Results 1 to 2 of 2

Thread: زیتون کے پتے کینسر، کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel زیتون کے پتے کینسر، کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار

    زیتون کے پتے کینسر، کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار

    zaitoon leaf.jpg
    ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیتون کے پتے کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو بھی کم کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہم میں سے اکثر لوگ زیتون کے مزیدار پھل کھانے کی خواہش کرتے یا اسکا خالص تیل استعمال کرتے ہیں۔ زیتون اور زیتون کے تیل کے ذائقے اور فوائد پر تو سبھی متفق ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ زیتون کے پتے بھی خاصے فوائد کے حامل ہیں۔

    عام طور پر زیتون کے پتوں کو ان میں موجود غذائی عناصر کے حصول کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان فوائد کو حاصل کرنے کے لیے پانی میں زیتون کے پتے ابال کر ان کا عرق استعمال کیا جاتا ہے۔

    ہزاروں برسوں سےبہت سی دواؤں کے لیے زیتون کے پتوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ پتے غذائی مرکبات سے بھرپور ہوتے اور بیماریوں کے خلاف موثر ثابت ہوتے ہیں۔ عرق نکالنے کے علاوہ زیتون کے پتوں سے فائدہ اٹھانے کے اور بھی کئی طریقے ہیں، لیکن دیگر طریقوں سے ان کے مکمل فوائد نہیں ملتے۔

    زیتون کے پتوں کا اہم راز یہ ہے کہ ان میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اہم قدرتی خصوصیات موجود ہیں، اس کے علاوہ مختلف کینسرز کی روک تھام میں یہ بڑے مؤثر ثابت ہوتے ہیں، زیتون کے پتے جسم کے لیے حیرت انگیز فوائد رکھتے ہیں۔ زیتون کے پتوں میں اینٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے جو جسم کو بہت سارے فوائد فراہم کرتا ہے۔

    کینسر کے خطرے کو کم کرنا

    جیسا کہ ہم پہلے بتاچکے ہیں کہ زیتون کے پتوں میں اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات ہوتی ہیں، بہت سارے جائزوں کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں کیونکہ کینسر کے ٹیومر کی افزائش کو محدود کرنے میں اینٹی آکسیڈینٹس کا اہم کردار ہوتا ہے۔

    خراب کولیسٹرول کو کم کرنا

    اگر زیتون کی پتوں کے عرق کو مستقل طور پر استعمال کیا جائے تو اس میں فائدہ مند غذائی خصوصیات کی بدولت جسم کے اندر خراب کولیسٹرول آکسیکرن کے عمل کو روکنے میں ملتی ہے، اسی طرح خون کی وریدوں کے اندر چربی کے جمع ہونے کو روکتا ہے اور معدہ کی بیماریوں اور فالج سے بچانے میں معاون ہوتا ہے۔

    بلڈ پریشر کو کم کرنا

    زیتون کے پتوں کے عرق میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ بلڈپریشر کو کم کرتے ہیں، اسے باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے، یہ خون کی نالیوں کی دیواروں کو کسی بھی نقص یا بیماریوں سے بچانے میں معاون ہوتا ہے۔

    بلڈ شوگر کو منظم کرنا

    حالیہ تحقیقات نے خون میں شوگر کے انسداد میں زیتون کے پتوں کی تاثیر ثابت کی ہے، اس سے خون میں انسولین کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، جو قدرتی طورپر بلڈ شوگر کو بچانے میں معاون ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے زیتون کے پتے گرم پانی میں ابال کر باقاعدگی سے پینے چاہیے۔

    عمل انہضام بہتر بناتا ہے

    زیتون کی پتوں کا عرق باقاعدگی سے پینے سے پیٹ اور گیس کو کم کرنے میں جادوئی اثر پڑتا ہے، کیونکہ یہ عمل انہضام کو بہتر اور منظم کرتا ہے، جب کہ قبض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے موثر ہے۔

