Results 1 to 2 of 2

Thread: سینیٹ الیکشن ،کس کا پلڑا بھاری؟ ۔۔۔ خاور گھمن

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Thumbs up سینیٹ الیکشن ،کس کا پلڑا بھاری؟ ۔۔۔ خاور گھمن

    سینیٹ الیکشن ،کس کا پلڑا بھاری؟ ۔۔۔ خاور گھمن

    senate election kis ka palda Bhaari.jpg
    شہر اقتدار میں صØ+افت کرتے 2دہائیاں گزر چکیں، اس دوران جب بھی سینیٹ انتخابات ہوئے، چند نشستوں کیلئے ووٹوں Ú©ÛŒ خریدو فروخت معمول Ú©ÛŒ خبر ہوتی تھی۔ سب Ú©Ùˆ علم ہوتا کہ فاٹا سے کون کتنے پیسے دے کر سینیٹربنے گا۔
    بلوچستان اور Ø®ÛŒØ¨Ø±Ù¾Ø®ØªÙˆÙ†Ø®ÙˆØ§Ù…ÛŒÚ º اس Ø+والے سے Ú©Ú†Ú¾ ووٹوں کا اِدھر سے اُدھر ہونا بھی کوئی غیر معمولی بات نہیں سمجھی جاتی تھی تاہم سندھ اور پنجاب کافی Ø+د تک اس بیماری سے بچے رہے۔شاید اس Ú©ÛŒ وجہ ان2 صوبوں سے ایک سینیٹر کیلئے ان اسمبلیوں Ú©Û’ Ø+جم Ú©Û’ Ø+ساب سے زیادہ ووٹ درکار ہونا ہے اس لیے وہ لوگ جنہوں Ù†Û’ پیسوں Ú©Û’ بل بوتے پر الیکشن لڑنا ہوتا ہے وہ چھوٹے صوبوں کا رُخ کر لیا کرتے تھے۔ اس صورتØ+ال میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں Ú©Ùˆ اس بات کا ادراک رہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں خرید Ùˆ فروخت کا کھیل ضرور ختم ہونا چاہیے۔اس مقصد کیلئے Ú©Ú†ÛŒ Ù¾Ú©ÛŒ کوششیں ہوتی رہیں لیکن یہ دھندا آج بھی جاری ہے۔
    اب ایک بار پھر سینیٹ الیکشن کا بگل بج چکا ہے تمام سیاسی جماعتوں Ù†Û’ اپنے اپنے امیدواروں Ú©Û’ نام دیدئیے اور کاغذات نامزدگی بھی جمع ہو Ú†Ú©Û’ ہیں۔ افسوسناک خبر یہ ہے کہ اس بار بھی پیسے چلنے Ú©ÛŒ اطلاعات ہر طرف سے موصول ہو رہی ہیں اور اس مرتبہ صوبوں کیساتھ مبینہ طور پر وفاق میں بھی پیسے Ú©Û’ استعمال Ú©ÛŒ خبریں ہیں۔اسلام آباد سے Ù¾ÛŒ ÚˆÛŒ ایم Ù†Û’ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی Ú©Ùˆ اپنا متفقہ امیدوار نامزد کیا ہے۔ باخبر ذرائع Ú©Û’ مطابق سابق صدر آصف علی زرداری جو کہ جوڑ توڑ Ú©Û’ ماہر سمجھے جاتے ہیں اپنی تمام تر مہارتوں Ú©Û’ ساتھ میدان عمل میں اتر Ú†Ú©Û’ ہیں۔ پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی Ú©Ùˆ کامیاب کروا Ú©Û’ وزیراعظم کیخلا ف تØ+ریک عدم اعتماد کا راستہ ہموار کرنا چاہتی ہے۔ یوسف رضا گیلانی Ú©ÛŒ Ù¾ÛŒ ÚˆÛŒ ایم Ú©ÛŒ طرف سے متفقہ نامزدگی اسی ایک شرط پر Ú©ÛŒ گئی ہے۔وہ یہ کہ اگرزرداری صاØ+ب اس میں کامیاب نہیں ہوتے تو پھر ان Ú©Ùˆ(Ù†) لیگ اور مولانا فضل الرØ+من Ú©ÛŒ تمام باتیں ماننا ہوںگی۔لیکن آصف زرداری Ú©ÛŒ اس سیاست Ú©Ùˆ ایک دھچکا Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی Ú©ÛŒ جانب سے یوسف رضا گیلانی Ú©ÛŒ نامزدگی Ú©Ùˆ چیلنج کرنے Ú©ÛŒ صورت میں لگا ہے۔ یوسف رضا گیلانی Ù†Û’ یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ نااہلی 5 برس کیلئے تھی ،جو ختم ہو Ú†Ú©ÛŒ ہے۔دو نوں فریقین Ú©Û’ دلائل سننے Ú©Û’ بعد ریٹرننگ افسر آج صبØ+ 9بجے فیصلہ سنائیں Ú¯Û’Û” اب سوال یہ ہے کہ کیا آصف علی زرداری ماضی Ú©ÛŒ طرØ+ اس بار بھی اپنی جوڑ توڑ Ú©ÛŒ سیاست سے مطلوبہ نتائج Ø+اصل کر پائیں Ú¯Û’ ØŸ 2018Ø¡ میں پیپلز پارٹی خیبر پختونخواسے 2 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی اور اسی طرØ+ صادق سنجرانی Ú©Ùˆ چیئرمین سینیٹ بنوانے میں بھی انکا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں تاہم اس بارمعاملہ دلچسپ اور تھوڑا پیچیدہ بھی ہے۔ ایک طرف یوسف رضا گیلانی تو دوسری طرف وزیر خزانہ عبدالØ+فیظ شیخ اسلام آباد Ú©ÛŒ نشست پر امیدوار ہیں۔ قومی اسمبلی میں اس وقت Ø+کومت Ú©ÛŒ عددی اکثریت نا ہونے Ú©Û’ برابر ہے، اتØ+ادیوں سمیت 180 Ú©Û’ قریب نشستیں ہیں۔ اس لیے اگر یوسف رضا گیلانی Ú©Ùˆ کامیاب ہونا ہے تو اس تعداد میں سے دس ØŒ گیارہ بندوں Ú©Ùˆ ہی توڑنا ہوگا۔یہ ناممکن نہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ Ø+کومت کیلئے بڑا اپ سیٹ ہوگا۔اس کیساتھ وزیر خزانہ Ú©ÛŒ پوزیشن بذات خود اہمیت Ú©ÛŒ Ø+امل ہوتی ہے۔ عبد الØ+فیظ شیخ Ú©Û’ ہارنے کا مطلب ہوگا Ø+کومت کیخلاف تØ+ریک عدم اعتماد۔ ۔۔۔یہی سوال Ù„Û’ کر جب اسلام آباد میں موجود مختلف سیاستدانوں سے بات ہوئی تو ان Ú©ÛŒ طرف سے بھی دلچسپ تبصرے سننے Ú©Ùˆ ملے۔ (Ù†) لیگ سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر سیاستدان سے جب بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا چونکہ پیپلزپارٹی Ú©ÛŒ قیادت بضد ہے کہ وہ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد Ú©Ùˆ کامیاب کروا سکتے ہیں تو ہماری قیادت Ù†Û’ کہا کہ بہت اچھی بات ہے ضرور کریں۔ اسی لیے اپوزیشن بینچز پر اکثریتی پارٹی ہونے Ú©Û’ باوجود ہم Ù†Û’ پیپلز پارٹی Ú©Ùˆ کہاکہ وہ وفاق Ú©ÛŒ سینیٹ نشست کیلئے اپنا امیدوار Ù„Û’ آئے۔اگر تØ+ریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوتی پھر سب Ú©Ùˆ ہمارے ساتھ مل کر اسمبلیوں سے استعفے دینا ہونگے، سندھ اسمبلی سمیت۔ اس Ù„Ø+اظ سے ہمارے لیے یہ ہر طرØ+ سے بہتر صورتØ+ال ہے۔ پیپلزپارٹی Ú©Û’ رہنمائوں سے بات کریں تو وہ کہتے ہیں ہم Ù†Û’ یوسف رضا گیلانی Ú©Ùˆ میدان میں ہارنے کیلئے نہیں اتارا ۔لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ اسلام آباد سے کبھی بھی اقلیتی جماعت سینیٹ Ú©ÛŒ نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ایک Ø+کومتی وزیر کا کہنا تھا یہ نشست چیلنج تو ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم ہار رہے ہیں۔ وفاقی وزیر Ú©Û’ مطابق گیلانی وزارت عظمیٰ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ کر گھر Ú†Ù„Û’ گئے لیکن آصف زرداری کیخلاف سوئس Ø+کام Ú©Ùˆ خط نہیں لکھا۔ اس لیے زرداری صاØ+ب ہر Ø+د تک جائیں Ú¯Û’Û” بعض سینئر صØ+افیوں کا خیال ہے کہ اگر گیلانی صاØ+ب جیت بھی جاتے ہیں تو اس سے Ø+کومت کمزور ضرور ہوگی لیکن جائے Ú¯ÛŒ نہیں۔بہر Ø+ال یوسف رضا گیلانی (اگرالیکشن کمیشن Ù†Û’ آج فیصلہ انکے Ø+Ù‚ میں سنایا تو )اور Ù¾ÛŒ ÚˆÛŒ ایم Ú©ÛŒ وجہ سے اس وقت سار Û’ سینیٹ انتخابات ایک طرف اور وفاق Ú©ÛŒ نشست ایک طرف، اس ایک نشست کا فیصلہ ملکی سیاست Ú©Û’ مستقبل کا بھی فیصلہ کریگا کہ کس کاپلڑا بھاری ہوگا۔


    2gvsho3 - سینیٹ الیکشن ،کس کا پلڑا بھاری؟  ۔۔۔ خاور گھمن

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: سینیٹ الیکشن ،کس کا پلڑا بھاری؟ ۔۔۔ خاور گھمن

    2gvsho3 - سینیٹ الیکشن ،کس کا پلڑا بھاری؟  ۔۔۔ خاور گھمن

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •