شیزوان فش
اجزاء: فش فلے حسبِ ضرورت،کارن فلور1-1/2کپ،ٹو میٹو کیچپ دو کپ،سرکہ1/2کپ،چینی تین کھانے کے چمچ،تیل تلنے کے لیے،چلی آئل چار کھانے کے چمچ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،ہری پیاز گارنش کے لیے،نمک ایک چٹکی
ترکیب: فش فلے کو خشک کر لیں۔اب اس میں نمک اور کارن فلور میں کوٹ کر کے تیل میں فرائی کر لیں،پھر اس میں چلی آئل اور لہسن شامل کر کے اِسٹر کریں۔اس کے بعد اس میں ٹومیٹو کیچپ ڈال دیں۔اب سرکہ اور چینی شامل کر کے مکس کر لیں اور فرائی کی ہوئی مچھلی میں شامل کر کے ہری پیاز کے ساتھ سرو کریں۔