    زیتون کے پتے آنتوں میں بیکٹیریا کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں جو عمل انہضام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح آنتوں کے سنڈروم کو ختم کرنے میں بھی یہ بہت مفید ہے۔

    دماغی کام کو بہتر بناتا ہے

    زیتون کے پتوں کے عرق پر کی جانے والی کچھ تحقیقات کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں مختلف اعصابی بیماریوں خاص طور پر پارکنسن اور الزائمر کی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، کچھ ڈاکٹروں کے خیال میں یہ فالج سے حفاظت اور اس کے امکانات کو کم کرنے میں معاون ہے۔

    زائد چربی سے نجات

    زیتون کے پتوں کا عرق زائد چربی جلانے کے لیے ایک فائدہ مند قدرتی مادہ ہے، یہ میٹابولزم کے عمل کو تحریک دیتا ہے اور چربی جلانے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔

    جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانا

    زیتون کی پتوں کا عرق اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ کے ذریعے کام کرتا ہے اگر یہ باقاعدگی سے کھایا جاتا ہے تو جسم میں پائے جانے والے نقصان دہ آکسیکرن کم کرنے میں معاون ہوتا ہے، جو جسم کا دفاع کرنے کے لیے مدافعتی نظام پر دباؤ کو کمزور کرتا ہے، اس طرح اس کی طاقت کو مضبوط بنانے میں معاون ہوتا ہے۔

    درد سے نجات دہندہ

    زیتون کے پتوں کا عرق اعصاب کو پرسکون کرنے کا کام کرتا ہے، خاص طور پر شدید اور پریشان کن بیرونی زخموں کے بعد یہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

    کچھ ڈاکٹر زگنٹھیا والے مریضوں میں جوڑوں کے درد کے لیے زیتون کی پتی کے عرق کو بطور دافع درد استعمال کرنا تجویز کرتے ہیں اور کچھ اسے پٹھوں کے درد کے لیے مفید قرار دیتے ہیں۔

    جلد کے لیے فوائد

    زیتون کے پتوں کے عرق میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اس نقصان کے علاج میں بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے جو جلد پر کیمیکلز کے استعمال کی وجہ سے جلد کو متاثر کرسکتا ہے، اسی طرح یہ عمر بڑھنے کی علامتوں کو بھی دور کرتا ہے۔

    چکر آنا

    زیتون کے پتوں کے عرق کو استعمال کرنے سے شدید چکر آسکتے ہیں، یہ خدشہ ان لوگوں کو زیادہ ہوتا ہے جو پیتھالوجیکل ہائیپرٹینشن میں مبتلا ہیں۔

    جسمانی سوزش

    بیماریوں اور حملوں کے انفیکشن کا مقابلہ کرنے کے لیے زیتون کے پتوں کاعرق ایک بہترین علاج ہے، اس سے زہریلے مادوں سے نجات ملتی ہے یہ جسم کی حفاظت کے لیے رد عمل پیدا کرتا ہے جس سے پٹھوں کی سوزش، جوڑوں کا درد، بخار اور سر درد وغیرہ ہوسکتا ہے۔

    دوائیوں کے ساتھ ناموافق

    دیگر قدرتی عرقیات کی طرح کچھ دوائیں اس کے ساتھ استعمال کرنا بھی مناسب نہیں ہے۔ ذیابیطس کے مریض اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض دیگر دواؤں کے ساتھ اسے استعمال کرتے ہوئے مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں، جبکہ اس سے بلڈ پریشر اور شوگر کی سطح میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

    پیٹ کے مسائل

    زیتون کے پتوں کا عرق لینے کے عادی فرد کو اسہال کی شکایت ہوسکتی ہے، بعض اوقات زیتون کے پتوں کی چائے پیتے وقت دل کی تکلیف بھی محسوس ہوسکتی ہے۔




    2gvsho3 - زیتون کے پتے کینسر، کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: زیتون کے پتے کینسر، کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار

    2gvsho3 - زیتون کے پتے کینسر، کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •