے دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فونز سے نکلنے والی شعاعوں سے متعلق تحقیق امریکا کی ٹولیڈو یونیورسٹی میں کی گئی، جس میں انکشاف ہوا کہ یہ شعاعیں آنکھوں کے قرنیے میں جذب ہوکر زہریلے مادے کو جنم دیتا ہے جو خلیات کو نقصان پہنچاتا ہےماہرین کا کہنا ہے کہ اس نقصان کی وجہ سے بلائنڈ اسپاٹس بنتے ہیں پٹھوں میں تنزلی کی علامت ہوتے ہیں بینائی سے محروم ہونے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں اور اگر اسمارٹ دیوائسز کا استعمال اندھیرے میں کیا جائے تو خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