Results 1 to 2 of 2

Thread: زبان کب سفید ہونے لگتی ہے؟ ۔۔۔۔ انیلا ثمن

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel زبان کب سفید ہونے لگتی ہے؟ ۔۔۔۔ انیلا ثمن

    زبان کب سفید ہونے لگتی ہے؟ ۔۔۔۔ انیلا ثمن

    zuban kab sufaid hone lagti hai.jpg
    کسی بھی انسان کی زبان کا رنگ اگر گلابی ہو تو یہ اُس کے صحت مند ہونے کی نشانی ہے۔ایسی زبان پر چھوٹی چھوٹی گانٹھیں ہوتی ہیں جسےکہتے ہیں،لیکن بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کی زبان کا رنگ بدلنے لگتا ہے۔گہرے رنگ کی کوئی چیز کھانے سے زبان کا رنگ وقتی طور پر بدلتا ہے لیکن اگر ایسا مستقل ہو تو اس کا علاج کرنے کی ضرورت ہے۔

    اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کہ زبان کا رنگ سفید ہونے لگتا ہے ۔یہ ایک عام شکایت ہے جو بد بودار سانسوں کا باعث بنتی ہے اور منہ کا ذائقہ بھی کڑوا کر دیتی ہے۔زبان پر سفیدی اس وقت نمودار ہوتی ہے جب کھانے کے ذرے اور مردہ خلیے ورم زدہمیں جمع ہو جاتے ہیں۔اس کے علاوہ زبان کی یہ حالت پانی کی کمی یا صحت کے لیے مضر اشیاء استعمال کرنے سے بھی ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ باقاعدگی سے منہ کی صفائی نہ کرنا اور تیزابی کھانا،کھانا بھی زبان کی سفیدی کا باعث ہو سکتا ہے۔بعض بیماریاں مثلاً جگر کا سکڑنا ،جوائنڈس، اورل تھرش وغیرہ میں بھی زبان سفید ہو جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹک دوائوں کا زیادہ استعمال بھی اس کی وجوہات میں سے ایک ہے۔بعض صورتوں میں یہ حالت عارضی ہوتی ہے اور اس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔عام طور پر یہ تشنہ کامی یا پانی کی کمی کی علامت ہو سکتی ہے۔اس صورت میں آپ کو پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔قدرتی پھلوں کا جوس زیادہ استعمال کرنے سے بھی یہ شکایت رفع ہو سکتی ہے۔ذیل میں زبان کی سفیدی کو دور کرنے کے چند طریقے درج کیے جا رہے ہیں ۔اگر ان سے افاقہ نہ ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں تا کہ وہ اصل وجہ تک پہنچ سکے۔

    نمک زبان کی سفیدی دور کرنے کا بہترین علاج ہے۔جو قدرتی طور پر زبان پر جمے کھانے کے ذرات اور مردہ خلیوں کو چھیل کر اُتار دیتا ہے ۔ زبان پر تھوڑا سا نمک چھڑکیں اور اسے ٹوتھ برش کے ساتھ آہستگی سے زبان پر ملتے جائیں ، بعد میں گرم پانی سے غرارے کر لیںا اسے دن میں دو بار دُہرانے سے آپ کو خاطر خواہ نتائج حاصل ہوں گے۔اگر چاہیں تو صرف گرم پانی میں نمک ڈال کر بھی غرارے کیے جا سکتے ہیں۔

    جب آپ کی زبان پانی کی کمی کی وجہ سے سفید ہو جائے تو اس کے حل کے لیے ویجی ٹیبل گلائسرین کا استعمال بھی بہترین ہے۔

    کوار گندل کے رس میں ورم کش اور صحت مندانہ اجزاء پائے جاتے ہیں اس لیے یہ بھی اس مسئلے کے حل میں مفید ہیں۔استعمال کے لیے ایک چمچ کوار گندل کا رس اپنے منہ میں رکھیں اور چند منٹ بعد نکال دیں۔

    زبان کی سفیدی دور کرنے میں ہلدی بھی نہایت مؤثر کردار ادا کرتی ہے،چونکہ اس میں جراثیم کش اجزاء پائے جاتے ہیں جو زبان پر جراثیم کے پھیلائو کو روکنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔اسے استعمال کرنے کے لیے ہلدی میں تھورا سا لیموں کا رس ملا کر اس کا پیسٹ زبان پر لگائیں اور تھوڑی دیر بعد کُلی کر لیں۔

    میٹھا سوڈا زبان پر جمی سفیدی اُتارنے کا سستا اور آسان علاج ہے۔لیموں کے رس میں میٹھا سوڈا ملا کر پیسٹ تیار کریں اور زبان پر لگائیںیا تھوڑا سا میٹھا سوڈا ایک گلاس پانی میں ملا کر اس کے غرارے کریں۔

    نیم زبان کی سفیدی کو مؤثر طریقے سے صاف کرتی ہے۔اس سے زبان پر لگی فنگس صاف ہوتی ہے اور منہ میں موجود دیگر جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے اس کے علاوہ نیم خون بھی صاف کرتی ہے۔نیم کے خشک پتے پانی میں اُبالیں ،جب پانی آدھا رہ جائے تو اس سے غرارے کر لیں۔




    2gvsho3 - زبان کب سفید ہونے لگتی ہے؟  ۔۔۔۔ انیلا ثمن

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: زبان کب سفید ہونے لگتی ہے؟ ۔۔۔۔ انیلا ثمن

    2gvsho3 - زبان کب سفید ہونے لگتی ہے؟  ۔۔۔۔ انیلا ثمن

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •