لوبیا پھلی اور آلو سبزی
اجزاء: آلو1/2کلو،لوبیا پھلی1/2کلو،دہی ایک پائو،کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،کُٹا ہوا زیرہ دو چائے کے چمچ،سونف ایک کھانے کا چمچ،گول لال مرچ چار عدد،تیل1/2کپ،پیاز ایک پائو
ترکیب: پہلے تیل گرم کر کے اس میں لوبیا اور باریک کٹے آلو ڈال کر فرائی کر لیں۔جب گولڈن برائون ہو جائے تو چولہا ہلکا کر دیں،پھر اس میں ادرک،گول لال مرچ،نمک،ہلدی ،کُٹا ہوا زیرہ،سونف،کالی مرچ،ہری مرچیں اور پیاز ڈال کر دس منٹ ڈھک دیں۔جب تمام سبزیاں گل جائیں تو اُن میں پھینٹی ہوئی دہی شامل کر لیں۔اس کے بعد پانچ منٹ دَم دے کر پیش کریں۔